DailyNewsKallar Syedan

Capt Bilal Iftikhar transferred 6 traffic wardens from Kallar Seydan

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) بلال افتخار نے کلر سیداں میں تعینات چھ ٹریفک وارڈنز کے تبادلے کر دئیے

Story Highlights
  • کیپٹن (ر) بلال افتخار
  • پی ٹی آئی
  • بنک چوک کنوہا

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) بلال افتخار نے کلر سیداں میں تعینات چھ ٹریفک وارڈنز کے تبادلے کر دئیے ہیں جبکہ چھ کے قریب نئے ٹریفک وارڈنز کو کلر سیداں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔کلر سیداں میں تعینات ٹریفک وارڈنز بلال اشرف،سہیل قمر اور مدنی امیتاز کا تبادلہ مری روڈ،راشد محمود کو نیوٹاؤن،ناصر سعید اڈیالہ اور راجہ عمر کو علاقہ سول لائن جبکہ شباب کنول،قاضی عمیر ،وقاص احمد ،یاسر بٹ،اسد محمود اور حسنین الطاف کو کلر سیداں میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دہئے ہیں ۔انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان کے مطابق شبا ب کنول، وارڈن پولیس چوکی کلر سیداں میں ڈیوٹی آفیسر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔

 

 پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے نائب صدر و یوسی کنوہا کے کونسلر گلفراز احمد بٹ کے بھائی محمد زبیر بٹ رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے نائب صدر و یوسی کنوہا کے کونسلر گلفراز احمد بٹ کے بھائی محمد زبیر بٹ رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ سہو ٹ بدھال میں ہوئی جس میں پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر و ضلعی کوارڈینیٹر ہارون کمال ہاشمی ،چوہدری محمد عظیم ،صداقت حسین عباسی ، چوہدری جاوید کوثر،راجہ طارق محمود مرتضیٰ ، خورشید ستی، مرزا نعیم احمد، حافظ سہیل اشرف ملک ، چےئرمین ماسٹر پرویز اختر قادری،چےئرمین چوہدری شفت محمود،چےئرمین سید راحت علی شاہ، چوہدری شاہد گجر،عاطف اعجاز بٹ،حاجی غلام ظہیر بھٹی،نمبردار اسد عزیز،راجہ ساجد جاویداور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بنک چوک کنوہا سے گوجر خان لنک روڈ کی بھی سنی گئی

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)بنک چوک کنوہا سے گوجر خان لنک روڈ کی بھی سنی گئی،مسلم لیگ (ن) یوسی کنوہا سید شہاب ثاقب کی درخواست پر معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و ایم پی اے راجہ محمد علی نے 21 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی جس پر کام کا آغاز ہو گیا ہے۔اہالیان کنوہا موہڑہ وینس نے لنک روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے گرانٹ جاری کروانے پر یونین کونسل کنوہا کے صدر سید شہاب ثاقب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button