DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: : Flood Alert as Nallah Lehi Overflows, Low-Lying Areas Submerged

نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بجا دیے گئے، نشیبی علاقے زیر آب

راوت (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی – 18 جولائی 2025) —راولپنڈی میں مسلسل موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں شدید طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے نشیبی علاقوں میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دی گئی ہیں اور شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واسا (واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی) اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جو کہ 20 فٹ کی حد سے صرف 5 فٹ کم ہے، جہاں سے انخلاء کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں تاکہ عوام کو بروقت خبردار کیا جا سکے۔

اسی طرح کٹاریاں پل پر پانی کی سطح 13 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ نالے میں آنے والے پانی نے فلش فلڈنگ کی شکل اختیار کر لی ہے، جس سے قریبی نکاسی آب کے نظام اور شہری نالوں میں بھی پانی بھر گیا ہے، اور صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں مہر کالونی، ڈھوک حسو، پیرودھائی، خیابانِ سر سید، فوجی کالونی اور ڈھوک مٹکیال شامل ہیں، جہاں سڑکیں زیر آب آ چکی ہیں اور کئی گھروں میں بارشی پانی داخل ہو چکا ہے۔ ان علاقوں میں سیکڑوں افراد گھروں میں محصور ہو چکے ہیں، اور پانی کے مسلسل اضافے اور سڑکوں کی بندش کے باعث انخلاء ممکن نہیں رہا۔ بعض مقامات پر پیدل چلنے اور گاڑیوں کے لیے استعمال ہونے والے پل مکمل طور پر ڈوب چکے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور ممکن ہو تو بلند مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ تاہم کئی مکین پانی کی تیز رفتاری اور راستوں کی بندش کے باعث نقل مکانی سے قاصر ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں اور ایمرجنسی سروسز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث خطرے کی سطح بدستور بلند ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں، اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خصوصاً سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں۔

یہ ایک جاری صورتحال ہے، مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – July 18, 2025): A severe flood situation has developed in Rawalpindi after continuous heavy rainfall caused Nallah Lehi to overflow, triggering alarm across the city’s low-lying areas.

According to the Water and Sanitation Agency (WASA) and district administration, water levels in Nallah Leh have reached a dangerous threshold. At the Gawalmandi bridge, the water level surged to 15 feet, just 5 feet short of the evacuation trigger point of 20 feet. In response, warning sirens were sounded to alert residents of the imminent danger.

Similarly, at the Katarian Bridge, the water level has been recorded at 13 feet. The overflow has resulted in flash flooding, with water spilling into adjoining drainage channels and urban streams, further exacerbating the situation.

Several low-lying areas, including Mohar Colony, Dhoke Hassu, Pirwadhai, Khayaban-e-Sir Syed, Fauji Colony, and Dhoke Matkyal, have been badly affected. Streets are flooded, and rainwater has entered homes, trapping hundreds of residents inside without any safe route of evacuation. In some areas, connecting pedestrian and vehicle bridges are reported to be completely submerged.

Authorities have appealed to the public to strictly follow safety instructions and move to higher ground if possible. However, many residents remain stranded due to rapidly rising water and blocked roads. The administration has yet to initiate large-scale evacuations but warned that such measures could be enforced if water levels continue to rise.

Emergency services are on high alert, while rescue teams remain on standby. Further rainfall is expected in the coming hours, keeping the threat level elevated. Citizens are advised to monitor official channels for updates and avoid unnecessary travel, especially through flood-prone zones.

This is a developing story, and updates will follow as the situation unfolds.

