DailyNewsHeadline

PM spoke to pothwar.com representative, Ikram ul Haq qureshi in PM house

ملک کے تمام مسائل کا واحد حل جمہوری نظام کا تسلسل ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کے نمائندے سے خصوصی گفتگو

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کا واحد حل جمہوری نظام کا تسلسل ہے بعض حلقوں کی جانب سے بے جا مداخلت اور دھرنوں کی وجہ سے قومی ترقی کی رفتار میں رکاوٹ آئی ۔تمام اداروں کو یہ بات سمجھ آ جانی چاہئیے کہ جمہوری تسلسل کے علاوہ کوئی بھی طریقہ مسائل کے حل کی طرف نہیں جاتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں پوٹھوہار ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں دنیا بھر میں بھی غیر جمہوری حکومتوں کو قبول نہیں کیا جاتا دیگر جمہوری ملکوں نے بھی اس سفر میں بڑی قربانیاں دی ہیں ہم بھی جدوجہد کر رہے ہیں ۔قیام پاکستان کے بعد ہماری یہ دوسری حکومت ہو گی جو اپنی مقررہ مدت پوری کر رہی ہے ،جمہوری تسلسل کے علاوہ ترقی کا کوئی راستہ نہیں عدلیہ اور فوج کو بھی یہ بات سمجھ آ جانی چاہئیے جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ سات بار رکن قومی اسمبلی رہے آپ نے کبھی وزیر اعظم بننے کا سوچا تھا تو ان کا جواب تھا کہ انہوں نے کبھی اس کا خواب بھی نہیں دیکھا تھا انہوں نے کہا کہ اگر مداخلت اور دھرنے نہ ہوتے تو ملک زیادہ تیز ی سے ترقی کر سکتا تھا ۔

 

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کلر سیداں کے لیے ہل الاؤنس اور ہارڈ ایریا الاؤنس میں اضافے کا حکم دیا ہے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کلر سیداں کے لیے ہل الاؤنس اور ہارڈ ایریا الاؤنس میں اضافے کا حکم دیا ہے ،انہوں نے کلر سیداں کے کالجز کے مسائل کو بھی فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔بوائز ڈگری کالج اور گرلز ڈگری کالج کے طلبہ و طالبات نے پرنسپل رانا نعیم شاہد اور ڈاکٹر شگفتہ حفیظ کی قیادت میں وزیر اعظم ہاؤ س میں ان سے ملاقات کی اور انہیں مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا ۔رانا نعیم شاہد نے وزیر اعظم کو بتایا کہ چند برس قبل راولپنڈی ضلع کے بعض علاقوں کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا جس میں کلیریکل غلطی سے کلر سیداں کا نام ڈراپ کر دیا گیا اور اس غلطی کو کمشنر راولپنڈی نے بھی تسلیم کیا مگر درستگی نہ ہو سکی ،گوجرخان ،دولتالہ ،کہوٹہ اور مری کے اساتذہ یہ الاؤنس باقاعدگی سے وصول کر رہے ہیں جبکہ کلر سیداں کے اساتذہ کو ان سے نصف الاؤنس دیا جا رہا ہے جو بڑی زیادتی کی بات ہے ۔چند برس قبل پنجاب حکومت نے ہل الاؤنس میں اضافہ کیا اور نوٹیفیکیشن میں مری کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے بعد کلر سیداں کا نام ایک بار پھر درج ہونے سے رہ گیا جس کی وجہ سے مری کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے اساتذہ ماہانہ دو ہزار روپے اور کلر سیداں کے ملازمین ایک ہزار روپے ہل الاؤنس وصول کر رہے ہیں اس تفریق کا خاتمہ بھی ضروری ہے طلبہ نے بتایا کہ کالج میں سائنس کے طالبعلم موجود ہیں مگر اساتذہ نہیں کالج میں لیکچر ہال ہے نہ گراؤنڈ ۔طالبات نے شکایت کی کہ انہیں بی ایس سائنس کی سہولت میسر نہیں بیشتر آسامیاں بھی خالی ہیں ۔کالج میں ہال کی بھی شدید کمی ہے ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہارڈ اور ہل الاؤنس میں فوری اضافے کا حکم دیا اور کہا کہ وہ دیگر تعلیمی مسائل بھی جلد حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔

 

پی ٹی آئی نے شمالی پنجاب میں امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے ریجنیل پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی نے شمالی پنجاب میں امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے ریجنیل پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا جس کے سربراہ عامر محمو د کیانی ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں عطا اللہ خان شادی خیل ،قاضی احمد اختر ،محمد ہارون ہاشمی ، پیر ذوالقرنین شاہ ،راجہ طارق کیانی اور راجہ یاسر سرفراز ہمایوں شامل ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button