DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Heavy Rains Cause Flooding in Streams, but Kallar Syedan Remains Largely Unaffected

کلر سیداں میں شدید بارش، ندی نالے ابل پڑے، شہر میں صورتحال قابو میں رہی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 23,جولائی، 2025):—شدید طوفانی بارش سے ندی نالے ابل پڑے کلرسیداں شہر اور مضافات میں صورتحال قابو میں رہی نالہ کانسی اور نالہ سریں سمیت تمام ندی نالوں میں طغیانی کے باوجود نظام زندگی معمول کے مطابق رھا کلرسیداں سے دھانگلی ڈڈیال میرپور ازادکشمیر،روات راولپنڈی اسلام آباد اور گوجرخاں میں ٹریفک معمول کے مطابق رہی البتہ غربی دیہات میں یوسی غزن آباد کے مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کے باعث امدورفت کچھ وقت کے لیئے بند رہی تاہم کلرسیداں کے محلقہ راولپنڈی کے علاقوں میں جہاں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز موجود ہیں وہاں پانی کا بہاؤ بے قابو رھا ندی نالوں کی چوڑائی کو کئی فٹ تک کم کر دیا گیا جس کی وجہ سے بارش کی صورت میں ندی نالے بپھر کر نشیبی علاقوں پر چڑ دوڑتے ہیں جس سے مستقبل میں ابادی کو سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا یے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | July 23, 2025):
Heavy storm rains caused several streams in and around Kallar Syedan to overflow, including Nullah Kanshi and Nullah Sareen. Despite the flooding in these waterways, life in the city and its surroundings continued as normal.

Traffic between Kallar Syedan and nearby cities such as Dhangali, Dadyal, Mirpur (Azad Kashmir), Rawat, Rawalpindi, Islamabad, and Gujar Khan remained unaffected. However, in the western rural areas, particularly in parts of the Union Council Ghazanabad, movement was temporarily disrupted due to rising water levels in local streams.

In areas of Rawalpindi adjacent to Kallar Syedan, especially where private housing societies are located, the water flow became uncontrollable. It was noted that the natural width of the streams had been significantly reduced by several feet, due to construction and narrowing of channels. As a result, during heavy rainfall, the streams overflow and flood the low-lying areas, posing a serious threat to the population in the future.

Authorities and residents are urged to take preventive measures to avoid potential disasters in the upcoming monsoon rains.

کلر سیداں میں 24 جولائی کو آئیسکو کے زیراہتمام کھلی کچہری، بجلی صارفین کی شکایات سنی جائیں گی

IESCO to Hold Open Court in Kallar Syedan on July 24 to Address Electricity Complaints

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 23,جولائی، 2025):—ائیسکو کے زیراہتمام 24 جولائی بروز جمعرات دن گیارہ بجے پیرس شادی ہال کلرسیداں میں کھلی کچہری کا انعقاد ہو رھا ہے جس میں سپریٹنڈنٹ انجینئر کینٹ سرکل راولپنڈی شہزاد احمد جلیل کھلی کچہری لگائیں گے اور صارفین بجلی کی شکایات سنیں گے اس موقع پر ایکسیئن روات محمد عظیم زرداری اور ایس ڈی او کلرسیداں انجینئر چوہدری جمال لطیف بھی موجود ہوں گے

Kallar Syedan Journalists Condemn FIR Against Press Club President Raja Imran Zamir, Call It Police High-Handedness

کلر سیداں کے صحافیوں کی کہوٹہ پریس کلب کے صدر راجہ عمران ضمیر کے خلاف مقدمے کی شدید مذمت، پولیس گردی قرار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 23,جولائی، 2025):—کلرسیداں کے صحافیوں نے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین پولیس گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ پولیس کے نااہل تفتیشی افسر نے راجہ عمران ضمیر کا موقف لیئے بغیر انہیں مقدمے میں شامل کر لیا جو پولیس کے روائتی روئیے اور چمک کا کمال ہے انہوں نے آئی جی پنجاب کی کہوٹہ پولیس گردی کا نوٹس لینے اور راجہ عمران ضمیر کا نام مقدمہ سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ادہر عمران ضمیر راجہ نے صحافیوں کے ایک اجلاس میں حلفیہ بتایا کہ ان کا کسی بھی غیر قانونی عمل سے کوئی تعلق نہیں پولیس کے رشوت لے کر انہیں اس مقدمے میں ملزم ٹھہرایا ہے میں اپنی بے گناہی قرآن پر دے سکتا ہوں کہوٹہ پولیس کا تفتیشی افسر اپنے ایس ایچ او کے ہمراہ بھی حلف دے اور مجھے ملزم ثابت کرے

