DailyNewsGujarKhan

جنرل الیکشن میں ہم پنجاب سمیت پورے ملک میں اپنی حکومت بنائیں گئے ۔چوہدری جاوید کوثر

اسلام پورجبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ )۔۔۔۔تحریک انصاف امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی8چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے عوام رابطہ مہم کامیابی سے جار ی ہے آنے والا دور تحریک انصاف کا ہوگا تحریک انصاف کی جہدوجہد ملک سے کرپشن کی خاتمہ کے لیے ہے پی ٹی آئی عوام کی توقعات پر پورا اترے گی سابق ایم پی اے شہریار ریاض اور چےئرمین یوسی سموٹ راجہ علی اصغر کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ان کی شمولیت سے تحریک انصاف مزید مظبوط ہو گی اورآئندہ جنرل الیکشن میں تحریک انصاف واضع اکثریت سے کامیابی بھی حاصل کرئے گی انہوں نے کہا عوام جان چکی ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی صر ف اور صرف کرپشن کر سکتی ہے لیکن عوام خدمت سے ان کاکوئی تعلق نہیں ہے جس کی وجہ سے آئے دن اعلیٰ شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کر رہی ہیں انہوں نے کہا عمران خان نے11نکات قوم کے سامنے رکھ کر لائحہ عمل واضع کر دیا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں نے قوم کو مایوس کیا اب عوام مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی سے نجات چاہتی ہے اور آئندہ جنرل الیکشن میں کرہشن سے پاک اور صاف ستھرے آدمی کو ووٹ دینا چاہتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا جنرل الیکشن میں ہم پنجاب سمیت پورے ملک میں اپنی حکومت بنائیں گئے ۔

 

ملک امین کے بیٹے ملک عرفان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ )۔۔۔۔ملک امین کے بیٹے ملک عرفان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پرانہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام اپنی رہائشگاہ ڈہوک قائم میں دیا جس میں چوہدری ابرار احمد وارثی ،چوہدری محبوب حسین آف لس،راجہ حسنین عرف کالہ ،ملک سلیم ،رئیس سلیم ،صوبیدار ملک غفور ،ملک شبیر ،ملک سفیر ڈیرہ رانجھا ،ملک شکیل ،سلیمان احمد بٹ ،رضوان مغل ،چوہدری عامر ڈہوک شیرو،چوہدری عثمان عرف مانا ،حاجی سلیمان ،خواجہ سفیر،چوہدری حمزہ موہڑہ بھٹیاں ،حاجی وادی حسین ،خواجہ یوسف،خواجہ نزاکت ،خواجہ قیصر،استاد ارشد،وقار علی بھٹی سمیت دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دولہا ملک عرفان کو نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button