DailyNewsKallar Syedan

3rd death anniversary of Late Sub Maqsood Ali Observed in Nala Musalmana

سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل صوبیدار مقصود علی(مرحوم) کی تیسری برسی کی دعائیہ تقریب موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔۔
سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل صوبیدار مقصود علی(مرحوم) کی تیسری برسی کی دعائیہ تقریب موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی۔
الحاج خالق حسین یوکے، راجہ محمد زرین یوکے اور ماسٹر نجابت علی کے بھائی، طاہر مقصود راجہ یوکے، راجہ تیمور مقصود یوکے اور ڈاکٹر توقیر مقصود راجہ کے والدِ محترم صوبیدار مقصود علی راجہ(مرحوم) کی تیسری برسی کی دعائیہ تقریب موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی۔ نقابت کے فرائض حافظ عبدالسلام نے سرانجام دیے۔ تقریب کا آغاز حافظ انصر محمود نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا جبکہ حافظ غلام محی الدین نے نعتِ رسولِ مقبولﷺ پیش کی۔ حافظ دلشاد محمود کلیامی نے خصوصی خطاب کیا۔ اختتامی دعا الحاج خالق حسین یوکے نے کرائی۔ تقریب میں چوہدری نصیر، میجر محمد فاروق، غلام نبی بٹ، محمد تنویر ناز بھٹی، چوہدری عثمان، راجہ زین، حاجی محمد ادریس، راجہ محمدشبیر، ارشد محمود بھٹی، حاجی عبدالکریم، اصغر کیانی، ملک الطاف، حاجی پرویز، راجہ حلیم، علماء، اساتذہ، کونسلرز، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button