DailyNews

Sheikh Rashid announces election campaign in Slough

شیخ رشید احمد نے ساٹھ اور باسٹھ کے حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان

سلاو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کروں کیونکہ میں آزادی پسند کرتا ہوں جو کام میں نے باہر کر کرائے ہیں وہ شائد شمولیت سے نہ کرا سکتا – شیخ رشید احمد نے ساٹھ اور باسٹھ کے حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کے اگر ہمارے پاس اگر اچھے امیدوار ہوئے تو میں عمران خان سے ان کے لیے سیٹوں کے لیے مطالبہ کروں گا شیخ رشید احمد نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی پرزور مذمت بھی کی اور اندیشہ بھی ظاہر کیا کے کوئی بڑا واقعہ بھی رنما ہو سکتا ہے شیخ رشید احمد نے چیف جسٹس جناب ثاقب نثار کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ستر سال سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل نہیں تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلاومیں منعقد کیے گئے پروگرام میں کیا اس پروگرام میں میئر آف سلاو عشرت شاہ، کے علاوہ کونسلر حضرات سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کو سلاو آمد پر خوش آمدید کہا اور شکریہ بھی ادا کیا – شیخ رشید احمد نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے

برطانیہ میں نیا قانون پسنجر سیٹ پر بیٹھا شخص بھی فون استعمال نہیں کر سکتا ڈراہیور حضرات نئے قانون سے پریشان ۔

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) برطانیہ میں ٹریفک کا مسئلہ پچیدہ تر ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انتظامیہ مختلف قاعدے اور قانون نافذ کرتی رہتی ہے اس بار برطانوی پولیس کی طرف سے جو تازہ ترین بیان سامنے آیا ہے وہ زیادہ سخت ہے پسنجر سیٹ پر بیٹھا شخص بھی فون استعمال نہیں کر سکتا ایسا کرنے پر ڈراہیورز کو دو سو پاونڈجرمانہ اور لائسنس پر چھ منفی پواہنٹس بھی درج ہو سکتے ہیں اس نئے قانون سے ڈراہیورز حضرات سخت پریشان ہیں یاد رہے کے اس نئے قانون سے پہلے بھی گاڑی میں فون استعمال کرنے پر کہیں قانون بنائے جا چکے ہیں ان نیا قانون جو مسافروں کے لیے ہے دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر برطانیہ میں بہت سے واقعات ہو چکے ہیں گاڑیوں کے تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ کہیں اموات بھی ہو چکی ہیں ۔

سینئر صحافی اکرام الحق قریشی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر پوٹھوار ڈاٹ کام کی پوری ٹیم کی طرف سے مبارکباد

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) سینئر صحافی اور پوٹھوار ڈاٹ کوم کے سینئر رپورٹر اکرام الحق قریشی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر پوٹھوار ڈاٹ کام کی پوری ٹیم کی طرف سے مبارکباد اور دعا ہے کہ اللہ تعالی اکرام الحق قریشی صاحب کی مکہ اور مدینہ منورہ پر حاضری قبول فرمائے

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button