DailyNewsGujarKhan

Man arrested for murder of poultry owner in Gujar Khan

پولیس تھانہ گوجرخان نے پولٹری ڈیلرعرفان قریشی کو قتل کرنے والے ملزم کو واردات کے چھ گھنٹے بعد ڈرامائی انداز میں گرفتار

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
پولیس تھانہ گوجرخان نے پولٹری ڈیلرعرفان قریشی کو قتل کرنے والے ملزم کو واردات کے چھ گھنٹے بعد ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم فرار نہ ہوسکا گزشتہ روز پولٹری ڈیلر عرفان قریشی کو قتل اور دیگر افراد کو زخمی کرنے والا ملزم راشدجو واردات کے بعد فرارہوگیا تھا سی پی اوراولپنڈی افضا ل احمد کوثر نے تاجر کے قاتل کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پر انچارج تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارٹیم تشکیل دی پولیس کی بروقت حکمت عملی کے باعث قتل کا ملزم ملک راشد واردات کے چھ گھنٹے بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیااشتیاق چیمہ نے بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا اورعرفان قریشی کے بھائی کامران قریشی کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں زیر دفعہ 324/302ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ادھر قتل ہونے والے تاجر عرفان قریشی کو باباشیخ طالب والے قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، شیخ علی عابد بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب کی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
پولیس تھانہ گوجرخان نے پولٹری ڈیلرعرفان قریشی کو قتل کرنے والے ملزم کو واردات کے چھ گھنٹے بعد ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم فرار نہ ہوسکا گزشتہ روز پولٹری ڈیلر عرفان قریشی کو قتل اور دیگر افراد کو زخمی کرنے والا ملزم راشدجو واردات کے بعد فرارہوگیا تھا سی پی اوراولپنڈی افضا ل احمد کوثر نے تاجر کے قاتل کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پر انچارج تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارٹیم تشکیل دی پولیس کی بروقت حکمت عملی کے باعث قتل کا ملزم ملک راشد واردات کے چھ گھنٹے بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیااشتیاق چیمہ نے بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا اورعرفان قریشی کے بھائی کامران قریشی کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں زیر دفعہ 324/302ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ادھر قتل ہونے والے تاجر عرفان قریشی کو باباشیخ طالب والے قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

 آمدہ انتخابات میں پیپلزپارٹی گوجرخان سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما خواجہ امیر زمان نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ آمدہ انتخابات میں پیپلزپارٹی گوجرخان سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اہل گوجرخان علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے جو اسمبلیوں میں جا کر عوام کے مسائل حل کریں گے اور عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں گے پیپلزپارٹی ہی صحیح معنوں میں حق نمائندگی ادا کرسکتی ہے

 اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں 

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما خواجہ محمد جہانگیر اورچوہدری مظہر حسین وارثی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے جلسوں نے مخالفین اور سازشیوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں عوام میاں نوازشریف کے ساتھ ہیں میاں نوازشریف نے اپنے دور اقتدار میں جس طرح عوام کی خدمت کی اور میگاپراجیکٹس کے ذریعے ملک کو تعمیرو ترقی کی حقیقی شاہراہ پر گامزن کیا اس سے عوام میں ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہواہے پاکستان کے باشعورعوام آج اپنے محبوب لیڈر کے ساتھ ہیں اور ان کے ایک اشارے پر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اب سازشیں کامیاب ہونے کا دور گزر گیا ہے پاکستان کے عوام آج محب وطن اور عوام کی خدمت کرنے والوں اورسازشی ٹولے کو اچھی طرح پہچانتے ہیں آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن پورے ملک سے بھرپور کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر حکومت بنائے گی اور ملک تعمیر وترقی میں روڑے اٹکانے والوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے ثابت کر دے گی کہ وہ اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں 

  •  

Show More

Related Articles

Back to top button