DailyNewsHeadline

5 injured in Kahuta in 4 different traffic accident

کہوٹہ شہر میں ایک دن میں ٹریفک کے 4حادثات میں5افراد زخمی

کہوٹہ شہر میں ایک دن میں ٹریفک کے 4حادثات میں5افراد زخمی۔شدید زخمیوں کا راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکار خرم ستی ،راجہ مستنصر ،آصف ستی ،سول ڈیفنس کہوٹہ کے پوسٹ وارڈن عبد الشکو ر کھٹڑ موقع پر پہنچ گے ۔زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں ایک ہی دن میں 4مختلف حادثات میں 5افراد زخمی ہو گے ۔ پہلا حادثہ کہوٹہ کچہری کے سامنے پیش آیا جس میں کار اور موٹر سائیکل کا آپس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں شمال ولد اکرم ساکن بڑوہی شدید زخمی ہو گیا جس کو ٹی ایچ کیو میں ابتدائی طبی امداد کے راولپنڈی بھیج دیا گیا ۔دوسر ا حادثہ نالہ لنگ میں موٹر سائیکل اور ڈمپر کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محسن سعید ساکن آزاد کشمیر شدید زخمی ہو گیا جس کو ٹی ایچ کیو میں ابتدائی طبعی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا تیسرا حادثہ گہگاڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل ٹریکٹر کے ساتھ جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں محسن ولد اخلاق اور ریحان خالد ولدخالد شدید زخمی ہو گے جبکہ چوتھا حادثہ پنجاڑ کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے میں ہاشم ولد شبیر شدید زخمی ہو گے تمام زخمیوں کا THQکہوٹہ لایا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبعی امداد دی گئی شدید زخمیوں کا راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکار خرم ستی ،راجہ مستنصر ،آصف ستی ،سول ڈیفنس کہوٹہ کے پوسٹ وارڈن عبد الشکو ر کھٹڑ موقع پر پہنچ گے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا

پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے محمدہارون کمال ہاشمی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے امیدوار محمدہارون کمال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ خاندان، برادری اور علاقہ سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد کی خاطر تحریک انصاف کو سپورٹ کیا جائے۔ نصف صدی سے زائد عرصہ تک مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کرملک کو لوٹا اور بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثہ جات بنائے۔ سابقہ حکمران ٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ پانچ سالوں میں بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکی۔ اور حکمران ٹولہ عیاشیاں کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمحمدہارون کمال ہاشمی نے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آمدہ الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو سپورٹ کرکے ملک میں عدل وانصاف کا بول بالا کرنے اور کرپٹ ٹولے سے نجات دلانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان میں تحریک انصاف مقبول اور مضبوط ترین جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کیامذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جد وجہد اور مخلص اور محنتی کارکنوں کی بے پناہ کوششیں ہیں ہم ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

حلقہ پی پی سیون کے مسائل دیکھ کر دلی افسوس ہوتا ہے۔ عبدالمجید مغل

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔عبدالمجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ پی پی سیون کے مسائل دیکھ کر دلی افسوس ہوتا ہے۔عوام اور علاقے کے مسائل دیکھ کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے حلقے کی عوام ساتھ دیں انشاء اللہ جیت عوام کے تمام مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کروں گا ۔حلقہ پی پی سات کی عوام آمدہ الیکشن میں اپنی ووٹ کا صیح استعما ل کر یں تاکہ حلقے سے پسماندگی کا خاتمہ ہو ۔ ان خیالا ت کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اانہوں نے کہا میں صرف اور صرف اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر سیاست میں آیا ہوں میری نیت صاف ہے اگر میرے دل میں اگر کوئی تمنا ہے تو وہ صرف اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کر نے کی تمنا ہے یہ میرے اللہ اور علاقے کی عوام کا مجھ پر کرم ہے کہ آپ جیسے پیار کر نے والے لوگ میرے ساتھ ہیں میری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور میری سیاسی زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند ہیں میں نے کبھی بھی تھانہ کچہری کی سیاست نہیں کی بلکہ علاقے کی عوام کو ہمیشہ اپنے ساتھ لے کر چل رہا ہوں میرا مرنا جینا اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ ہے اور علاقائی تعمیر وترقی میری زندگی کا مشن ہے اور اس مشن کو ہمیشہ جاری و ساری رکھونگا۔

 

تحصیل کہوٹہ کے علاقوں ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ،دکھالی ، لونہ سیداں ،ساعی ،کوٹ اور دیگر علاقوں میں گندم گھوائی کا مر حلہ آخری مراحل میں

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔تحصیل کہوٹہ کے علاقوں ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ،دکھالی ، لونہ سیداں ،ساعی ،کوٹ اور دیگر علاقوں میں گندم گھوائی کا مر حلہ آخری مراحل میں شامل ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ ماہ قبل سے گندم کٹائی اور گھوائی کا کام شروع ہے مگر درمیان متعدد بار بارشیں بھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے گندم کی کٹائی اور گھوائی کا م سست روی کا شکار ہو گیا تھااب تحصیل کہوٹہ کے علاقوں ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ،دکھالی ، لونہ سیداں ،ساعی ،کوٹ اور دیگر علاقوں میں گندم گھوائی کا کام پھر شروع ہو گیا ہے جو کہ مر حلہ آخری مراحل میں شامل ہو گیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button