DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Punjab Government Approves Revamping of 7 Basic Health Units in Kallar Syedan

پنجاب حکومت نے کلر سیداں کے 7 بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی منظوری دے دی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم – اکرام الحق قریشی | 29 جولائی 2025)
پنجاب حکومت نے تحصیل کلر سیداں میں سات بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) کی ازسرنو تعمیر اور بہتری (ری ویمپنگ) کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ علاقے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم اور خوش آئند قدم قرار دیا جا رہا ہے، جسے مقامی عوام نے سراہا ہے۔

ری ویمپنگ کے منصوبے میں شامل بنیادی مراکز صحت یہ ہیں:

بنیادی مرکز صحت بھلاکھر

بشندوٹ

دوبیرن کلاں

نلہ مسلماناں

پھلینہ

سموٹ

سرصوبہ شاہ

سرکاری ذرائع کے مطابق ان مراکز صحت کو نئی عمارتوں، جدید طبی آلات، اور اضافی طبی عملے کے ساتھ اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اپ گریڈیشن کے بعد ان مراکز کا نام “مریم نواز ہیلتھ کلینکس” رکھا جائے گا، جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دیہی علاقوں میں صحت کے نظام کی بہتری کے وژن کی عکاسی ہے۔

ہر کلینک صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا، اور ان میں مستند ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہوگا۔ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی تاکہ کم آمدنی والے افراد کو بھی معیاری علاج میسر آ سکے۔

یہ اقدام گزشتہ سال کامیابی سے ری ویمپ ہونے والے بی ایچ یو چوآ خالصہ اور بی ایچ یو بھکڑال کے بعد اُٹھایا گیا ہے، جنہیں نئی انتظامیہ کے سپرد کیے جانے کے بعد وہاں طبی سہولیات میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

کلر سیداں اور مضافاتی دیہات کے رہائشیوں نے اس فیصلے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں یہ مراکز صحت فنڈز کی کمی، ناقص دیکھ بھال اور عملے کی قلت کا شکار رہے ہیں۔ مقامی قائدین اور صحت کے ماہرین اس منصوبے کو پنجاب میں دیہی اور شہری صحت کے نظام میں فرق کو کم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

یہ منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، جبکہ مانیٹرنگ ٹیمیں کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً نگرانی کریں گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 29, 2025)
The Punjab Government has approved the revamping and upgradation of seven Basic Health Units (BHUs) in Tehsil Kallar Syedan, a move welcomed by local residents as a much-needed step toward improving healthcare access in the region.

The health centres included in the revamp plan are:

  • BHU Bhallakhar

  • Bishandot

  • Doberan Kallan

  • Nala Muslimana

  • Phalina

  • Smot

  • Sirsooba Shah

According to official sources, these health facilities will be renovated with new infrastructure, equipment, and staff. Once upgraded, they will be renamed as “Maryam Nawaz Health Clinics”, reflecting the provincial government’s initiative to modernise rural healthcare under the leadership of Chief Minister Maryam Nawaz.

Each clinic will operate from 8:00 AM to 5:00 PM, with qualified doctors and paramedics available on-site during working hours. In addition, free medicines will be provided to patients, ensuring accessible and affordable treatment for the public.

This development follows the successful revamping of BHU Choha Khalsa and BHU Bhakral last year, which were handed over to new administrative setups and have since shown improvement in healthcare delivery.

Residents of Kallar Syedan and surrounding villages have expressed gratitude for the decision, noting that many of these BHUs had previously suffered from underfunding, poor maintenance, and staff shortages. Local leaders and health officials see the move as a major step toward bridging the rural-urban healthcare gap in Punjab.

The revamping project is expected to be completed in phases, and monitoring teams will ensure quality standards are maintained throughout the process.

