AJKDailyNews

Son of Sheikh Karamat killed in accident

یوسی کٹھاڑ کے علاقے سانوالہ پیراں میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ایک خوفناک حادثہ شیخ کرامت کا جواں سال بیٹا جان کی بازی ہار گیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
یوسی کٹھاڑ کے علاقے سانوالہ پیراں میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ایک خوفناک حادثہ شیخ کرامت کا جواں سال بیٹا جان کی بازی ہار گیا جبکہ کرامت حسین اپنی دونوں ٹانگوں سے معذورشدید زخمی طبی امداد کے لیے انتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے لیکن شیخ کرامت حسین پنڈی ہسپتال زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے وہ بھی دم توڑ گیا،گھنیر پپلی سانوالہ پیراں میں سڑکات کھنڈرات کا شکار آئے روز حادثات معمول بن گیاس سے قبل بھی ایسے متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں جن سے قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ایک ماہ قبل بھی اس تشویشناک سڑک اور علاقے کے دوسرے مسائل اجاگر کیے تھے مگرحکومت وقت اور یہاں کی مقامی ن لیگی قیادت نے کوئی نوٹس نہیں لیا جس سے یہ دوبارہ حادثہ پیش آیا ہے ایسا کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا عوام علاقہ کا وزیر اعظم آزاد کشمیر مقامی وزیر ڈیفنس چوہدری مسعود خالد ایڈووکیٹ سے پر زور مطالبہ ہے اس سڑک پر جہاں لاین سلائینڈنگ سے سڑک کھنڈرات کا شکار ہے فوری مرمتی کرائی جائے تاکہ ایسے مزید حادثات رونما نہ ہو سکیں تفصیلات کیمطابق شیخ کرامت اور اس بیٹا جو ساکن گھنیر کے رہائشی ہیں دونوں باپ بیٹا موٹر سائیکل پر ڈڈیال جا رہے تھے کہ سانوالہ ہ پیراں کے بمقام پھندی کے قریب جہاں سلائنڈنگ سے سڑک انتہائی خراب اورکھنڈربن چکی ہے گزرتے ہوئے مٹی کا تودا گرنے سے شدید حادثے میں کرامت حسین کا جواں سال بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کرامت حسین کی دونوں ٹوٹ چکی ہیں اور شدید زخمی ہے جس کو طبی امداد کے لیے ڈڈیال سے راولپنڈی ریفر کر دیا ہے لیکن ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا جبکہ بیٹا محمد عرفان جنازہ گزشتہ روز دن 3ادا کیا گیا اور باپ شیخ کرا مت حسین کا نماز جنارہ آج دن گیا بجے ادا کیا گیا موجود حوحکوت بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن موجودہ گڈگورنس جو ڈڈیال میں سڑکات کا جھال بچھانیکی دعویدار ہے ان پسماندہ علاقوں کو کیوں نظر انداز کر رہی ہے ڈڈیال کی سب سے بڑی یونین کونسل کٹھاڑ دلاور خان سب سے بڑا گاوٗں گھنیرہے جو ایک ووٹ بنک بھی ہے اس کے باوجود حکومت اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے

کوٹلی کی انتظامیہ کوٹلی کو فیض آباد بنانا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں انتظامیہ اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
تحریک لبیک پاکستان ضلع میرپور کے ناظم چیئرمین محمد طارق نے کہا ہے کوٹلی کی انتظامیہ کوٹلی کو فیض آباد بنانا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں انتظامیہ اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لے سب انسپکٹر طاہر ایوب کو فلفور عہدے سے برطرف نہ کیا گیا تو ہم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کو کوٹلی پہنچنے کی کال دے دیں گے طاہر ایوب نے قادیانیوں کو خوش کرنے کیلئے ہمارے کارکنان پر حملہ کیا آئی جی آزاد کشمیر معاملے کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا تحریک لبیک کے کارکنان بے سرو سامان نہیں جو کوئی بھی اٹھ کر ان پر حملہ کر دے گا ہم ہر وقت اپنا دفاع کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوٹلی میں سب انسپکٹر طاہر ایوب نے ہمارے کارکنان جو ممبر شپ پروگرام میں مصروف تھے پر دیگر پولیس اہلکاران سمیت حملہ کیا اور ان کو شدید زخمی کیا 2دن گزرنے کے باؤجود تاحال پولیس نے اس معاملے کا نوٹس نہیں لیا اگر طاہر ایوب سمیت دیگر پولیس اہلکاران کو عہدے سے بر طرف نہ کیا گیا تو پھر ہم تحریک لبیک پاکستان کے پاکستان بھر کے کارکنان کو کوٹلی پہنچنے کی کال دے دیں گے ہم کوٹلی کو فیض آباد نہیں بنانا چاہتے لیکن اگر ہمارے مطالباط پورے نہ کیے گئے تو پھر ہم فیض آباد طرز کا دھرنہ دینے کیلئے بھی تیار ہیں انہوں نے کہا کہ آئی جی آزاد کشمیر ، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور دیگر اعلیٰ حکام اس معاملے کا نوٹس لیں بصورت دیگر حالات کے زمہ دار کوٹلی انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button