DailyNewsGujarKhan

Land record centre Gujarkhan, a nuisance for public

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا ٹوکن کے حصول کیلئے صبح فجر کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد تحصیل آفس کے باہر پہنچ جاتی ہے وزیراعلیٰ پنجاب متعاف کرائے گئے کمپیوٹرائزڈ نظام پر چیک اینڈ بیلنس بھی رکھیں تفصیلات کے مطابق کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر زمینوں کے حوالہ سے معالات حل کرانا انتہائی دشوار گزار بن گیا صرف ٹوکن حاصل کرنے کیئے صبح فجر کے وقت لوگ لائنوں میں لگ جاتے ہیں تحصیل بھر کیلئے صرف ایک سنٹر کئی کئی روز لوگ کمپیوٹرسنٹر کی یاترا کرنے پر مجبور ہیں اور لوگوں کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ نظام سے پٹواری سسٹم ہی بہتر تھا جہاں ایک فرد منٹوں میں مل جاتا تھا کمپیوٹرسنٹر تو وبال جان بن چکا ہے

ڈاکٹرعائشہ آصف کی زیرنگرانی بھڈانہ گاؤں میں موبائل سروس یونٹ کا کیمپ لگایا گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ڈاکٹر عائشہ آصف کے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی آفیسر بہبود آبادی شیریں سخن اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بابر ظہیر کی ہدایت پر ڈاکٹرعائشہ آصف کی زیرنگرانی بھڈانہ گاؤں میں موبائل سروس یونٹ کا کیمپ لگایا گیا جس میں علاقے کی عورتوں اور بچوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات دی گئیں کیمپ کا مقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور دیہی علاقوں میں ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا تھا

چوہدری خورشید زمان نے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض اور سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری خورشید زمان نے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک کا امن تباہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے وزیر داخلہ احسن اقبال مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ قابل مذمت ہے ملک دشمن عناصر امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا

 

عوامی طاقت کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اب تبدیلی کا وقت قریب آن پہنچا ہے نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،عوامی طاقت کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی عمران خان ہی ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا ویژن رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں نے ملک کو دیوالیہ بنادیا ہے ،تحریک انصاف اس نظام کو بدلنے نکلی ہے ، گوجرخان میں تحریک انصاف مضبوط ہے جس کی جڑیں تحصیل سطح پر پھیل چکی ہیں ،قائد عمران خان کا پیغام ہر گھر میں پہنچ چکا ہے

 

Show More

Related Articles

Back to top button