DailyNewsHeadline

Raja Amir Mazhar met with President Mamnoon Hussain

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کے ساتھ چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی ملاقات

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کے ساتھ چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی ملاقات ۔ملکی وعلاقائی سیاست پر گفتگو ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز صدر ہاوس میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کے ساتھ حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرنے ملاقات کی جو کہ ایک گھنٹہ 15تک جاری رہی اس موقع پر چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کے ساتھ ملکی اور علاقائی سیاست پر تفصیلی بات چیت کی ۔ چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرنے نماز مغرب بھی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کے ساتھ وہاں پر ہی ادا کی ۔

وارڈنمبر14میں38لاکھ روپے گرانٹ سے واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین حسین شاہ کی کوششوں سے وارڈنمبر14میں38لاکھ روپے گرانٹ سے واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح ۔ گذشتہ روز چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ،وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ ،ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین حسین شاہ اور نوجوان سیاسی کارکن سید عاطف بخاری نے افتتاح کیا ۔ اہلیان علاقہ کی طر ف سے چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ،وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ ،ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین حسین شاہ اور نوجوان سیاسی کارکن سید عاطف بخاری کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔ اہلیان علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین حسین شاہ کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہارانہوں نے کہا کہ جتنے کا چیئر مین ایم سی راجہ ظہور اکبر اور ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین حسین شاہ نے کرائے اتنے کام کسی اور نے نہیں کرائے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔اس موقع پر ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین حسین شاہ نے کہا انشاء اللہ اپنی عوام سے کیا ہوا ایک ایک وعدہ پورا کر یں گے اپنی وارڈ کی عوام کے تمام مسائل حل ہونگے ۔

 

کہوٹہ کے قریب ٹریفک حادثہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے روڈ کراس کرنے والا نوجوان شدید زخمی

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ کے قریب ٹریفک حادثہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے روڈ کراس کرنے والا نوجوان شدید زخمی ۔سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ نے موقع پر جا کر گاڑی اور ڈراہیور کا پولیس تھانہ کہوٹہ کے حوالے کر دیا۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے قریب یوسی ہوتھلہ کے علاقہ علیوٹ کے مقام پر تیز رفتار گاڑی نمبری863جس کا ڈراہیور انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ چلا رہا تھا اس نے روڈ کراس کر نے والے طاہر محمو د ولد حبیب اللہ سکنہ علیوٹ کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جس کو مقامی افراد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکاروں نے فی الفور موقع پر پہنچ کر گاڑی اور ڈراہیور دونوں کوپولیس تھانہ کہوٹہ کے حوالے کر دیا ۔

ایم سی کہوٹہ کی غفلت شہرمیں گندگی کے بڑئے انبار،عملہ میٹھی نیند سو گیا، کوئی بھی پوچھنے والا نہیں

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ایم سی کہوٹہ کی غفلت شہرمیں گندگی کے بڑئے انبھارعملہ میٹھی نیند سو گیاکائی بھی پوچھنے والا نہیں گرآڑہ محلہ قبرستان کے سامنے سامنے گند گی کا اتنا بڑا نبھار لگا ہوا ہے کہ جب نمازی نماز کے لیے آتے ہیں تو گند گی سے اٹھنے والی بد بو سے ان شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑتا ہے متعدد بار ایم سی کے زمہ دار افسر کو اہل علاقہ گذارش کر چکے ہیں مگر وہ عملہ کوئی ناں کوئی بہانہ بنا کر ان کو ٹال دیتے ہیں جبکہ مذکورہ محکمے کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے شہر میں باولے اور آوارہ کتوں کی بھر مار ہے آوارہ کتوں کی بھر مار کی وجہ سے گلی محلوں میں اب بھی خوف و ہراس کی فضا ہے محکمہ صحت اور ایم سی کہوٹہ کے اہلکار و ں نے عملی طور پر تو کچھ نہ کیا صرف تمام کاروائی خا نہ پری تک محدود کر رکھی ہے آوارہ کتے ہر وقت شہر بھر میں دندناتے ہوئے نظر آرہے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کہوٹہ انتظامیہ کو قبلہ درست کیا جائے ۔

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی سے وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل اور وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی کی ملاقات

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی سے وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل اور وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی کی ملاقات۔ملکی موجودہ سیاسی صورتحال ،حلقہ پی پی 57کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آمدہ الیکشن کے حوالے سے گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل نڑھ دورے کے موقع وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی سے وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل اور وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی نے بھی ان سے ملاقات کی اور ان سے سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ۔ وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی نے اپنی یوسی میں کروڑوں روپے کی خطیر گرانٹ سے سوئی گیس لگوانے پر وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ایک مرتبہ کامیاب ہو گئی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button