DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Torrential Rain Exposes Substandard Road Work on Choa Khalsa–Doberan Road

چوآخالصہ: شدید بارش نے سڑک کی ناقص تعمیر کا پول کھول دیا، شہریوں کا ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کلر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 18, جولائی 2025–چوآخالصہ دوبیرن روڈ کی شدید بارش میں تعمیر سے سیمنٹ بہہ نکلا بجری سڑک پر پڑی منہ چڑھاتی رہی تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ایام سے چوآخالصہ سے دوبیرن کلاں سڑک کی ازسرنو تعمیر کا کام جاری ہے گزشتہ روز کی شدید بارش کے باعث وہاں کام کی نگرانی کرنے والا نیسپاک کا اہلکار اپنے گھر روانہ ہو گیا جس کی عدم موجودگی میں ٹھیکیدار کے عملے نے بارش کے دوران ہی کنکریٹ کی تعمیر جاری رکھی اس دوران موسلادھار بارش نے نو تعمیر کنکریٹ کا حلیہ بگاڑ دیا تعمیر میں سیمنٹ ویسے کی کم ڈالا گیا تھا بارش کے باعث سیمنٹ اور ریت بہہ نکلے اور بجری نے ٹھیکیدار کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا یاد رہے کہ ٹھیکیدار سڑک کے کنسلٹنگ ادارے نیسپاک کے اہلکار کی وہاں موجودگی کا پابند ہے مگر ٹھیکیدار کے عملے کے نیسپاک کے اہلکار کی عدم موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سڑک کی تعمیر شروع کردی اور ان کے سارے گورکھ دھندے کو بارش نے بے نقاب کردیا شہریوں نے ذمہ داران سے ٹھیکیدار کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Kallar Syedan – Ikram ul Haq Qureshi | Pothwar.com | July 18, 2025 Heavy rainfall has exposed poor construction practices on the under-construction Choa Khalsa–Dobairan Kalan Road. According to details, the road has been undergoing reconstruction for several days. However, during yesterday’s torrential rain, the NESPAK official responsible for overseeing the project left the site and returned home.

Taking advantage of the absence of the NESPAK supervisor, the contractor’s team continued concrete laying work during the rain. The intense downpour badly damaged the freshly poured concrete. Since less cement was already being used, the rain washed away both the cement and sand, leaving only the gravel exposed on the road, openly revealing the poor quality of work.

It is worth noting that the contractor is bound to carry out construction only in the presence of a NESPAK official. Citizens have strongly demanded immediate action against the contractor, holding them accountable for compromising construction quality.

کلر سیداں: شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، انتظامیہ الرٹ

Kallar Syedan: Torrential Rain Triggers Flooding in Streams, No Damage Reported as Authorities Remain on High Alert

کلر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 18, جولائی 2025–شدید اور مسلسل بارش سے ندی نالے بپھر گئے نالہ کانسی کلرسیداں نالہ سریں چوآ خالصہ سمیت تمام برساتی ندی نالوں میں طغیانی دیکھی گئی تاہم کہیں سے بھی کسی نقصان کی اطلاع موصول نہ ہوئی ادہر محکمہ مال اور پولیس ندی نالوں کے کناروں پر صورتحال مانیٹر کرتی دیکھی گئی تمام پٹوار گرداور تحصیلدار بابر اسلام کی سربراہی میں ندی نالوں کے کناروں پر موجود رہے دوسری جانب پنجاب پولیس کی موبائل بھی مسلسل صورتحال کی نگرانی کرتی رہی اس کے اہکار معمول کی گشت کے ساتھ ساتھ برساتی ندی نالوں کے کناروں پر بھی موجود رہی تاہم اب تک صورتحال قابو میں ہے

Kallar Syedan’s Mahnoor Adil Secures 1038 Marks in Federal Board Matric Exams, Earns Top Position

لر سیداں: ماہ نور عادل نے میٹرک امتحان میں 1038 نمبر لے کر فیڈرل بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی

کلر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 18, جولائی 2025–ماہ نور عادل نے وفاقی تعلیمی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن برائے 2025 کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 1100 میں سے 1038 نمبر حاصل کر کے فیڈرل بورڈ سے نمایاں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔یاد رہے کہ ہونہار طالبہ کلر سیداں میں ٹریفک وارڈنز عادل منیر کی صاحبزادی ہیں اور شائن سٹار پبلک سکول،علامہ اقبال کالونی راولپنڈی کینٹ میں میٹرک کی طالبہ تھیں۔

PML-N MNAs Raja Usama Sarwar and Engineer Qamar Islam Raja Lead Pakistani Delegations at International Conferences

مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور انجینئر قمر اسلام راجہ کی بین الاقوامی کانفرنسوں میں پاکستانی وفود کی قیادت

