DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Unlicensed Clinic Sealed; Warning Issued to Lab Over Irregularities
عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران نجی کلینک کو سر بمہر جبکہ لیبارٹری کے مالک کو وارننگ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,جولائی، 2025):—ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے چوکپنڈوری میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران نجی کلینک کو سر بمہر جبکہ لیبارٹری کے مالک کو وارننگ جاری کر دی ۔جاری پریس رہلیز کے مطابق ہیلتھ آفیسر نے سنٹری انسپکٹر عمران توقیر کے ہمراہ آذان میڈیکل سنٹر چوکپنڈوری ،خالد میڈیکل سنٹر بھاٹہ روڈ،عائشہ کلینک بھکڑال روڈ اور ایکسیلنٹ کیئر لیبارٹری پنڈی روڈ چوکپنڈوری کا دورہ کیا۔عائشہ کلینک میں مستند ڈاکٹر موجود نہ ہونے اور پی ایچ سی رجسٹریشن کی عدم دستیابی پر پی ایچ سی ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کلینک کو سر بمہر کر دیا جبکہ ایکسیلنٹ لیبارٹری میں پتھالوجسٹ کے اوقات کار واضح نہ لکھنے پر وارننگ جاری کر دی گئی۔محکمہ صحت کلر سیداں نے مستقبل میں عطائیت کےخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔




