DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
Japan: Kallar Syedan’s Abdul Hadi Wins Bronze Medal at World Shoto Karate Championship
کلر سیداں کے عبدالہادی نے جاپان میں ورلڈ شوتو کراٹے چیمپئن شپ میں براؤن میڈل جیت لیا

ٹوکیو/کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 6 اکتوبر 2025):
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ تین روزہ ورلڈ شوتو کراٹے چیمپئن شپ میں پرویز شوتو کان کراٹے کلب کلر سیداں کے کھلاڑی عبدالہادی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے براؤن میڈل حاصل کر لیا۔ اسی کلب کے ایک اور کھلاڑی محمد آریان نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عبدالہادی، جس نے اس عالمی مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی، پرویز اقبال وکی کے صاحبزادے ہیں جو پرائیویٹ شوتو کان کراٹے کلب کلر سیداں کے کوچ ہیں۔ ان کی کامیابی نے نہ صرف کلب بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کر دیا ہے۔
عبدالہادی کی اس شاندار کامیابی کے اعتراف میں چوہدری غالب حسین نے ٹوکیو میں ان کے اعزاز میں ایک خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا، جس میں جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے عبدالہادی اور ان کے کوچ پرویز اقبال وکی کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور کلر سیداں کی نمائندگی پر مبارکباد پیش کی۔




