DailyNewsKallar Syedan

In PM constituency, Kallar to Dhuangali road desperately seeks attention by PM Abbassi

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ انتخاب میں کلر سیداں سے دھانگلی سڑک برسو ں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)روات کلر سیداں دھانگلی سڑک کی بدنصیبی کوئی اس کا والی وارث نہیں پیپلز پارٹی کے دور میں یوسف رضا گیلانی نے روات سے دھانگلی سڑک کو دورویہ کرنے کا اعلان کیا مگر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔یوسف رضا گیلانی کے دورہ دھانگلی کے چند ایام بعد چوہدری نثار علی خان نے روات سے کلر سیداں سڑ ک کو دورویہ کرنے کا اعلان کیا اور پھر ہتھیلی پر سرسوں جما کر دکھائی ،ڈیڑھ برس سے بھی کم عرصے میں روات سے کلر سیداں اتنی معیاری دورویہ سڑک تعمیر کرائی کہ آٹھ برس گزرنے کے باوجود یہ اس قدر معیاری ہے کہ کئی بھی کوئی گڑھا نہیں پڑا جبکہ آزاد کشمیرحکومت نے دھانگلی سے پلاک براستہ ڈڈیال بیس فٹ چوڑی کارپٹ روڈ تعمیر کی ہے ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ انتخاب میں کلر سیداں سے دھانگلی سڑک برسو ں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے آزاد کشمیر آنے جانے والی گاڑیاں بھی کچھوے کی چال سے چلتی ہیں بائیس کلو میٹر سڑک کو برسہا برس بعد بھی مرمت نہیں کیا گیا ،سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نومبر 2016میں اسے دورویہ کرنے کا اعلان کیا چند ماہ وقبل نیشنل ہائی وے نے اس منصوبے کو ناقابل عمل قرار دے کر ختم کر دیا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مداخلت پر اسے تیس فٹ کارپٹ روڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیر اعظم نے اس کا سنگ بنیاد ماہ اپریل میں رکھنا تھا مئی بھی گزر رہا ہے وزیر اعظم کی اپنی مدت 18ایام باقی رہ گئی اس سڑک کا ٹینڈر تک جاری نہ ہو سکا۔

الیکشن کمیشن نے تحصیل کلر سیداں کو تین حلقوں میں تقسیم کر کے یہاں کے لوگوں کو بنیادی حقوق سے بلکل ہی محروم کر کے رکھ دیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)الیکشن کمیشن نے تحصیل کلر سیداں کو تین حلقوں میں تقسیم کر کے یہاں کے لوگوں کو بنیادی حقوق سے بلکل ہی محروم کر کے رکھ دیا ہے ۔ماضی میں کلر سیداں دو حلقوں میں تقسیم تھا مگر اس بار اسے تین حلقوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے قیام پاکستان کے بعد سے مری کا حصہ رہنے والے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کو مری سے الگ کر کے گوجر خان سے منسلک کر دیا گیا،بلدیہ کلر سیداں اور قانون گو حلقہ کلر سیداں کے علاوہ راولپنڈی کے قانون گو حلقہ ساگری کی یوسیز ساگری،مغل، لوھدرہ، تخت پڑی اور بگا شیخاں کو مری کا حصہ بنا دیا گیا۔کلر سیداں کی یوسیز بھلاکھر، گف، غزن آباد کو صوبائی حلقہ پی پی 10چکری ،یوسی بشندوٹ کو صوبائی حلقہ پی پی 9دولتالہ ،بلدیہ کلر سیداں اور قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کو صوبائی حلقہ پی پی 7میں شامل کرد یا گیا۔جس پر تحصیل کلر سیداں کا ہر شخص سراپا احتجاج ہے اور الیکشن کمیشن کی بھر پور مذمت کر تا ہے ،الیکشن کمیشن نے مری ،کوٹلی ستیاں ،ٹیکسلا، کہوٹہ اور گوجرخان کو اصلی حالت میں بحال رکھتے ہوئے صرف کلر سیداں پر اپنی مہارت کے جوہر دکھائے اور اسے تین حلقوں میں تقسیم کر دیا۔

 

برطانیہ سے آنے والے حاجی اورنگزیب آف ڈھوک سنگال نے نیو ائر پورٹ کی عمارت اور واش رومز کو غیر معیاری قرار دے دیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)برطانیہ سے آنے والے حاجی اورنگزیب آف ڈھوک سنگال نے نیو ائر پورٹ کی عمارت اور واش رومز کو غیر معیاری قرار دے دیا،انہوں نے کہا کہ جب ان کا طیارہ نیو اسلام آباد ائر پورٹ پہنچا تو سیڑھی لگانے میں 45منٹ لگائے گئے ،واش رومز کے اندر اور فرش پر بھی پانی بہہ رہا تھا جا بجا گندگی کے ڈھیر تھے اس کی دیواریں اور دروازے گندے اور غیر معیاری تھے

 

جامعہ مسجد شیخاں کے خطیب مولانا سلیم محمد ربانی کا ٹی وی چینلوں پر رمضان پروگرام کے نا م پر گپ شپ پر پابندی عائد کر نے کا زبر دست خیرمقدم

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)جامعہ مسجد شیخاں کے خطیب مولانا سلیم محمد ربانی نے ٹی وی چینلوں پر رمضان پروگرام کے نا م پر گپ شپ پر پابندی عائد کر نے کا زبر دست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے نام پر اچھل کود اور فحاشی کو فروغ دیا جاتا رہا اور کسی معتبر مذہبی شخصیت کو مدعو کر نے کے بجائے اداکاروں سے کام چلایا جاتا رہا۔انہوں نے اس طرح کے پروگراموں پر پابندی عائد کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

 

2مئی کے حوالے سے آج کلر سیداں کے ووکلا ہڑتال کریں گے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)12مئی کے حوالے سے آج کلر سیداں کے ووکلا ہڑتال کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ،سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ کے مطابق کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے تمام ارکان 12مئی کے واقع کے خلاف آج بروز ہفتہ عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے ۔

 

معروف کاروباری راجہ محمد ظہیر نے گزشتہ شب مانکیالہ میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)معروف کاروباری راجہ محمد ظہیر نے گزشتہ شب مانکیالہ میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا جس میں سینیٹر مصظفیٰ نواز کھوکھر ،قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکرا لحاج محمد نواز کھوکھر، محمد افضل کھوکھر ، چوہدری محمد ریاض، چوہدری توقیر اسلم، جاوید بھٹی ، راجہ عاشق کیانی، حاجی مظہر الحق، فضل انعام صابر، ملک نور احمد، چوہدری ظہیر محمود، محمد اعجاز بٹ، زین العابدین، نصیر اختر بھٹی ، محمد مصدق اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button