DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Gakhar Community Full Participation in Annual Gakhar Talent Award

گکھڑ برادری ضلع سدھنوتی کا اجلاس، سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ میں بھرپور شرکت کا عزم

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، کبیر احمد جنجوعہ ، 18 نومبر 2025…گکھڑ برادری ضلع سدھنوتی کی سرکردہ شخصیات کا اجلاس ,پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی جانب سے 22ویں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ میں شرکت اور اس حوالے سے ضلع سدھنوتی کے تمام علاقوں میں آگاہی مہم چلانے کے حوالے سے مشاورت جگہ جگہ بینر نصب کرنے گھر گھر آگاہی مہم چلانے پوری گکھڑ برادری کو ٹیلنٹ ایوارڈ میں شرکت کی دعوت دینے اور 30 نومبر 2025 کو ساتھ لیکر جانے کے حوالے سے اقدامات کرنے بارے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں امتیاز کیانی، ممتاز حسین کیانی، ایاز خورشید کیانی، صوبیدار داؤد کیانی، مولانا عدیل کیانی، اکمل کیانی، شوکت کیانی، منیر کیانی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں اس موقع پر 22ویں سالانہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ میں ضلع سدھنوتی سے بھرپور شرکت کا عزم کیا گیا۔ پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی تعلیم دوست سماجی خدمات کو سراہا گیا اور پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے ساتھ بھرپور انداز میں شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔۔

Mator (Pothwar.com— Kabir Ahmed Janjua | 18 November 2025)
Leading figures of the Gakhar community from District Sudhanoti held a meeting to discuss preparations for participation in the 22nd Annual Gakhar Talent Award, organised by the Pakistan Gakhar Federation.

During the meeting, the participants reviewed plans for an awareness campaign across all areas of Sudhanoti, including installing banners and conducting door-to-door outreach to encourage maximum community participation. Efforts will also be made to take a large delegation to the event on 30 November 2025.

Those present at the meeting included Imtiaz Kayani, Mumtaz Hussain Kayani, Ayaz Khurshid Kayani, Subedar Dawood Kayani, Maulana Adeel Kayani, Akmal Kayani, Shaukat Kayani, Muneer Kayani, and other notable personalities.

The attendees expressed a strong commitment to ensuring robust representation of District Sudhanoti at the 22nd Annual Gakhar Talent Award. They praised the Pakistan Gakhar Federation for its educational and social welfare initiatives and reaffirmed their resolve to support the federation wholeheartedly.

پنجاب بار کونسل کے نومنتخب ممبران کا کہوٹہ بار کا دورہ، وکلاء کے تعاون پر اظہارِ تشکر

 Punjab Bar Council Members Visit Kahuta Bar, Express Gratitude for Lawyers’ Support

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، کبیر احمد جنجوعہ ، 18 نومبر 2025
پنجاب بار کونسل راولپنڈی ڈویژن کے نومنتخب ممبران اکرام الحق شیخ، چوہدری قیصر مشتاق، شاہد محمود عباسی، ملک فیصل ، حسن عباس ہمدانی اور ملک فخر حیات نے کہوٹہ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بار کے عہدیداران، ممبران اور وکلاء سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نومنتخب ممبران نے الیکشن میں کہوٹہ کی وکلاء برادری کی جانب سے بھرپور تعاون، حمایت اور اعتماد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نوجوان وکلاء کیلئے عملی و موثر اقدامات کئے جائیں گے تاکہ اُن کے پیشہ ورانہ مستقبل کو بہتر بنایا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن زاہد ستی نے نومنتخب ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود، ادارے کے وقار اور جوڈیشری کی عزت کے لئے مؤثر کردار ادا کریں گے۔تقریب کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کہوٹہ خالد ظہیر راجہ نے انجام دئیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button