25 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Humair Ahmed Janjua Secures Majority in Poll for Numberdar of Mauza Maira

موضع میرا کی نمبرداری کے لیے عوامی رائے شماری، حمیر احمد جنجوعہ 100 ووٹ لے کر کامیاب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اکتوبر2026)
ٍٍ موضع میرا کی نمبرداری کے لیے عوامی رائے شماری، حمیر احمد جنجوعہ کو اکثریتی حمایت حاصل،یونین کونسل مٹور کے موضع میرا میں نمبرداری کے حوالے سے عوامی رائے شماری کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب تحصیلدار چوہدری اسد علی خان اور حلقہ پٹواری راجہ شاہد کی موجودگی میں اہلِ علاقہ نے ووٹ دے کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ عوامی رائے شماری کے دوران حمیر احمد جنجوعہ کو اکثریتی حمایت حاصل ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق موضع میرا کی نمبرداری کے معاملے پر ہونے والی رائے شماری میں اعداد و شمار کے مطابق حمیر احمد جنجوعہ کے حق میں 100 افراد جبکہ ان کے مدِمقابل حبیب الرحمن کے حق میں 55 افراد نے ووٹ دے کر اپنی حمائت کا اعلان کیا۔ اس طرح عوامی رائے شماری میں حمیر احمد جنجوعہ کو واضح اکثریت حاصل رہی۔ اس موقع پر حمیر احمد جنجوعہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اہلِ علاقہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ اپر اپنے اعتماد کا اظہار کیا میں ان کی طرف سے واضع اکثریت میں میری حمایت کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر انہیں نمبرداری کی ذمہ داری سونپی گئی تو وہ عوام کی خدمت، علاقے کے مسائل کے حل اور سرکاری امور میں تعاون کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گے۔ عوامی رائے شماری میں سامنے آنے والی اکثریتی حمایت کو موضع میرا کی نمبرداری کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم نمبرداری کے تقرر کا حتمی فیصلہ متعلقہ محکمہ مال کے قواعد و ضوابط اور مجاز حکام کی کارروائی کے مطابق ہوگا۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, October 25, 2026): A public opinion poll was held in Mauza Maira, Union Council Mator, to determine local residents’ preference for the appointment of a Numberdar. Humair Ahmed Janjua secured majority support, receiving 100 votes against 55 votes cast in favour of his rival, Habib-ur-Rehman.

The polling process was conducted in the presence of Naib Tehsildar Chaudhry Asad Ali Khan and Halqa Patwari Raja Shahid. Local residents participated in the poll and expressed their preferences through voting.

According to the results, Humair Ahmed Janjua received 100 votes, while Habib-ur-Rehman secured 55 votes, giving Janjua a clear majority of 45 votes.

Speaking to the media after the poll, Humair Ahmed Janjua thanked the residents for expressing their confidence in him. He said that the overwhelming support was an honour for him.

He further stated that, if appointed as Numberdar, he would prioritise public service, addressing local issues, and cooperating with government departments in official matters.

The majority support received by Humair Ahmed Janjua is being viewed as a significant development in the process of selecting the Numberdar for Mauza Maira.

However, the final appointment will be made by the competent authorities in accordance with the relevant revenue department rules and regulations.

گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ میں سیرت النبی ﷺ کی پروقار تقریب

Seerat-un-Nabi ﷺ Ceremony Held at Government Degree College Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اکتوبر2026)
گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے حوالے سے ایک خوبصورت، روح پرور اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کہوٹہ کی ممتاز مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات، اخلاقِ حسنہ، محبت، اخوت، برداشت، رواداری اور اسوہ? حسنہ پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ میں منعقدہ اس بابرکت تقریب کا مقصد نوجوان نسل کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ کی شمع روشن کرنا، اسلامی اقدار کو فروغ دینا اور طلباء و طالبات کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی ترغیب دینا تھا۔ تقریب کے دوران طلباء و طالبات نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو عقیدت و محبت کے جذبات سے سرشار کیا۔ نعتیہ کلام کے ذریعے حضور اکرم ﷺ سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالصبور اور پروفیسر آصف کھٹڑ نے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کرنے، آپ ﷺ کی تعلیمات کو سمجھنے اور ان پر عملی طور پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپناتے ہوئے انسان نہ صرف اپنی انفرادی زندگی بہتر بنا سکتا ہے بلکہ معاشرے میں محبت، امن، بھائی چارے اور احترامِ انسانیت کو بھی فروغ دے سکتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے اور تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلباء و طالبات کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی اخلاق و کردار سے بھی آراستہ کریں، تاکہ وہ مستقبل میں ایک باکردار، ذمہ دار اور مفید شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی سماجی خدمات اور گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کی بہتری کے لیے ان کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔ مقررین نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی، عمارت کی بہتری اور دیگر انتظامی و تعلیمی امور میں بہتری کے حوالے سے ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنی کوششوں اور کردار کے ذریعے اہم خدمات انجام دی ہیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ترقی اور طلباء و طالبات کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں تعاون کرنا ایک قابلِ قدر عمل ہے۔ ایسے افراد کی کاوشیں نہ صرف تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں بلکہ نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی راہ بھی ہموار کرتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی خصوصی شرکت اور کالج کی بہتری کے لیے ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Shortage of Burial Space in Kahuta Cemeteries, Public Demands Land for New Graveyards

