DailyNewsHeadlineKallar Syedan

بلدیاتی حکومتوں کوختم کرنے کااعلان ….Local bodies electoral system to be abolished

 بلدیاتی نظام کے متوقع خاتمے کی خبروں نے بلدیاتی قیادت کوپریشان کرکے رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق حکومت کے لائے ہوئے بلدیاتی نظام کے تحت سپریم کورٹ کے حکم پر کرائے گئے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی بلدیاتی حکومتوں کوختم کرنے کااعلان کردیاگیاہے، پی ٹی آئی کی حکومت کے پی کے کی طرز پر یہاں پنجاب میں بھی بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہے۔ موجودہ بلدیاتی ادارے ابھی پوری طرح مکمل بھی نہیں ہوئے تھے، ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستیں تاحال خالی تھیں اور ان پر انتخابات ہوناباقی تھے۔ دوسری جانب سابق حکومت نے بڑی لے دے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کرائے تھے اور ان انتخابات میں حصہ لینے والوں نے لاکھوں روپے خرچ کرکے جیت کویقینی بنایاتھا۔ بلدیہ کلرسیداں کی تشکیل وتکمیل میں کیاکیا پاپڑ نہ بیلے گئے تھے۔ ہاؤس کی تکمیل کے لئے اس وقت کے وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان خودمیدان میں اترآئے تھے۔ پنجاب ہاؤس میں ان کے فیصلے کونہ ماننے والے کونسلروں کوبھرے جلسے میں سخت الفاظ سے مخاطب کیا گیاتھا۔ بلدیہ کے چیئرمین کی وفاکو چودھری نثارعلی خان نے ننگی تلوارسے تشبیہہ دی تھی۔ ابھی ان اداروں کوبنے مشکل سے دوسال ہوئے تھے اور چودھری نثارعلی خان کے الفاظ کی گونج باقی تھی کہ موجودہ حکومت نے ان کوجڑ سے اکھاڑنے کافیصلہ کرلیاہے، یہ فیصلہ موجودہ بلدیاتی قیادت پر بجلی بن کرگراہے۔

Kallar Syedan; The recent local elections held are to be abolished according to the announcement made by PTI government. The local elected Chairman and councillors who had spent many lakh rupees in local election are worried at the current announcement. The PTI government wants to bring system similar to KPK.

ایس ایچ او کہوٹہ کی اندھیر نگری ،چوری کے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کی کال پر ہاتھ پاؤں پھول گئے

ایس ایچ او کہوٹہ کی اندھیر نگری ،چوری کے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کی کال پر ہاتھ پاؤں پھول گئے اور اپنے چہیتے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر سردار عنصر کو بچانے کے لیے خادم حسین رضوی کی ریلی میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے سب انسپکٹر نصیر الرحمان کو معطل کرا دیا۔پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق شہری علیم جرال کی ہنڈا 70ccموٹرسائیکل دن 3بجے چوری ہو گئی وہ درخواست لے کر کہوٹہ تھانے گیا جہاں ڈیوٹی افسر سردار عنصر نے کوئی کاروائی کرنے کے بجائے یہ کہہ کر اسے چلتا کر دیا کہ تم بھی موٹر سائیکل تلاش کرو میں بھی کرتا ہوں۔جس کے بعد علیم جرال نے 15پر کال کر کے شکایت درج کرائی جس کے بعد وہ پھر تھانے کہوٹہ میں ڈیوٹی افسر ندیم کیانی کے سامنے پیش ہوا اور کوئی شنوائی نہ ہوئی جس پر اس نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کو کہوٹہ پولیس کے روئیے سے آگاہ کیا صداقت عباسی نے کہوٹہ پولیس کو موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تو ایس ایچ او نے اپنے چہیتے اور واقعے کے روز کے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر سردار عنصر کی بجائے سب انسپکٹر نصیر الرحمان کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔نصیر الرحمان نے ایس ایچ او کو بتایا کہ وہ وقوعہ کے روز خادم حسین رضوری کی ریلی میں فرائض سر انجام دے رہا تھا یہ درخواست وقوعہ کے روز کے ڈیوٹی افسر کے حوالے کی جائے جس پر ایس ایچ او ندیم ظفر نے ایس ڈی پی او ملک خلیل احمد کے کان بھرے جنہوں نے نصیر الرحمان کو برا بھلا کہا اور کہا کہ تم پاگل ہو تمہارا دماغ خراب ہے جس کے ساتھ ہی ایس ڈی پی او نے ایس پی صدر کو غلط بیانی کی جس کی روشنی میں بے گناہ سب انسپکٹر نصیر الرحمان کو معطل کر دیا گیا۔نصیر الرحمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایس ڈی پی او نے ان کی کوئی بات نہ سنی وہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس زیادتی پر رجوع کر رہے ہیں انہیں قوی امید ہے کہ پولیس افسران پولیس قوانین کے مطابق انصاف فراہم کریں گے ۔