کلر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 18, جولائی 2025–مسلم لیگ ن کے مقامی ارکان قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور انجینئر قمراسلام راجہ کی بیرون ملک کانفرنسوں میں پاکستانی وفود کی قیادت کی۔کلرسیداں سے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور نے اپنے وفد کے ہمراہ چین میں شنگھائی کوآپریشن ارگنائزیشن (ایس۔سی۔او) میں شرکت کی جس میں پاکستان کے علاوہ میزبان چین،بھارت،روس، قازقستان،کیرغیزستان، تاجکستان، ازبکستان، ایران اور بیلاروس بھی شامل ہیں راجہ اسامہ اشفاق سرور نے پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوۓ عالمی منظر نامے اور خطے کو درپیش مسائل پر مفصل گفتگو کی۔ ادہر کمبوڈیا میں منعقدہ آسیان ممالک کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی مسلم لیگی رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کی جس میں بھارت سمیت بیس ممالک کے وفود شریک تھے انجینئر قمراسلام راجہ کی جارحانہ تقریر نے بھارتی وفد کو بھی پریشاں رکھا انجنیئر قمراسلام راجہ کے مطابق 16 ممالک کے نمائندوں نے تین دنوں میں مجھ سے سرگوشی مین یہ ضرور پوچھا کہ گرنے والے رافیل طیاروں کی تعداد کتنی تھی اور وہ آپ نے کیسے گرائے۔ لطف کی بات یہ ہے کہ مشرق بعید کے زیادہ ممالک بشمول میزبان ملک کمبوڈیا آزادی سے قبل فرانس کی غلامی میں تھے لہذا اسلحہ اور گولہ بارود بھی انھی کا بکتا تھا، رافیل کے ذکر کے دوران ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کے وفد کی ذہنی حالت کا انداازہ آسانی سے لگایا جا سکتا ہے آسیان کانفرنس میں لگاتار تین سیشن میں ہلکی پھلکی نوک جھونک کے بعد پاکستانی وفد نے یہ ثابت کردیا کہ ہم خواہ مخواہ کی ضد اور عناد نہیں رکھتے بلکہ ایک مہذب اور شائستہ ملک کی حیثیت سے اچھی بات کی تائید بھی کرتے ہیں اخلاقی برتری حاصل کرنے کے اس فیصلے کو کانفرنس کے تمام شرکا نے خوب سراہا۔

Kallar Syedan: Case Filed Against Two Individuals for Breach of Trust

کلر سیداں: امانت میں خیانت کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 18, جولائی 2025– امانت میں خیانت کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ڈی ایچ اے ہومز شاہ باغ میں تعینات سکیورٹی کانسٹیبل روحیل ظفر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ محمد بلال ہمارے ہاں بطور ڈرائیور ملازم ہے جبکہ مسمی گلفراز اور حسن جان جو کہ ڈی ایچ اے کے رہائشی ہیں میرے جاننے والے ہیں ۔دو سال قبل یہ دونوں میرے پاس آئے اور کہا کہ ہمیں اپنے نجی کام کے سلسلہ میں ایبٹ آباد جانا ہے آپ کی گاڑی چاہئے جس پر میں نے اپنی مٹسوبشی لانسر گاڑی اپنے ڈرائیور محمد بلال کے ہمراہ ان کو دے دی ۔ایک گھنٹہ بعد محمد بلال واپس گھر آ گیا اور بتایا کہ گلفراز وغیرہ نے مجھے واپس بھجوایا ہے کہ ہمیں ایبٹ آباد میں کافی دن لگ جائیں گے واپس چلے جاو اور گاڑی کی کاپی بھی گلفراز وغیرہ کے پاس ہی ہے۔کافی عرصہ بعد جب اس نے گاڑی واپس نہ کی تو میرے ڈرائیور محمد بلال اور محمد گلفراز کے مابین تو تکرار ہوئی جس پر جرگہ میں معاہدہ تحریر ہوا کہ محمد گلفراز 10 لاکھ نقد جبکہ دو لاکھ روپے چیک کی صورت میں ادا کرے گا اب ملزمان رقم ادا کر رہے ہیں نہ ہی ابھی گاڑی واپس کی ہے۔

Kallar Syedan: Case Filed for Fraudulent Embezzlement of Millions Under Pretence of House Purchase

کلر سیداں: مکان خریدنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہڑپ کرنے پر مقدمہ درج

کلر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 18, جولائی 2025– مکان خریدنے کا لالچ دے کر لاکھوں روپے کی رقم ہڑپ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔کامران اختر نے مقدمہ درج کروایا کہ میں سروہا چوہدریاں کا رہائشی ہوں اور کنسٹریکشن کا کام کرتا ہوں میں نے اپنے برادر نسبتی خرم شہزاد کو مکان لے کر دینے کو کہا جس نے اپنے دوست دانش ظفر سے مکان کی خریداری کی بابت بات کی جس پر دانش ظفر نے ایک عدد مکان موضع کورال فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جس پر میں نے چوہدری عرفان اور محمد عثمان کے روبرو رقم مبلغ 55 لاکھ روپے موقع پر ادا کیئے اور دانش ظفر نے اس بابت بیان حلفی تحریر کیا جس کے مطابق یکم اپریل 2025 تک دانش ظفر مذکورہ مکان کی رجسٹری ہمارے نام ٹرانسفر کرنے کا پابند ہو گا ۔دانش ظفر نے مقررہ تاریخ سے ایک ہفتہ پہلے میرے ساتھ رابطہ کیا اور کہا کہ یہ مکان میں فروخت نہیں کرنا چاہتا آپ اپنی رقم واپس لے لیں اور ایک عدد چیک میرے حوالے کیا جو ڈس آنر ہو گیا اس طرح ملزم دانش ظفر نے بوگس چیک دے کر میری لاکھوں روپے کی رقم ہڑپ کر لی۔

Show More

Related Articles

Back to top button