DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Irregularities Alleged at Exam Centre; Mobile Phone Recovered from Candidate

کلر سیداں امتحانی مرکز میں مبینہ بے ضابطگیاں، امیدوار سے موبائل فون برآمد

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28، نومبر، 2025ء) — گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں میں انٹرمیڈیٹ(سیکنڈ اینول) امتحان 2025 کے دوران میتھ کے امیدوار سمیع اللہ سے موبائل انسپکٹر امتحانات نے بروقت کارروائی کر کے موبائل فون برآمد کر لیا۔انسپکٹر پروفیسر محمد شمیم احمد کے مطابق وہ وبح 9:15 کلر سیداں مرکز پہنچے تو انہیں ہال میں سیٹنگ پلان میں بے ضابطگیاں اور متعدد خالی سیٹیں دیکھ کر شبہ ہوا۔ گنتی کے مطابق ہال میں 45 امیدوار موجود تھے جبکہ ریکارڈ میں تعداد 48 درج تھی۔سمیع اللہ نامی امیدوار کو غیر حاضر ظاہر کر کے اسے آخری لائن میں بٹھایا گیا تھا۔دوران معائنہ نگران عملے کی مشکوک حرکات اور ایک امیدوار کے رول نمبر پر سیٹنگ پلان میں غیر حاضری کا دائرہ لگائے جانے پر مزید سوالات اٹھے رول نمبر 808966 کو پہلی لائن میں غیر حاضر ظاہر کیا گیا تھا، جبکہ اسے مشکوک طور پر لائن نمبر آٹھ کی آخری سیٹ پر بٹھایا گیا۔مزید برآں بورڈ انسپکٹرز پروفیسر شمیم احمد نے اسی امیدوار سے موبائل فون بھی برآمد کر لیا جو قواعد کے مطابق آر آئی(ریذیڈنٹ انسپکٹر) کے بجائے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کے پاس موجود پایا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے فون چھپانے اور تاخیر سے معلومات دینے پر انسپکٹر نے سخت برہمی کا اظہار کیا امیدوار سمیع اللہ نے موبائل انسپکٹر کو بتایا کہ وہ ساڑھے آٹھ بجے پہنچا تھا جس سے لیٹ آنے کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا۔ انسپکٹر کے مطابق یہ انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر امتحان میں کامیابی دلوانے کی منظم کوشش تھی جسے بورڈ ٹیم کی موجودگی اور بعد ازاں انسپکٹر کی آمد کے باعث ناکام بنا ددیا گیا۔آر آئی کے رویے پر بھی انسپکٹر نے برہمی کا اظہار کیا جو مبینہ طور پر معاملے کو دبانے اور مرکز کی بدنامی بچانے کی کوشش کرتا رہا۔ بالآخر انسپکٹر نے موبائل فون آر آئی کے حوالے کر کے وصولی کی رسید حاصل کی۔انسپکٹر نے اپنی رپورٹ میں کیمرہ ریکارڈنگ سمیت سیٹنگ پلان کو ریکارڈ کا حصہ بنانے،سنٹر سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف شفاف انکوائری اور الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کی سفارش کی ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | November 28, 2025) — During the Intermediate (Second Annual) Examination 2025 at Government High School Kallar Syedan, the inspection team reportedly recovered a mobile phone from a Mathematics candidate named Samiullah after timely action by the exam inspector.

According to Inspector Professor Muhammad Shameem Ahmed, he reached the Kallar Syedan exam centre at 9:15 AM and noticed irregularities in the seating plan and several empty seats that raised suspicion. While the record showed 48 candidates were assigned to the hall, only 45 were present.

The candidate Samiullah had been marked absent but was allegedly seated in the last row. During the inspection, the behaviour of the invigilation staff and irregular markings on the seating plan further deepened concerns. Roll number 808966 was marked absent in the first row but was suspiciously found seated in the last seat of row eight.

Inspector Shameem Ahmed also recovered a mobile phone from the same candidate, which, contrary to rules, was in possession of the Centre Superintendent instead of the Resident Inspector (RI). The inspector expressed strong displeasure over the Superintendent’s attempt to hide the device and the delayed reporting.

Samiullah informed the inspector that he had arrived at 8:30 AM, contradicting the administration’s claim that he was late.

The inspector stated that this appeared to be an organised attempt by the administration to facilitate the candidate unfairly, a plan that failed due to the presence of the board team and the inspector’s timely visit. He also criticised the Resident Inspector for allegedly trying to conceal the incident.

The mobile phone was later handed over to the RI without a proper receipt. In his report, the inspector recommended adding CCTV footage and the seating plan to the official record and called for a transparent inquiry against the Centre Superintendent and Deputy Superintendent, along with strict action if the allegations are proven.

کلر سیداں میں آتش بازی کی ویڈیو وائرل، دولہا اور والد کے خلاف مقدمہ درج

Fireworks Video Goes Viral in Kallar Syedan; Groom and Father Booked by Police

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28، نومبر، 2025ء) — کلر سیداں پولیس نے آتش بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر دولہا اور اس کے والد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اسی دوران انہیں ڈھوک موہری داخلی نلہ مسلماناں کے محمد علی ولد مطلوب حسین کی شادی کے سلسلے میں ہونے والی آتش بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر وہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور دولہا محمد علی اور اس کے والد مطلوب حسین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Chaudhry Nisar’s Aide Offers Condolences to Senior Journalist Nawaz Raza on Nephew’s Death

چوہدری نثار کے معاون خصوصی کی نواز رضا سے تعزیتی ملاقات، بھتیجے کے انتقال پر فاتحہ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28، نومبر، 2025ء) —سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان انجمن تاجران چواروڈ کلرسیداں کے صدر حاجی طارق تاج اور اکرام الحق قریشی نے میڈیا ٹاؤن جا کر معروف سینئر صحافی الحاج نواز رضا سے ملاقات کی اور ان کے بھتیجے کی حادثاتی موت پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر سینئر صحافی چوہدری محمد نصیر اور محمد احسان بھی موجود تھے۔

Winter Packages Distributed to Deserving Students at Palala Mallah Khan Primary School

پلالہ ملاح خان پرائمری سکول میں مستحق بچوں میں ونٹر پیکج تقسیم

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28، نومبر، 2025ء) —غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کلرسیداں کے زیر انتظام چلنے والے دریائے جہلم کے غربی کنارے گورنمنٹ پرائمری سکول پلالہ ملاح خان میں نمبردار چوھدری بابر ضمیر اور نور بصیرت ویلفئیر فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق بچوں میں ونٹر پیکج کی تقسیم کی گئی۔ 60 طلبہ و طالبات کو یونیفارم، شوز،سویٹزر اور سکارف تقسیم کئے گئے،

Show More

Related Articles

One Comment

  1. یہ مقدس پیشے والے ماسٹر ھی ھیں جو رشوت لے کر نقل کرواتے ھیں۔ حیف ھے ان کالی بھیڑوں پہ۔

Back to top button