DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Six Youths from Kahuta Lose Six Valuable Mobiles Worth Rs. 5 Lakh
کہوٹہ کے 6نوجوان5لاکھ روپے مالیت کے 6 قیمتی موبائل سے ہاتھ دھو بیٹھے
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جولائی2025)
سیر کے لیے مری جانے والے کہوٹہ کے 6نوجوان5لاکھ روپے مالیت کے 6 قیمتی موبائل سے ہاتھ دھو بیٹھے،سیر کے بعد رات کو جب گیسٹ ہاؤس میں جا کر سوئے تو صبح دیکھا سامان بکھر پڑا ہے اور ان کے 5لاکھ روپے مالیت کے 6 قیمتی موبائل غائب تھے جبکہ تمام واقعہ CCTV فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے،پولیس تھانہ مری نے زیر دفعہ380کے تحت مقدمہ درج کر لیا،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے رہائشی سید عبداللہ شاہ نے پولیس تھانہ مری میں در خواست دی کہ ہم 6دوست سیر کی غرض سے مری آئے تھے اور ملک گیسٹ ہاؤس میں رہائش پذیر تھے سیر و تفریح کے بعد جب ہم واپس کمرے میں آئے تو تھکاوٹ کی وجہ سے سو گے صبح دیکھا سامان بکھر پڑا ہے اور ان کے 5لاکھ روپے مالیت کے 6 قیمتی موبائل غائب تھے پولیس تھانہ مری نے زیر دفعہ380کے تحت مقدمہ درج کر لیا انہوں نے میڈیا کے نمائندے سے ان میں 3 آئی فون اور 3 اینڈرائیڈ فون شامل تھے جب ہم نے گیسٹ ہاؤس میں کمرہ لیا تھا تو گیسٹ ہاؤس کے آنر نے سیکیورٹی کی مکمل گارنٹی دی تھی کہ آپ کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے مگر افسوس ہمارے ساتھ اتنا بڑا حادثہ پیش آیا یہ تمام واقعہ CCTV فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اگر گیسٹ ہاؤس میں واقعی کوئی سیکیورٹی ہوتی، تو کوئی نامعلوم شخص تین بار گیلری میں گھوم کر، دروازہ کھول کر، اتنی آسانی سے چوری نہیں کر سکتا تھا۔بدقسمتی سے، واردات کے وقت نہ کوئی سیکیورٹی گارڈ موجود تھا، نہ انٹری چیک کی گئی، اور نہ کسی نے پوچھ گچھ نہیں کی جبکہ گیسٹ ہاؤس کے آنر نے لاعلمی کا اظہار کیاافسوس کی بات یہ ہے کہ نہ صرف انہوں نے تعاون سے انکار کیا، بلکہ الٹا ہمیں ہی اس واردات کا ذمے دار ٹھہرانا شروع کر دیا۔ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ واردات گیسٹ ہاؤس انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہوئی ہے۔ان کا رویہ، لاپرواہی اور الزامات صاف ظاہر کرتے ہیں کہ سچ چھپایا جا رہا ہے انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور ممبران اسمبلی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua, July 18, 2025):
Six young men from Kahuta, who went to Murree for a trip, lost six valuable mobile phones worth Rs. 5 lakh. After returning from their outing and sleeping in the guesthouse, they found their belongings scattered and the phones missing the next morning. The entire incident is clearly visible on CCTV footage.
According to the police report filed at Murree police station under Section 380, the complainant, Syed Abdullah Shah, a resident of Union Council Mator, stated that he and five friends stayed at Malik Guesthouse. The owner had assured them full security. However, despite this, an unknown person entered the gallery three times, opened the door, and stole the phones with ease.
At the time of the incident, there was no security guard, no entry checks, and no one questioned the visitors. The guesthouse owner denied knowledge of the theft and refused to cooperate, even blaming the victims for the incident.
The victims believe the theft was carried out with the complicity of the guesthouse management, citing negligence and suspicious behaviour. They have appealed to senior police officials and members of the assembly for justice.
پاور ہاؤس منگلا کا اہم دورہ، اعلیٰ عسکری و سول افسران اور سینئر ایڈیٹر ملٹری اکاؤنٹس کی شرکت
Important Visit to Mangla Powerhouse by Senior Military and Civil Officials, Including Senior Editor of Military Accounts