“کلر سیداں سے ایک اور شادی شدہ خاتون لاپتہ، خاوند کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج”

“Another Married Woman Goes Missing from Kallar Syedan – Husband Files Abduction Case Against Unknown Persons”

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29,جولائی، 2025):—کلرسیداں سے ایک اور شادی شدہ خاتون لاپتہ ہو گئی خاوند کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا رفاقت علی نے مقدمہ درج کروایا کہ میری شادی مسماۃ (ب) کیساتھ 2017 میں انجام پائی تھی جس کے بطن سے ایک چار سالہ بیٹا اور 7سال کی بیٹی بھی ہے۔میں صبح بیدار ہوا تو معلوم ہوا کہ میری بیوی گھر پر موجود تھی جبکہ میں سویا ہوا تھا تو وہ اچانک گھر سے غائب ہوگئی جبکہ بچے گھر پر ہی موجود ہیں۔کلرسیداں پولیس نے خاوند کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔

“TLP Kallar Syedan Announces Office Bearers for Municipal Committee for Next Three Months”

“تحریک لبیک پاکستان کلر سیداں نے ایم سی کلر سیداں کے لیے اگلے تین ماہ کے عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا”

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29,جولائی، 2025):—تحریک لبیک پاکستان تحصیل کلرسیداں نے اگلے تین ماہ کے لیے ایم سی کلرسیداں کے لیئے اپنے عہدیداروں کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور درج زیل عہدیدار نامزد کر دیئے گئے سرپرست اعلی مفتی محسن عبداللہ،امیر حافظ عبدالروف،نائب امیر وسیم احسان،ناظم اعلی محمد زعفران رضوی،نائب ناظم اعلی رکن دین اعوان،ناظم مالیات معین اختر،ناظم نشر واشاعت انس نعیم،ناظم خدمت خلق محمد ذوالقرنین اعظم،رابطہ برائے تنظیم محمد صغیر،رابطہ برائے انتظامیہ مہران الیاس،لیگل ایڈوائزر ضیارب حسین،ناظم سیکورٹی محمد رشید رضوی،الیکشن سیل احسن ناصر،ناظم دفتر محمد تیمور۔

Jamaat-e-Islami Ameer Hafiz Naeem Ur Rehman Condemns Indian Atrocities in Kashmir

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کلر سیداں ممبرز کنونشن سے خطاب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29,جولائی، 2025):—جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی کلر سیداں کے ممبرز کنونشن سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھاہے، چار دہائیوں میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید کئے جا چکے ہیں،بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں،کشمیر یوں نے جانوں کے نذرانے دے کر مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں بھوک سے اموات اور اسرائیلی حملوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، امریکہ اسرائیل کا سہولت کار بنا ہوا ہے،جماعت اسلامی شمال پنجاب کے نائب قیم رسل خان بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی لوگوں کو اللہ اور اس کے رسول کی پیروی اختیار کرنے کی دعوت دیتی ہے جماعت اسلامی پاکستان کی بہترین منظم سیاسی جماعت ہونے کیساتھ ساتھ پاکستان کی واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو اپنے اندر مضبوط جمہوری روایات رکھتی ہے۔ تقریب سے جماعت اسلامی کلر سیداں زون کے امیر محمد توقیر اعوان اور سابق امیر محمد جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا۔

Wallima of Adam Hamid celebrted in Kallar Syedan

آدم حمید کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 29,جولائی، 2025):—بلدیہ کلرسیداں کے سابق رکن ملک زبیر احمد کے بھتیجے آدم حمید کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض راجہ ظفر محمود، عابد زاہدی، چوہدری زین العابدین عباس،صوبیدار غلام ربانی،مسعود احمد بھٹی،ملک دانیال زبیر ایڈووکیٹ،انس ملک ایڈووکیٹ،بختاور کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری توقیر اسلم،چوہدری غضنفر،ملک محمد فیاض،شیخ تیمور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،شیخ خورشید احمد،شیخ حسن سرائیکی،شیخ ندیم احمد،صوفی ضابر حسین و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button