کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01, اکتوبر، 2025):لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس ملک محمد اویس خالد نےگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس دھپری کہوٹہ کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کلرسیداں میں ضم کرنے کے خلاف دائر کی گئی درخواستیں خارج کردیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی نمائندگی پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوائز کلر سیداں شاہد لیاقت، سابق پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس دھپری کہوٹہ محمد شمیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کالجز راولپنڈی محمد وقار اسد خان اور اسسٹنٹ لاء آفیسر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ملک وقاص علی اعوان نے کی۔
کیس کی پیروی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملک امجد علی خان نے کی، جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ کرایہ کی عمارت خالی کر دی گئی ہے اور وہاں کوئی طالب علم زیر تعلیم نہیں، لہٰذا درخواستیں خارج کی جائیں۔معزز عدالت نے محکمہ کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔
Kallar Sayedan, October 1, 2025 (Pothwar.com – Ikram Ul Haq Qureshi):
Justice Malik Muhammad Owais Khalid of the Lahore High Court, Rawalpindi Bench, has dismissed the petitions filed against the merger of Government Associate College of Commerce, Dhapri Kahota, with Government Associate College, Kallar Syedan.
Representing the Higher Education Department, the case was supported by Principal Shahid Liaqat of Government Associate College Boys, Kalra Sayedan, former Principal Muhammad Shamim of Government Associate College of Commerce, Dhapri Kahuta, Assistant Director Legal Directorate of Education Colleges Rawalpindi Muhammad Waqar Asad Khan, and Assistant Law Officer Malik Waqas Ali Awan from the Punjab Higher Education Department.
The case was followed by Assistant Advocate General Punjab Malik Amjad Ali Khan, who informed the court that the rented building in question had been vacated and no students were enrolled there, urging the petitions to be dismissed.
Agreeing with the department’s stance, the honorable court dismissed both petitions.
پاکستان کو موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، قمر زمان منہاس
Pakistan Must Act Now Against Climate Change, Says Qamar Zaman Minhas — Welcomes Historic Pak-Saudi Defence Pact
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01, اکتوبر، 2025):چیئرمین پاکستان ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس قمر زمان منہاس نے کہا ہے کہ دنیا کو موسمی تبدیلیوں کے مہلک اثرات کا سامنا ہے ان میں پاکستان بھی زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے،پاک سعودی دفاعی معائدہ تاریخ ساز ہے جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری ابرار حسین، چوہدری توقیر اسلم،طارق آرائیں اور نصیر اختر بھی بھی موجود تھے قمر زمان منہاس نے کہا کہ آنے والے سالوں میں موسمی تبدیلیوں کے مزید مہلک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں پاکستان کو اپنے محدود وسائل کے باوجود صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیئے ابھی سے ٹھوس بامقصد منصوبہ بندی کرنی چاہیئے ورنہ پاکستان میں عام لوگ اس صورتحال کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے انہوں نے کہا کہ اس بار موسمی تبدیلی سے ہانگ کانگ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا جہاں پر سولہ گھنٹوں تک ہوائیں دو سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہی ہیں بارش کی بجائے بادل پھٹے ہیں ہانگ کانگ میں جس رفتار سے ہوائیں چلیں وہ دنیا بھر میں چلنے والوں تیز ہواؤں کا اب تک کا نیا ریکارڈ تھا لہذہ پاکستان اس خوفناک صورتحال سے نمٹنے کے لیئے ابھی سے ٹھوس منصوبہ شروع کرے۔ انہوں نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے دنیا اب ہماری اہمیت سے بھی آگاہ ہے یہ دفاعی معائدہ ہر پاکستانی کے لیئے باعث فخر ہے لہذہ ضرورت اس امر کی ہے پاکستان میں سیاست دان ہر وقت سیاست سیاست کھیلنے کی روش ترک کردیں تمام اکائیاں اور سیاست دان ذاتی گروہی اختلافات ترک کرکے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے پر پوری یکسوئی سے کام کریں ملک کی ترقی خوشحالی کے لیئے سیاسی استحکام اشد ضروری یے۔
Phalhina Murder Case: Kallar Syedan Police Arrest 17-Year-Old Qamar Shehzad, Granted 3-Day Physical Remand
فردوس قتل کیس: کلر سیداں پولیس نے 17 سالہ قمر شہزاد کو گرفتار کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01, اکتوبر، 2025):کلر سیداں پولیس نے پھلینہ میں فردوس قتل کیس میں اس کے سترہ سالہ ساتھی قمر شہزاد کو گرفتار کر لیا،ایچ آئی یو کے انچارج سب انسپکٹر طاہر مسعود نے 17 سالہ قمر شہزاد کو باضابطہ گرفتار کر کے مقامی عدالت سے اس کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔پولیس کے مطابق مبینہ ملزم قمر شہزاد قتل کے موقع پر جائے وقوعہ پر موجود تھا۔سب انسپکٹر طاہر مسعود نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔یاد رہے کہ مقتول فردوس عرف دوسہ کے بھائی اسد محمود نے اپنے ابتدائی بیان میں شبہ ظاہر کیا تھا کہہ قمر شہزاد نامی لڑکا جو کے ہر وقت اس کے بھائی کیساتھ رہتا تھا اگر اسے شامل تفتیش کیا جائے تو اس کے بھائی کے قتل کے محرکات اور وجوہات کا پتہ چل سکتا ہے۔