اسلام آباد: شدید بارش کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر، کئی پروازوں کی متبادل شہروں میں لینڈنگ

Islamabad: Flight schedule affected due to heavy rain, several flights diverted to alternative cities

راوت (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی – 18 جولائی 2025) –پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارشوں کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جس کے پیشِ نظر متعدد فلائٹس متبادل شہروں میں اتارلی گئیں۔دبئی سے اسلام آباد کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 353 کو سیالکوٹ موڑا گیا۔قومی ایئرلائن کی العین سے اسلام آباد کی پرواز کی سیالکوٹ میں لینڈنگ کروائی گئی۔سعودی عرب کے شہر ریاض سے اسلام آباد کی نجی ایئر لائن کی پرواز کی اسلام آباد کے بجائے فیصل آباد میں لینڈنگ کروائی گئی۔اسلام آباد سے لندن، دبئی، دوحا، باکو، مسقط جانے والی پروازوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہے۔ اسلام آباد سے ریاض، ابوظبی، استنبول، کویت اور کراچی کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

One-Day Holiday Announced in Rawalpindi Due to Torrential Rains; Citizens Advised to Stay Indoor

ضلع راولپنڈی میں شدید بارشوں کے باعث ایک روزہ تعطیل کا اعلان، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

راوت (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی – 18 جولائی 2025) — ضلع راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان موسمیاتی حالات کے پیش نظر، ضلع راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے گھروں میں رہیں اور غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں۔ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی سے پانی کا بڑا ریلا اس وقت گزر رہا ہے، 15 گھنٹوں سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں 230 ملی میٹر سے زائد بارش ہوچکی ہے، عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں موجود ہے، نالہ لئی میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے، کٹاریاں کے مقام پر 20 فٹ اور گوالمنڈی پل پر پانی کا بہاؤ 19 فٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں کے مکینوں سے اپیل ہے کہ گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ نالہ لئی اور دیگر نالوں کے قریب نہ جائیں، نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لیے اضافی ہیوی مشینری لگائی گئی ہے۔

Rawalpindi: Man Swept Away in Storm Drain Near Dhamial Road; Heavy Rain Triggers Flood Alerts in Neelum Valley and Jhelum

راولپنڈی: دھمیال روڈ کے قریب شخص برساتی نالے میں بہہ گیا، نیلم ویلی اور جہلم میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی

راوت (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی – 18 جولائی 2025) –راولپنڈی: دھمیال روڈ کے قریب ایک شخص برساتی نالے میں بہہ گیاراولپنڈی کے علاقے گلشن اقبال دھمیال روڈ کے قریب ایک شخص برساتی نالے میں بہہ گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے شخص کی تلاش جاری ہے، برساتی نالے میں ڈوبنے والے شخص کا پاؤں سلپ ہوا تھا۔شدید بارش کے باعث دریائے نیلم اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بھی رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارش کے باعث دریائے نیلم اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ادھر جہلم میں رات سے جاری بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے، ضلعی انتظامیہ نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کےلیے فوج سے مدد طلب کرلی ہے

Cambodia-Based PML-N MNA Engineer Qamar-ul-Islam Raja Helps Save Dozens Trapped in Floodwaters of River Sawan Near Rawalpindi

کمبوڈیا میں موجود مسلم لیگ ن کے ایم این اے انجینئر قمر الاسلام راجہ کی بروقت مداخلت سے دریائے سواں میں پھنسے درجنوں افراد کی جان بچا لی گئی

راوت (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی – 18 جولائی 2025) –کمبوڈیا میں موجود مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کی بروقت مداخلت سے درجنوں افراد کو دریائے سواں میں ڈوبنے سے بچا لیا،صبح پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے ڈھوک ڈھکی فلک شیر نے انہیں اطلاع دی کہ دریائے سواں میں شدید ترین طغیانی کی زد میں لادیاں کے قریب 16 افراد سیلابی ریلے میں بری طرح پھنس چکے ہیں اور ان کی جانیں شدید خطرے میں ہیں۔ جس پر قمرالسلام راجہ نے وقت ضائع کیئے بغیر ڈپٹی کمشنر راولہنڈی حسن وقار چیمہ کو کال کر کے معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری آپریشن کا حکم دیا اور اے سی صدر حاکم خان کی سربراہی میں ریسکیو 1122 کو موقع پر روانہ کیا جن کی بروقت کوششوں سے پانی میں پھنسے ڈیڑھ درجن کے قریب تمام افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ادہر قمراسلام راجہ نے اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ یاد رکھیں یہ خیبر پختون خواہ نہیں صوبہ پنجاب ہے جہاں لوگوں کی جان و مال کی محافظ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی حکومت ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button