Kallar Syedan Police Crack Down on Fake Transgender Beggars, Warn of Strict Action on Repeat Offences

کلر سیداں میں جعلی خواجہ سراؤں کے روپ میں بھیک مانگنے والے گرفتار، عدالت سے وارننگ کے بعد رہائی، پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 23,جولائی، 2025):—کلرسیداں پولیس نیخواجہ سراؤں کے روپ میں خواتین کے کپڑوں میں ملبوس گرفتار پانچوں مرد بھکاریوں کو مقامی علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے انہیں وارننگ دے کر رھا کردیا اور خبردار کیا کہ اگر دوبارہ بھیک مانگتے پکڑے گئے تو سخت سزا دی جائے گی جس کے بعد ایس ایچ او سبطین الحسنین نے بھکاریوں کو خبردار کیا کہ وہ بلاتاخیر کلرسیداں تحصیل کی حدود سے باہر نکل جائیں کسی بھی جنس سے تعلق رکھنے والے کو کلرسیداں میں بھیک مانگنے کی اجازت ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ادہر کلرسیداں کے شہریوں نے پیشہ ور بھکاریوں اور جعلی خواجہ سراؤں کے خلاف آپریشن کرنے پر کلرسیداں کے ایس ایچ او سبطین الحسنین اور ماتحت ملازمین کامران قریشی،مرزا عمران و دیگر کو بھکاریوں کے خلاف آپریشن پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جماعت اسلامی تحصیل کلرسیداں کے امیر محمد توقیراعوان، الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر چوہدری ابراد حسین،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،سابق رکن بلدیہ عاطف اعجاز بٹ،انجمن تاجران چوآ روڈ کے صدر حاجی طارق حسین، چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ و دیگر نے بھکاریوں کے خلاف آپریشن پر کلرسیداں پولیس کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ مہم جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے

Tayyab Bhatti’s Father and Political Activist Qamar Shehzad’s Maternal Uncle Haq Nawaz Passes Away

طیب بھٹی کے چچا اور سیاسی کارکن قمر شہزاد کے ماموں حق نواز انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ درکالی شیرشاہی میں ادا کی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 23,جولائی، 2025):—طیب بھٹی کے والد محترم اور معروف سیاسی کارکن قمر شہزاد کے ماموں حق نواز انتقال کر گئے نمازجنازہ رات گئے درکالی شیرشاہی میں ادا کی گئی جس میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،محسن نوید سیٹھی،شیخ حسن سرائیکی، چوہدری توقیراسلم،مرزا اظہر محمود، جنید بھٹی،محمد یونس بھٹی،شاہد الطاف صراف،راجہ عاصم ریاض،راجہ پرویز اختر،رضوان بھٹی،راجہ منیر،بشارت عظیم بھٹی،ملک نائید،حافظ بابر حسین،حافظ محمد اصف،مولوی تصور حسین،راجہ پرویز اختر،قاضی جاوید ظفر،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 23,جولائی، 2025):—سابق سٹی نائب ناظم کلرسیداں راجہ ظفر محمود،مسلم لیگ ن کلرسیداں کے صدر حاجی اخلاق حسین،تحصیل امن کمیٹی کے رکن مسعود احمد بھٹی،ملک اشتیاق حسین و دیگر نے گاوں بشندوٹ جا کر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج عتیق الرحمان کیانی سے ملاقات کی اور ان کے چچا کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button