DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Two Young Men Lose Lives in Separate Incidents in Mamyam and Mughal Abbad

مغل آباد اور ممیال میں دو مختلف واقعات، دو نوجوان جاں بحق

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28، دسمبر، 2025ء) –کلرسیداں میں دو مختلف واقعات میں دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے،مہتاب خان ولد گلفراز خان سکنہ مغل آباد کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا چھوٹا بھائی حمزہ علی عمر بائیس سال دوبیرن روڈ کلر سیداں میں رینٹ اے کار کا کام کرتا تھا ۔گزشتہ روز میرے بھائی نے بتایا کہ وہ اپنے دوست عدیل اصغر کے پاس جا رہا ہے ثاقت ولد مناظر نے بتایا کہ عدیل اصغر رینٹ اے کار کے دفتر میں آیا اور میرے بھائی حمزہ کے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دونوں عامر کے ڈیرہ سروہا چوہدریاں چلے گئے تقریبا چھ بجے کے قریب میرے پاس عامر ولد علی اصغراور ثاقب ولد مناظر آئے اور کہا کہ ہمارے ساتھ چلو کوئی مسئلہ ہو گیا ہے میں ان کے ساتھ چل پڑا،ڈیرہ سروہا چوہدری پہنچے تو وہاں پر ایک کمرہ کے اندر صوفہ پر میرے بائی حمزہ علی کی نعش خون میں لت پٹ پڑی ہوئی تھی جس کی بائیں آنکھ کے اوپر اسلحہ آتشیں کا فائر آر پار لگا تھا مجھے یقین ہے کہ میرے بھائی حمزہ کو عدیل اصغر نے فائر کر کے ناحق قتل کر دیا ہے کلرسیداں پولیس نے عدیل اصغر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔دوسرا افسوسناک واقعہ گاؤں ممیال میں پیش آیا جہاں ٹریکٹر گاوںٹرالی الٹنے سے 30 سالہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ یہ افسوس ناک واقعہ یونین کونسل دوبیرن کلاں کے علاقے ممیال میں پیش آیا جہاں بریک فیل ہو جانے سے ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تیس سالہ نوجوان محمد فیضان شدید زخمی ہو گیا اسے شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا خبر کا افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ متوفی کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | December 28, 2025) — Two tragic incidents in Kallar Syedan claimed the lives of two young men.

In the first incident, Mehtab Khan son of Gulfraz Khan, a resident of Mughal Abad Kallar Syedan, lodged a complaint stating that his younger brother Hamza Ali, aged 22, worked at a rent-a-car business on Doberan Road. According to the complainant, Hamza informed the family that he was going to meet his friend Adil Asghar. Later, it was reported that Adil Asghar came to the rent-a-car office and both left together on Hamza’s motorcycle for Aamir’s dera in Saroha Chowdhrian.

Around 6:00 pm, Aamir son of Ali Asghar and Saqib son of Manazir came to the complainant and asked him to accompany them, saying that a problem had occurred. Upon reaching the dera in Saroha Chowdhrian, Hamza Ali was found lying dead on a sofa inside a room, covered in blood. He had sustained a gunshot wound above his left eye, with the bullet passing through.

The complainant alleged that Adil Asghar shot and killed his brother. Kallar Syedan police have registered a case against the accused and started an investigation.

The second tragic incident occurred in the village of Mamyal, Union Council Doberan Kallan, where a tractor-trolley overturned due to brake failure. As a result, a 30-year-old driver, Muhammad Faizan, sustained critical injuries. He was being shifted to THQ Hospital Kallar Syedan but succumbed to his injuries on the way.

The most heartbreaking aspect of the incident is that the deceased had gotten married just a month ago.

کلر سیداں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی، 3 افراد کے خلاف مقدمات، 8 ایجنسیاں سربمہر

Crackdown on Illegal Petrol Agencies in Kallar Syedan; Cases Registered Against 3, Eight Outlets Sealed

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28، دسمبر، 2025ء) –کلرسیداں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی،3 افراد کے خلاف مقدمات درج 8 ایجنسیوں کو سربمہر کردیا گیا کلرسیداں پولیس نے دوبیرن کلاں میں بغیر حفاظتی اقدامات کے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر فیصل شاہ سکنہ مانسہرہ اور محمد ضمیر سکنہ دوبیرن کلاں کو قابو کر لیا دوسری کاروائی کلر بائی پاس پر کی گئی جہاں جبکہ کلربائی پاس سے بھی کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر نعیم شاہ سکنہ مانسہرہ کو گرفتار کر لیا ادہر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر کے حکم پر میونسپل کمیٹی کلر سیداں میں غیر قانونی طور پر چلنے والی 8 ایجنسیوں کو انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالرحمان واصف نے عملہ کے ہمراہ سر بمہر کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے غیر قانونی پیٹرول ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Kallar Syedan Police Bust Gambling Den, 11 Gamblers Arrested with Cash, Mobile Phones and Quails

کلر سیداں پولیس کی اندرون شہر جوئے کی محفل پر چھاپہ، 11 قمار باز گرفتار، نقدی، موبائل فونز اور بٹیر برآمد

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28، دسمبر، 2025ء) – کلرسیداں پولیس نے اندرون شہر جوئے کی محفل الٹ دی، 11 قمار باز گرفتار داؤ پر لگی لاکھوں روپے کی رقم،13 موبائل فونز اور 13 بٹیر قبضہ میں لے لیے۔ گرفتار ہونے والوں میں محمد شفاعت، محمد آمین،اظہر محمود، عبد الرزاق،احتشام سرفراز،واجد محمود،ساجد ندیم،تبریز علی،طاہر مرتضیٰ،مدثر آفتاب،طارق محمود شامل ہیں، پولیس کے مطابق گوجر خان روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں جوئے کی محفل جاری تھی کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے ملزمان سے ایک لاکھ تیرہ ہزار کی نقدی تیرہ موبائل اور بارہ بٹیر بھی تحویل میں لے لیئے۔

Teenage Girl Allegedly Abducted in Kallar Syedan, Police Register Case

کلر سیداں میں کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا کا واقعہ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28، دسمبر، 2025ء) –محمد تضارب سکنہ ڈھوک بیلہ سالگراں نے مقدمہ درج کروایا کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں میری ہمشیرہ (ث) بی بی جس کی عمر 17/18 برس ہے گھر ہی ہوتی ہے ۔گزشتہ روز ہمارے پڑوسی عمران عرف بالا کی والدہ مسماۃ (یا) ہمارے گھر رشتہ لے کر آئی مگر میری والدہ نے انکار کر دیا شام کو میری ہمشیرہ کسی کام کے بہانے گھر سے باہر گئی اور واپس نہ آئی قوی یقین ہے کہ عمران نے اپنے دیگر رشتہ داروں احسان،قدیر اور دیگر دو خواتین رشتہ داروں کے ہمراہ منصوبہ بندی کر کے میری ہمشیرہ کو اغوا کر لیا ہے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28، دسمبر، 2025ء) –مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین ستی نے مسلم لیگ ن کے چیئرمین سابق سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی بھی موجود تھے

Show More

Related Articles

Back to top button