پنجاب پولیس میں ایک بار پھر وسیع پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ

پنجاب پولیس میں ایک بار پھر وسیع پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ ، انتخابات سے قبل دور دراز کے اضلاع میں تبدیل کئیے جانے والے انسپکٹروں میں سے 62انسپکٹروں کے تبادلے ان کی مرضی کے مطابق کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔جن میں 13انسپکٹروں کو واپس راولپنڈی بھیجا جا رہا ہے ان میں انسپکٹر نعیم اختر ،محمد یاسین، رفاقت علی ، عابد محمود، جاوید اقبال، محمد عزیز،حفیظ الرحمان، محمد ذوالفقار،ثنا اللہ، مرزا زمان رضا، بشارت علی خان ،انسپکٹر ذوالفقارعلی شامل ہیں جبکہ انسپکٹر آصف نواز کو بھی نارووال سے راولپنڈی بھیجا جا رہا ہے ۔

کلر سیداں کے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان سے رات کے پچھلے پہر کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی اپیل

کلر سیداں کے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان سے رات کے پچھلے پہر کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اچانک بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی اور خصوصاً رات کے وقت بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے دن بھر مزدوری کرنے والے سو نہیں پاتے ۔رات 9سے 10پھر11سے12اور 1سے 2بجے کی لوڈ شیڈنگ سے ہزاروں افراد راتیں جاگ کر بسر کر رہے ہیں ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو دن بھر مزدوری کرتے ہیں اور رات کے وقت آرام کے لیے کوشاں رہتے ہیں ۔مریضوں اور کمسن بچوں کو بھی اس اذیت سے گزرنا پڑتا ہے اگر لوڈ شیڈنگ نا گزیر ہے تو اسے صبح6بجے سے رات11بجے تک مکمل کر لیا جائے تاکہ رات کے بقیہ حصے میں لوگ آرام کی نیند سو سکیں۔

سٹوک آن ٹرنٹ میں مقیم محمد افضل ہاشمی کی اہلیہ پی ٹی آئی کے رہنما ہارون کمال ہاشمی کی خوش دامن کی رسم چہلم

سٹوک آن ٹرنٹ میں مقیم محمد افضل ہاشمی کی اہلیہ پی ٹی آئی کے رہنما ہارون کمال ہاشمی کی خوش دامن کی رسم چہلم اتوار کے روز کلر سیداں کے گاؤ ں پنڈ بینسو میں ہوئی جس میں ایس پی جمیل احمد ہاشمی، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی،،اصغر کیانی، مشتاق کیانی، اسحاق حیدری، مظہر الاسلام، بدر منیر ہاشمی، خالد محمود ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی۔ 

شہید ہونے والے امیدواروں کے حلقے میں ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی سوشل میڈیا ونگ ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ غلام قنبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے انتخابی مہم کے دوران دہشتگردی کی وجہ سے شہید ہونے والے امیدواروں کے حلقے میں ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے اور اس نے ضمنی انتخابات میں اے این پی،بے اے پی اور پی ٹی آئی کے تین امیدواروں کے مقابلے میں امیدوار نہ کھڑے کرنے کا فیصلہ کر کے درست قدم اٹھایا ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button