DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Khizar Hayat Satti Promoted to Grade 20, Appointed Director General CDA

خضر حیات ستی گریڈ 20 میں ترقی پا کر ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے مقرر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جنوری 2026
کہوٹہ کی ہر دلعزیز شخصیت کتھیل ہون کے رہائشی خضر حیات ستی گریڈ 19سے گریڈ20میں پرموشن کے ساتھ ڈائیریکٹر جنرل(سی ڈی اے) مقرر، دوستوں، عزیزوں، معززین علاقہ کی طرف سے دلی مبارکباد،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ کے علاقہ کتھیل ہون کے رہائشی کہوٹہ کی ہر دلعزیز شخصیت خضر حیات ستی گریڈ 19سے گریڈ20میں پرموشن کے ساتھ ڈائیریکٹر جنرل(سی ڈی اے) مقررہو گے، خضر حیات ستی کو پر موشن ملنے پر تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری آف نتھوٹ نے دلی طور پر مبارکباد پیش کی ہے اور مزید کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔

Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua), January 1, 2026:
Khizar Hayat Satti, a well-known and widely respected personality of Kahuta and a resident of Katheel Hoon, Union Council Nara, Tehsil Kahuta, has been promoted from Grade 19 to Grade 20 and appointed as Director General of the Capital Development Authority (CDA).

His promotion and new appointment have been warmly welcomed by friends, relatives, and notable figures of the area, who have extended heartfelt congratulations and best wishes for his future responsibilities.

On this occasion, a prominent political and social figure of Tehsil Kahuta, Councillor Raja Gulzar Ahmed Gulzari of Nathot, personally congratulated Khizar Hayat Satti on his promotion and prayed for his continued success and achievements in his professional career.


ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی جانب سے سال نو 2026 کی مبارکباد، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی دعا

Dr. Muhammad Arif Qureshi Extends New Year 2026 Greetings, Prays for Peace, Stability, and Prosperity for Pakistan and the Muslim Ummah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جنوری 2026
مسلم لیگ ن کہوٹہ ایم سی کے صدرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے سال نو 2026 ء کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزرے سال کو الوداع اور سال نو کی صبح کو خوش آمدید کہتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ آنے والا سال پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کیلئے خوشحالی، سیاسی و معاشی استحکام اور امن لائے،2025سے بہت یادیں وابستہ ہیں دعا ہے شروع ہونے والا نیا سال2026ملک پاکستان اور تمام امہ مسلمہ کے لیے بہترین ثابت ہو انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر ہمیں مقبوضہ کشمیر اورفلسطین میں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو اسرائیلی اور انڈین افواج کے وحشیانہ حملوں کا مسلسل سامنا سامنا کر رہے ہیں عالمی برادری مقبوضہ کشمیراورغزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے غیر قانونی طور پر بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام جو قابض بھارتی افواج کے مظالم اور طویل ترین محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ عالمی برادری ان دیرینہ تنازعات کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔


Father of Advocate Mazhar Iqbal Bhatti Passes Away, Funeral Held in Thanda Pani with Large Public Participation


ایڈووکیٹ مظہر اقبال بھٹی کے والد حاجی رفیق بھٹی انتقال کر گئے، ٹھنڈا پانی میں نمازِ جنازہ ادا، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،،1جنوری,2026کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر MCکہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ کے چچا جان،شفیق بھٹی، عبد الطیف بھٹی اورعتیق بھٹی والد محترم حاجی رفیق بھٹی رضائے الہی سے وفات پا گے ہیں مرحوم کا نمازے جنازہ آبائی گاؤں ٹھنڈ ا پانی میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق امیدوار برائے ایم این اے راجہ تنویر احمد جنجوعہ،سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک شاہد محمود اعوان چھنی اعوان،سابق امیدواربرائے ایم این اے راجہ طارق عظیم،سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود،معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان، صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی،مجیب اللہ ستی ڈاکٹر مناء،ملک وحید اعوان منیجر بینک اسلامی کہوٹہ،سابق ممبرا ن ایم سی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،قاضی اخلاق کھٹڑ، قاضی عبد القیوم،حاجی ملک عبد الروف،صوبیدار ملک فاروق اعوان دھپری،سیاسی وسماجی شخصیت ایم ذرین اعوان،ملک منیب ثاقب،سر ناظم قمر قریشی،طاہر اسماعیل عباسی ایڈووکیٹ،انور ستی محلہ چاہات،حاجی محمد سلیم،زوہیب وحید ستی،فیصل چوہان ٹریفک پولیس،چوہدری واحد آف پیکاں،سرپر ست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،راجہ شاہد اجمل پریس کلب کہوٹہ،معروف صحافی پرویز اقبال مواڑہ،ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button