DailyNews

Convicted inspector still leading at Rawat police station

کرپشن کیس میں ڈیڈھ ماہ تک جیل کاٹنے والا سب انسپکٹر رانا اکبر بدستور 2 سال سے ماڈل تھانہ روات تعینات

روات (چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔کرپشن کیس میں ڈیڈھ ماہ تک جیل کاٹنے والا سب انسپکٹر رانا اکبر بدستور 2 سال سے ماڈل تھانہ روات تعینات ،عوامی شکایات پر 4 مرتبہ تبادلہ کے باوجود احکامات ہوا میں اڑا دئیے ڈی ایس پی صدر سرکل بھی کاروائی سے قاصر ،سائلین و معززین علاقہ کا شدید احتجاج فوری معطلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات میں سالہا سال سے محکمانہ ملی بھگت سے تعینات سب انسپکٹر رانا اکبر کرپشن کے مقدمہ میں ڈیڈھ ماہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید کاٹنے کے باوجود بھی تبدیل نہ ہو سکا مذکورہ سب انسپکٹر کو عوامی شکایات پر یکے بعد دیگرے 4 بار تبدیل اور لائن حاضر کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا مگر کبھی بھی اس نے تبادلہ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کیا اور تبادلہ منسوخ کروا کر بدستور تھانہ روات تعینات ہے عوام علاقہ نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے مذکورہ تھانیدار کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے 

تھانہ روات کے علاقہ جاوا روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے ڈرائیور کو باندھ کر گن پوائنٹ پر گاڑی اور نقدی چھین لی

روات (چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔کرپشن کیس میں ڈیڈھ ماہ تک جیل کاٹنے والا سب انسپکٹر رانا اکبر بدستور 2 سال سے ماڈل تھانہ روات تعینات ،عوامی شکایات پر 4 مرتبہ تبادلہ کے باوجود احکامات ہوا میں اڑا دئیے ڈی ایس پی صدر سرکل بھی کاروائی سے قاصر ،سائلین و معززین علاقہ کا شدید احتجاج فوری معطلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات میں سالہا سال سے محکمانہ ملی بھگت سے تعینات سب انسپکٹر رانا اکبر کرپشن کے مقدمہ میں ڈیڈھ ماہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید کاٹنے کے باوجود بھی تبدیل نہ ہو سکا مذکورہ سب انسپکٹر کو عوامی شکایات پر یکے بعد دیگرے 4 بار تبدیل اور لائن حاضر کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا مگر کبھی بھی اس نے تبادلہ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کیا اور تبادلہ منسوخ کروا کر بدستور تھانہ روات تعینات ہے عوام علاقہ نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے مذکورہ تھانیدار کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button