DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Chaudhry Abrar Ahmed Gujar’s Interview Broadcast on Radio Pakistan — A Story of a Successful Farmer

چوہدری ابرار احمد گجر کا انٹرویو ریڈیو پاکستان پر — کامیاب کسان کی کہانی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 24,جولائی، 2025):—کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے مثالی کاشتکار چوہدری ابرار احمد گجر کا انٹرویو ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے سٹوڈیوز میں ریکارڈ کیا گیا۔ انٹرویو کا سلسلہ ہے”کامیاب کسان”۔ یہ انٹرویو قومی نشریاتی رابطے کے پروگرام زرخیز پاکستان میں مورخہ 24 جولائی 2025ء دن دو بجے سے تین بجے کے دوران نشرکیا جاۓ گا۔ چوہدری ابرار احمد گجر نے اپنے ریڈیو انٹرویو میں بتایا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی گندم کے ضلعی انعامی مقابلے میں وہ خود اور ان کے بھائی حصہ لیا۔ اور اس دفعہ بھی گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کر کے ضلعی مقابلے میں انہوں نے اور ان کے بھائی نمبردار چوہدری وقاص گجر نے دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا ہے۔۔انہوں نے بتایا کہ زراعت کی جدید ٹیکنالوجی پر عمل کر کے خطہ پوٹھوہار کے بارانی علاقے کی زمینوں سے بھی زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع پنجاب کلر سیداں کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر تانیہ صفدر کاشتکار اور زمیندار بھائیوں کی عملی طور پر تربیت کرتی ہیں۔ ان کی تربیت اور رہنمائی کی وجہ سے بھی انعامی مقابلے میں میرے علاوہ میرے بھائی نے بھی پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ بارانی علاقے کی کم زمینوں سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ پیداوار حاصل کی جاۓ۔ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے بروقت زمین کی تیاری،تصدیق شدہ بیج اور کھادوں کا استعمال بھی ضروری ہے۔ پروگرام کے میزبان عابد حسین جنجوعہ اور پروڈیوسر فیصل خان ہیں۔اور پیشکش ریڈیو پاکستان راولپنڈی کی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | July 24, 2025):
An interview with exemplary farmer Chaudhry Abrar Ahmed Gujar from the town of Choa Khalsa in Kallar Syedan was recorded at the studios of Radio Pakistan Rawalpindi. The interview is part of the series “Successful Farmer” and will be aired as part of the national program Zarkhez Pakistan on July 24, 2025, between 2:00 PM and 3:00 PM.

In his interview, Chaudhry Abrar Ahmed Gujar shared that like last year, he and his brother participated in the district-level wheat yield competition. This year again, they achieved high yields and secured the second and third positions, respectively—Abrar himself and his brother, Numberdar Chaudhry Waqas Gujar.

He emphasised that adopting modern agricultural technology can significantly improve yields, even in the rain-fed (barani) regions of Pothohar. He also praised Dr. Tania Safdar, Deputy Director of Agriculture Extension Punjab, Kallar Syedan, for her practical training and guidance to local farmers. He credited her efforts as a key factor in the success he and his brother achieved.

Chaudhry Abrar highlighted that the need of the hour is to maximize yield from minimal land using modern techniques. He stressed the importance of timely land preparation, using certified seeds, and proper fertilizers.

The program is hosted by Abid Hussain Janjua and produced by Faisal Khan. It is presented by Radio Pakistan Rawalpindi.

آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا آج کلر سیداں میں کھلی کچہری لگائیں گے

RPO Rawalpindi Babar Sarfraz Alpa to Hold Open Court in Kallar Syedan Today

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 24,جولائی، 2025):—آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا آج بروز جمعرات دن بارہ بجے ٹی ایم اے ہال کلرسیداں میں کھلی کچہری لگائیں گے اور شکایات سنیں گے شہریوں کو پولیس سے متعلقہ شکایات کے لیئے کھلی کچہری سے رجوع کرنے کو کہا گیا ہے

Kallar Syedan: Police Catch Beggar Red-Handed on Choa Road, FIR Registered

کلر سیداں: پولیس نے چوآ روڈ پر بھیک مانگنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 24,جولائی، 2025):—کلرسیداں پولیس کے سب انسپکٹر کاشف حبیب نے دوران گشت چوآ روڈ سے ایک بھکاری کو بھیک مانگتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا بھکاری کا نام سلطان خاں ولد پہلوان خان سکنہ خیرپور تحصیل شجاع آباد ضلع ملتان معلوم ہوا کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کردیا

Kallar Syedan Police Recover 7 Liters of Open Petrol During Checkpoint, Case Registered

کلر سیداں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 7 لیٹر کھلا پٹرول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 24,جولائی، 2025):— کلرسیداں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ابرار ولد محمد اقبال سکنہ سرنی پھلڑہ تحصیل و ضلع مانسہرہ کے قبضے سے کھلا 7 لیٹر پٹرول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کھلا پٹرول لے کر جانے کا اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا جس پر پولیس نے گیلن پٹرول بطور وجہ ثبوت بذریعہ فرد قبضہ پولیس میں لے کر تکمیل فرد کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button