DailyNewsKallar Syedan

Prime Minister to meet Kallar Syedan students

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج پی ایم ہاؤس اسلام آباد میں کلر سیداں میں گورنمنٹ کالجز کے طلبہ و طالبات سے ملاقات کریں گے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج پی ایم ہاؤس اسلام آباد میں کلر سیداں میں گورنمنٹ کالجز کے طلبہ و طالبات سے ملاقات کریں گے۔گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز کالجز کلر سیداں کے 15,15طلبہ و طالبات آج پرائمر منسٹر ہاؤس اسلام آباد جائیں گے جہاں وہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباس کی خواہش پر ان سے ملاقات کریں گے اور اس موقع پر فوٹو سیشن بھی ہو گا ۔گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کلر سیداں اور بوائز ڈگری کالج کلر سیداں کے پرنسپلز محترمہ ڈاکٹر شگفتہ حفیظ اور رانا نعیم شاہد بھی بچوں کے ہمراہ ہونگے۔

عمران خان نے خیبر پختوانخوا جبکہ زرداری نے سندھ کو تباہ کر دیا

پی پی 10 سے جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے متفقہ امیدوار خالد محمود مرزا نے کہا ہے کہ عمران خان نے خیبر پختوانخوا جبکہ زرداری نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے ۔ملک میں الزام تراشی کا کلچر بن چکا ہے ،ہمیں اجتماعی کاوشوں کے ذریعے انقلاب برپا کرنا ہو گا۔ملک میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے میاں نواز شریف عوام کے بنیادی مسائل حل نہ کر سکے ۔عمران خان کا وزیر اعظم بننا ملک کی بدقسمتی ہو گی ۔شریف چوریاں کر کے مظلوم بن جاتے ہیں ۔جماعت اسلامی اگر اقتدار میں آئی تو ملک لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی وصول کرے گی ۔ایک دیانتدار قیادت ہی ملک کے موجودہ حالات کو درست کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں چک بیلی خان،چونترہ،جھٹہ،ادھوال،سہال،سروبہ،چکری،گگن ،میرا موہڑہ اور سنگرال میں کارنگر میٹنگز کے دوران خطاب کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری کا عالم ہے،قانون کی بالا دستی کہیں نظر نہیں آتی، عوام بے روزگاری کے سبب خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم مظلومیت کا رونا رو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں نے سیاست کو تجارت کا درجہ دے کر دولت کمانے کا ذریعہ بنا لیا ہے، آمدہ انتخابات میں عوام ایسے سیاستدانوں سے ووٹ کی پرچی کے ذریعے حساب لیں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہر امیدوار گزشتہ پانچ برسوں سے اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں موجود ہے اور عوام کے ہر دکھ درد میں برابر کا شریک رہا ہے ،عوام سے عہد کرتے ہیں کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

نو جو ا ن سیدحسن علی شا ہ کی پہلی بر سی کی تقریب

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)گزشتہ برس قبل چمن با ر ڈ ر پر ا فغا ن فو ر سز کی بلا ا شتعا ل فا ئر نگ ا و ر گولہ با ر ی سے 23بلو چ رجمنٹ کے 23سا لہ نو جو ا ن سیدحسن علی شا ہ کی پہلی بر سی کی تقریب کلر سیداں میں ہوئی ۔ر شہید کی قبر پر پھو لو ں کی چا د ر ا و ر فو جی بینڈ نے سلا می پیش کی اس مو قع پر مو لا نا غلا م مصطفی سیا لو ی نے شہا د ت کی فضیلت بیا ن کی تقریب میں بلد یہ کو نسلر ر ا جہ ظفر محمو د ،سید مقصو د علی شا ہ سمیت معز ز ین علا قہ کی کثیر تعد ا د مو جو د تھی ۔

جما عت سلا می کلر سید اں ز و ن کا تر بیتی ا جلا س گز شتہ ر و ز قر طبہ مسجد میں منعقد ہو ا

جما عت سلا می کلر سید اں ز و ن کا تر بیتی ا جلا س گز شتہ ر و ز قر طبہ مسجد میں منعقد ہو ا جس میں ا میر کلر سیداں ز و ن محمدجا و ید ا قبا ل ،سا بق امیر ضمیر ا لر حما ن ،مو لا ناقا سم ا لحق نے خطا ب کیا ا س مو قع پر ا لیکشن 2018کے سلسلہ میں با ت چیت کی گئی ا و ر جما عت ا سلا می کے ا مید و ا ر کی کا میا بی کے لیے و و ٹر و ں سے ر ا بطہ کر کے جما عت ا سلا می کے ا مید و ا ر کی کا میا بی کے لیے د ن ر ا ت کا م کر نے کی تر بیت ا و ر آ ئند ہ کے لا ئحہ عمل تہہ کیا گیا ا س مو قع پر کا ر کنو ں کی کثیر تعد ا د مو جو د تھی ۔

سپریم کورٹ میں جج تعینات کر نے کے خلاف احتجاج

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے گلگت بلتستان کے سنئیر وکلاء کے لائسنس معطل ہونے م وکلاء کے قتل اور ساتھ ہی ساتھ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے جونئیر جج کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کر نے کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کی اور کہا کہ جسٹس ثاقب نثار اپنا فیصلہ واپس لیں کیونکہ اس سے جو سنئیر جج ہیں ان کی دل آزاری ہوگی اور وکلا نے ہمیشہ قانون کی پاسداری اور بالادستی کے لئے جنگ لڑی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹڑکٹ بار ایسوسی ایشن کی قائم مقام صدر زاہدہ ایاز جنرل سیکرٹری راجہ عامر محمود جوائنٹ سیکرٹری جنید نواز راجہ و دیگر ایگزیکٹو ممبران نے گلگت وبلستسان میں سنئیر وکلاء کے لائسنس معطل ہونے محمد عابد رفیق ایڈوکیٹ کے بہیمانہ قتل کے خلاف اور ملزم گرفتار نہ ہونے کی وجہ سے اور ساتھ ہی ساتھ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے جونئیر جج جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ میں جسٹس تعینات کر نے احتجاج اور ہڑتال کی انہوں نے کہا کہ میاں ثاقب نثار چیف جسٹس آف پاکستان اپنا فیصلہ واپس لیں کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے سنئیر ججز کا استحصال ہوگا اورادارے میں مایوسی بڑھے گی کیونکہ وکلاء نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور حکمرانی کے جنگ لڑی ہے اور قانون کی ہی بالادستی کے لئے اپنی جانیں بھی قربان کی ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے چیف جسٹس اپنا فیصلہ واپس لین اور میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے کسی بھی سنئیر جج کو جسکا یہ حق ہے اسکو دیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button