DailyNewsKallar Syedan

Heavy rainfall in Kallar Syedan region

گزشتہ تین دن سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ،سڑکیں کھنڈرات ،بجلی کی آنکھ مچولی جاری

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔مئی کے مہینے میں گرمی عروج پر ہوتی ہے لیکن اس بارسردی کی لہر ایسی کہ رات کو کمبل اور رضائی کی اشد ضرورت ہوتی ہے،صحت مند افراد نے دن کو بھی جرسیاں پہنی ہوتی ہیں،گزشتہ تین دن سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش کی وجہ سے گئی ہوئی سردی واپس لوٹ آئی ہے،اس بارش کی جہاں اشد ضرورت تھی وہاں پر ان سڑکوں کی مرمت کی بھی اشد ضرورت ہے جس میں کلر سیداں سے دھان گلی روڈ،چوآ خالصہ سے دوبیرن کلاں،سر صوبہ شاہ سے انچوہا براستہ برانڈی،الف چوک،دوبیرن کلاں سے نمبل ،سر صوبہ شاہ سے سموٹ،چلو میر گالہ سے بھروٹہ،ڈھوک بلندیاں سے سدا کمال،ماہلی سے ڈھوک بلندیاں،دھمالی سے ماہلی راجگان،حیدری کالونی تک،دھمالی سے بنک چوک براستہ ستھوانی،سہوٹ بدال سے ارجام ،سہوٹ حیال سے ماہلی راجگان،موہڑ ہ دھیال،کنوہا بڑا گاؤں سے سوئیں چیمیاں،چوآ خالصہ سے موہڑہ ہیراں ،بنک چوک سے سوئیں چیمیاں ،کلر سیداں سے منگلورہ تک،پہر حالی سے سموٹ شامل ہیں،یہ روڈز انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں،حالانکہ یہ حلقے ابھی تک وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی کی سیاست کا حصہ ہیں،پانچ سال کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی شرقی کلر سیداں کی چھ یونین کونسلیں گوجرخان کے ساتھ جبکہ ایم پی اے راجہ محمد علی کا حلقہ وہی پرانا ہے۔یہ ہے ہماری کامیابی کا راز ،اکیسویں صدی اور ہمارے مسائل جو نہ جانے کب ہوں گئے کم۔

Show More

Related Articles

Back to top button