کہوٹہ کے قبرستانوں میں جگہ کی قلت، نئے قبرستانوں کے لیے اراضی مختص کرنے کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اکتوبر2026)
کہوٹہ شہر کے مختلف قبرستانوں میں جگہ تیزی سے کم ہونے لگی، نئے قبرستان کے لیے اراضی مختص کرنے کا مطالبہ حکومت پنجاب اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ فوری نوٹس لے، حلقہ پٹواریوں کے ذریعے سرکاری زمینوں کی نشاندہی کرکے قبرستانوں کے لیے مختص کی جائیں، عوامی حلقے، کہوٹہ شہر اور گردونواح کے مختلف قبرستانوں میں تدفین کے لیے جگہ تیزی سے کم ہونے لگی ہے، جس کے باعث مستقبل میں شہریوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہوٹہ شہر اور ملحقہ آبادیوں کے لیے نئے قبرستانوں کی جگہ مختص کرنے کے عملی اقدامات کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر کی آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ موجودہ قبرستانوں میں تدفین کے لیے دستیاب جگہ محدود ہوتی جا رہی ہے۔ کئی قبرستانوں میں جگہ کی کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ مستقبل میں یہ مسئلہ مزید سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔ قبرستان کسی بھی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں اور شہریوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے مناسب جگہ کی فراہمی حکومت اور متعلقہ اداروں کی اہم ذمہ داری ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کو چاہیے کہ حلقہ پٹواریوں کے ذریعے کہوٹہ اور اس کے گردونواح میں موجود سرکاری اراضی کی مکمل چھان بین کروائی جائے۔ ایسی سرکاری زمینوں کی نشاندہی کی جائے جو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد قبرستانوں کے لیے مختص کی جا سکتی ہیں، تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت منصوبہ بندی کی جا سکے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں صرف کاغذی کارروائی تک محدود رہنے کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں، سرکاری اراضی کا ریکارڈ مرتب کیا جائے اور مناسب مقامات پر نئے قبرستانوں کے قیام کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ موجودہ قبرستانوں کی چار دیواری، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری پر بھی توجہ دی جائے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس اہم اور حساس عوامی مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، تاکہ شہریوں کو مستقبل میں اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے جگہ کی عدم دستیابی جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Open Court Held by Punjab Ombudsman in Kahuta Despite Rain

کہوٹہ میں صوبائی محتسب پنجاب کی کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل اور شکایات پیش کر دیں

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 25 اکتوبر 2026)کہوٹہ کلب میں صوبائی محتسب پنجاب کے ریجنل آفس راولپنڈی کے ایڈوائزر/کنسلٹنٹ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سرکاری محکموں سے متعلق سائلین نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ بارش کے باوجود سرکاری افسران، متعلقہ محکموں کے سربراہان اور شہریوں نے کھلی کچہری میں بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل، تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور، نائب تحصیلدار چوہدری اسد علی خان، گردآور عامر محمود، جی ایم ستھرا پنجاب کہوٹہ رانا شعیب، صاف ستھرا پنجاب کی سی او صائمہ تحریم، انچارج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ ماجد ستی، پٹواری راجہ فیصل محمود اور سب انجینئر حبیب ستی سمیت مختلف صوبائی و مقامی محکموں کے افسران موجود تھے۔

اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیے، جبکہ مختلف سرکاری محکموں سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو درپیش مسائل سننا، ان کی شکایات متعلقہ محکموں تک پہنچانا اور ان کے ازالے کے لیے اکہوٹہ میں صوبائی محتسب پنجاب کی کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل اور شکایات پیش کر دیںقدامات کی راہ ہموار کرنا تھا۔

بارش کے باوجود شہریوں اور سرکاری افسران کی شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے ایسے عوامی فورمز کو اہمیت دیتے ہیں۔

شہریوں نے امید ظاہر کی کہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات پر مؤثر کارروائی کی جائے گی، متعلقہ محکمے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے اور متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button