Kallar Syedan Police’s Effective Policing: Rapist of Deaf and Mute Woman Sentenced to Life Imprisonment, Fined Rs. 1 Million
کلر سیداں پولیس کی مؤثر کارروائی، قوتِ سماعت و گویائی سے محروم خاتون سے زیادتی کرنے والا مجرم عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا مستحق قرار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01, اکتوبر، 2025):کلرسیداں پولیس کی موثر پولیسنگ،قوت سماعت و گویائی سے محروم خاتون سے زیادتی کرنے والے مجرم کو معزز عدالت سے عمر قید کی سزا سنا دی،مجرم منصور وحید کو 1 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی،واقعہ کا مقدمہ مئی 2023 تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا،ادہر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے پولیس کی تفتیش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،جس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔
Director of Islamic Trust Japan Donates Rs. 500,000 for Under-Construction Alkhidmat Laboratory in Kallar Syedan
اسلامک ٹرسٹ جاپان کے ڈائریکٹر چوہدری غالب حسین کا کلر سیداں میں زیر تعمیر الخدمت لیبارٹری کے لیے پانچ لاکھ روپے کا عطیہ
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01, اکتوبر، 2025):اسلامک ٹرسٹ جاپان کے ڈائریکٹر چوہدری غالب حسین نے کلرسیداں میں زیر تعمیر الخدمت لیبارٹری کے لیئے پانچ لاکھ کا عطیہ دیا ہے یاد رہے کہ مریضوں کو سستے داموں ٹیسٹوں کی سہولت کی فراہمی کے لیئے کلرسیداں میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جدید لیب کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
Kallar Syedan: Sikander Ali Wins First Position in Anti-Corruption Speech Competition
کلر سیداں: اینٹی کرپشن تقریری مقابلے میں سکندر علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01, اکتوبر، 2025): گورنمنٹ سیکنڈری سکولز تحصیل کلرسیداں کے تمام مدارس کے طلبہ کے مابین اینٹی کریشن کے موضوع پر تقریری مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول درکالی شیرشاہی کے طالب علم سکندر علی نے تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی جس پر درکالی شیرشاہی سکول کے اساتذہ طلبہ،راجہ کامران عابد،راجہ عاصم ریاض،اقدس بھٹی،راجہ پرویز اختر،ایان بھٹی و دیگر نے سکندر علی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیئے مزید کامیابیوں کی دعا کی ہے۔
Kallar Syedan: Rapist of Hearing and Speech Impaired Woman Sentenced to Life Imprisonment and Fine
کلر سیداں: قوت سماعت و گویائی سے محروم خاتون سے زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01, اکتوبر، 2025): ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں احمد ارشد محمود نے قوت سماعت و گویائی سے محروم 30 سالہ خاتون سے زیادتی کرنے والے مجرم منصور وحید کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔واقعہ کا مقدمہ 26 مئی 2023 کو تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا جس پر معزز عدالت نے ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر مجرم کو سزا سنا دی ہے۔یاد رہے کہ تھانہ کلر سیداں پولیس کو 15 کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مرید چوک بیول روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے ایک گونگی اور بہری عورت سے زیادتی کی ہے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مجرم منصور وحید سکنہ گف سنگال کلر سیداں کو گرفتار کر لیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے اشاروں سے اپنے ساتھ زبردستی حرام کاری کی تائید کی تھی۔
Kallar Syedan: Drug Trafficking Accused Raja Nasir Mahmood Acquitted Due to Lack of Evidence
کلر سیداں: منشیات فروشی کے ملزم راجہ ناصر محمود بری
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01, اکتوبر، 2025):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلرسیداں احمد ارشد محمود نے منشیات فروشی کے مقدمے میں نامزد ملزم راجہ ناصر محمود سکنہ کہوٹہ کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے بری کر دیا۔تھانہ کلر سیداں میں درج مقدمے کے مطابق پولیس نے راجہ ناصر محمود کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد کی تھی۔
Kallar Syedan: Weapons Recovered from Driver Who Killed Buffalo on Road
کلر سیداں: سڑک پر بھینس کچلنے والے ڈرائیور سے اسلحہ برآمد
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01, اکتوبر، 2025):سڑک پر گھومتی بھینس کو ہلاک کرنے والے ڈرائیور سے اسلحہ برامد، کلر سیداں پولیس کے مطابق وہ چوکپنڈوری روڈ پر واقع چھپر اسٹاپ پر معمول کی گشت پر موجود تھی کہ اسی دوران کار نمبری ڈی ڈبلیو 073 کلرسیداں کی جانب سے انتہائی تیز رفتاری سے آئی اور بھینس کو ٹکر ماری جس سے بھینس موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ڈرائیور کی شناخت حسین احمد سکنہ موہڑہ سلیال (گوجرخان) کے نام سے ہوئی اور جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے سے ایک عدد رائفل ایم پی فائیو، 30 بور آٹو میٹک لوڈ شدہ، 02 عدد زندہ روند برآمد ہوئے۔مزید پڑتال کرنے پر ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے سے ہی ایک عدد پسٹل 30 بور بمعہ ایک عدد میگزین برآمد ہوئی جس کا ملزم موقع پر کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