25 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Lawyer Shahid Mehmood Sangral Announces Candidacy for General Councillor from UC Choa Khalsa

کلرسیداں; شاہد محمود سنگرال کا یونین کونسل چوآخالصہ سے جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اعلان

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |25 اکتوبر2026)–نوجواں قانون دان شاہد محمود سنگرال ایڈووکیٹ نے یوسی چوآخالصہ سے جنرل کونسلر کے ایکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہم سب مل کر اپنے علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کریں۔ بنیادی سہولیات کی فراہمی، گلیوں اور سڑکوں کی بہتری، صفائی ستھرائی اور عوام کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانا میری ترجیحات میں شامل ہوگا۔ میں اہلِ علاقہ سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنی قیمتی رائے، ووٹ اور تعاون سے میرا ساتھ دیں تاکہ ہم باہمی اتحاد، اخلاص اور خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے علاقے کا روشن مستقبل تعمیر کر سکیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | October 25, 2026) Young lawyer Shahid Mehmood Sangral Advocate, has announced his intention to contest the election for General Councillor from Union Council Choa Khalsa, expressing his commitment to the development and prosperity of the area and the resolution of public issues.

Shahid Mehmood Sangral said that he wished to work collectively with local residents to promote development, improve living conditions, and play a practical role in addressing the problems faced by the community.

He stated that providing basic facilities, improving streets and roads, maintaining cleanliness, and conveying public concerns to the relevant authorities would be among his top priorities.

Appealing to the people of the area for their support, votes, and valuable opinions, he said that collective unity, sincerity, and a spirit of public service could help build a brighter future for Choa Khalsa.

He expressed hope that, with the cooperation of local residents, he would be able to contribute to the area’s development and work towards resolving longstanding public issues.

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے سنگر ہاؤس میں پولیس کی موجودگی میں چوری، تین اے سی سمیت قیمتی سامان غائب

Theft Reported at Former Prime Minister Raja Pervez Ashraf’s Sangar House in Presence of Police

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |25 اکتوبر2026)–پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر سنگر ہاؤس میں پولیس کی موجودگی میں چوری کی واردات،ملزمان تین ایئرکنڈیشنرز،دو دروازے، دو کھڑکیاں،تین پنکھے،ڈیکوریشن پیسز، کراکری کا سامان،گھاس کاٹنے والی مشین،قالین اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے تھانہ جاتلی نے راجہ پرویز اشرف کے پرسنل سیکرٹری طیب افضل کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔طیب افضل نے درخواست میں بتایا کہ چند ایام قبل سوھاوہ چکوال روڈ پر واقع ڈھوک امب میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائشگاہ پر معمول کی چیکنگ کے لیئے گیا تو وھاں تعنیات فیملی ملازم علی اکبر ولد محمد حیات موقع پر موجود نہ تھا ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ مزکورہ شخص گزشتہ رات سے وہاں موجود نہیں اور اس کا موبائل نمبر بھی بند ہے بعد ازاں مختلف کمروں کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ تین عدد اے سی،دو دروازے دو کھڑکیاں،تین پنکھے، ڈیکوریشن پیسز،کراکری کا سامان،گھاس کاٹنے والی مشین،قالین اور دیگر گھریلو اشیا چوری کر لی گئی ہیں مکمل تفصیل مزید جانچ پڑتال کے بعد سامنے آئے گی،جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

Seven-Centimetre Kidney Stone Successfully Removed from Woman at Safia Family Hospital, Kallar Syedan

کلرسیداں کے صفیہ فیملی ہسپتال میں خاتون کے گردے سے سات سینٹی میٹر کا غیر معمولی پتھر کامیابی سے نکال لیا گیا

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |25 اکتوبر2026)–چواروڈ کلرسیداں پر واقع صفیہ فیملی ہسپتال میں 50 سالہ خاتون شاہدہ بی بی سکنہ چوآخالصہ کے گردے سے سات سینٹی میٹر کا غیر معمولی پتھر نکال کر سب کو حیرت زدہ کردیا آپریشن معروف معالج ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل نے معارت سے کیا ان کے مطابق انہوں نے اب تک یہ سب سے بڑا پتھر گردے سے نکالا ہے مریضہ کی فیملی نے بھی شاندار آپریشن پر صفیہ ہسپتال اور معالجین ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل اور ڈاکٹر عمیر رانا کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے یاد رہے کہ ہسپتال معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمیر اسلم رانا کی سربراہی میں کامیابی سے چل رھا ہے۔

Multiple Injured in Road Accident Near Bank Chowk Kanoha on Choa Road

کلرسیداں چوا روڈ پر بینک چوک کنوہا کے قریب ٹریفک حادثہ، متعدد افراد زخمی

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |25 اکتوبر2026)–چوآ روڈ پر ٹریفک حادثے میں متعدد افراد زخمی،حادثہ بنک چوک کنوہا کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی مسافروں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کردیا ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے بتایا کہ زخمیوں میں غزالہ پروین سکنہ مردان، سیدہ عروج فاطمہ، عشرت فاطمہ،سیدہ عائشہ سکنائے بیول تحصیل گوجرخاں دیگرکو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لایا گیا تھا جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ایک خاتون عشرت کی ٹانگ ٹوٹی ہے،

Renowned Transporter Chaudhry Zaheer Iqbal Passes Away

معروف ٹرانسپورٹر چوہدری ظہیر اقبال انتقال کر گئے، نماز جنازہ چک گجراں میں ادا

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |25 اکتوبر2026)–معروف ٹرانسپورٹر چوھدری ظہیر اقبال انتقال کر گئے نماز جنازہ چک گجراں میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،شاہد گجر،راجہ محمد فیاض، عابد زاھدی،راجہ اعجاز،نمبردار عباس، چوہدری محمد ایاز، احسان الحق قریشی، راجہ نعمان ظفر،شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،چوہدری نعیم بنارس، عبدالغفار، رضوان خالق،محمد آصف نورانی،راجہ عاصم صدیق،نمبردار وقاص گجر و دیگر نے شرکت کی،

Haji Muhammad Suleman, Father of Muhammad Qadeer Suleman and Muhammad Safeer Suleman, Passes Away in Norway

حاجی محمد سلیمان ناروے میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ 27 اکتوبر کو مرکزی اسلامی مرکز ناروے میں ادا کی جائے گی

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |25 اکتوبر2026)–محلہ غوثیہ کلرسیداں کے حاجی ظهور اختر اور سابق صحافی ملک نزاکت حسین مقیم برطانیہ کے بھائی محمد قدير سليمان اور محمد سفیر سليمان کے والد محترم حاجی محمد سليمان ناروے میں انتقال کر گئے نماز جنازہ 27 اکتوبر بروز منگل کو مرکزی اسلامی مرکز ناروے میں ادا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button