DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Father-in-law Files Case Against Former Son-in-law for Alleged Kidnapping of Daughter and Grandson

کلر سیداں: سسر نے سابق داماد کیخلاف بیٹی اور نواسے کے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,جولائی، 2025):—ماں بیٹے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے الزام میں سسر نے اپنے سابقہ داماد کیخلاف مقدمہ درج کر وا دیا۔محمد عرفان سکنہ بگلہ نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی کی شادی چار سال قبل نعمان سکنہ ڈیرہ خالصہ کیساتھ ہوئی تھی جو تین ماہ گزرنے کے بعد گھریلو ناچاکی پر ناراض ہوکر میرے گھر آ گئی تھی، بعد ازاں میری بیٹی کے بطن سے ایک بیٹا پیدا ہوا جس کی پیدائش کے بعد نعمان اپنی بیوی کو راضی کر کے واپس اپنے گھر لے گیا مگر کچھ ہی دنوں بعد داماد نے میری بیٹی اور نواسے کو میرے گھر چھوڑ گیا اور مختلف اوقات میں بذریعہ اشٹام تین طلاقیں بھیجوا دیں،میرا نواسہ قریب ہی گھر میں ٹیوشن پڑھنے جاتا ہے جسے میری بیٹی میمونہ چھوڑنے کےلئے گئی جو کہ کافی ٹائم گزرنے کے بعد بھی گھر واپس نہ آئی ،ٹیوشن والے گھر سے پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ میری بیٹی وہاں نہیں پہنچی ۔شام چھ بجے کے قریب میری بیوی کے موبائل نمبر پر نعمان کی والدہ کی مس کال لگی ہوئی تھی ہم نے نمبر پر کال کی تو نعمان کی والدہ نے بتایا کہ غلطی سے کال لگ گئی تھی اور کال کاٹ دی۔مجھے یقین ہے کہ میری بیٹی میمونہ مقدس اور نواسے کو نعمان وغیرہ نے اغوا کر لیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 17, 2025):
A man has filed a case against his former son-in-law for the alleged abduction of his daughter and grandson. Muhammad Irfan, a resident of Bagla, informed the police that his daughter was married four years ago to Nauman, a resident of Dera Khalsa. After only three months, due to domestic disputes, his daughter returned to her parental home. Later, she gave birth to a son. Nauman eventually reconciled and took his wife back home, but shortly afterwards, he returned both his wife and son to her father’s house and later sent divorce papers on three separate occasions.

Muhammad Irfan further stated that his grandson used to attend private tuition at a nearby house, and his daughter Maimoona had gone to drop him off. However, after a long time had passed, she did not return home. Upon inquiry, it was revealed that she never reached the tuition centre. Around 6 PM, a missed call was received on his wife’s phone from Nauman’s mother. When they called back, she said it was dialed by mistake and disconnected. Muhammad Irfan suspects that Nauman and his family have abducted his daughter Maimoona and grandson Muqaddas.

کلر سیداں: گینگ پھاٹک پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ریلوے اہلکار زخمی، نقدی و موبائل چھین لیا گیا

Kallar Syedan: Railway Employee Injured in Firing by Armed Bikers at Gate Crossing, Cash and Mobile Snatched

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,جولائی، 2025):—پشاور کراچی مین لائن کے پھاٹک پر تعینات ریلوے اہلکار پر ملزمان کی فائرنگ،نقدی اور موبائل بھی چھین لیا یہ واقعہ گزشتہ شب یوسی ساگری میں گینگ نمبر 30 پھاٹک نمبر 46 گوجر خان سیکشن پر رات ساڑھے بارہ بجے پیش آیا گیٹ کیپر محمد قاسم وہاں موجود تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے جن کے پاس اسلحہ بھی تھا انہوں نے گیٹ کیپر پر فائرنگ کرکے زخمی کیا پھر اس سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

CEO District Health Authority Rawalpindi Visits THQ Hospital Kallar Syedan, Inspects Departments and Interacts with Patients

چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کا ٹی ایچ کیو کلر سیداں کا دورہ، ہسپتال کی مختلف شعبہ جات کا معائنہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,جولائی، 2025):— چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی کا دورہِ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں، انہوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، وارڈز، ان پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (IPD) اور ای پی آئی سیکشن کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں سے براہ راست معلومات حاصل کیں اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے انہیں ہسپتال میں این ایم ایس سٹاف اور کمپیوٹر آپریٹر کی خالی آسامیوں کے بارے میں بھی بتایا۔

Soaring Fuel Prices Trigger Uncontrolled Inflation, Sugar Reaches Rs. 200/kg — Government Fails to Curb Crisis

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی بے قابو، چینی 200 روپے کلو، حکومت کنٹرول میں ناکام

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,جولائی، 2025):—پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے سے اشیائے روزمرہ کے نرخ آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگے چینی دوسو روپے کلو تک جا پہنچی انتظامیہ کا مہنگائی پر کنٹرول ہی نہیں تفصیلات کے مطابق حکومت تواتر سے مہنگائی کم ہونے کے دعوے کرتی ہے تو اگلے ہی سانس میں پٹرولیئم مصنوعات میں بھاری اضافہ کرکے مہنگائی کو پر لگا دیئے جاتے ہیں یہ مہنگائی کوئی خدائی مخلوق نہیں جو نظر نہ آئے مگر حکمرانوں کو اشرافیہ کو اس لیئے متاثر نہیں کرتی کہ ان کے پاس دولت کے بھاری خزانے موجود ہیں مہنگائی میں کتنا ہی اضافہ ہو جائے انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا جبکہ عام شخص جب اشیائے روزمرہ لینے بازار جاتا یے اور نرخ معلوم کرکے اسے کئی اشیا خریدنے کا فیصلہ ہی واپس لینا پڑتا ہے حکومت بار بار پٹرولیم مصنوعات میں بھاری اضافہ کرکے خود مہنگائی میں اضافے کو یقینی بناتی ہے عوامی حلقوں نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ ارکان پارلیمنٹ اشرافیہ اپنی لاکھوں کی ماہانہ تنخواہوں میں چھ سے آٹھ سو فیصد اضافہ کرلیں آئی ایم ایف کو کوئی تشویش نہیں ہوتی اور جب عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گرتی ہیں تو پاکستان کی بدنصیبی ہے کہ یہاں لوگوں کو ریلیف دینے کی بجائے اس کے نرخوں میں مزید اضافہ کرکے قوم کی قوت خرید کو کم سے کم کر دیا جاتا یے۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,جولائی، 2025):—پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، سابق چئیرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی،راجہ آفتاب حسین جنجوعہ،راجہ ہارون جنجوعہ،راجہ یاسر عزیز، شاہد ندیم مرزا، نوید احمد مرزا، راجہ مبشر،راجہ ماجد، قدیر عباسی اور بشیر احمد مغل کے ہمراہ یوسی چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال گئے جہاں انہوں نے برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تین کمسن بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کا سیزن چل رھا ہے والدین بچوں کے ندی نالوں پر سیر و تفریح اور نہانے سے باز رکھیں ذرا سی غلطی کسی بڑے حادثے کا موجب بن جاتی ہے۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17,جولائی، 2025):— مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی کنوہا میں سینئر صحافی راجہ محمد سعید کی رہائشگاہ آمد،ان کے بھائی راجہ محمد فاروق کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا
انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے تا ہم وہ اپنے بیٹے بیرسٹر احمد صغیر راجہ کو سیاسی میدان میں اتاریں گے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو مقامی سطح پر منظم کرنے کےلئے ناراض سیاسی رہنماوں کو واپس آنے کی درخواست کریں گے اور اس کےلئے اگر مجھے ان کے پاس خود چل کر بھی جانا پڑا تو ضرور جاونگا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال میں بلدیاتی انتخابات ہو سکتے ہیں اور اس کےلئے مسلم لیگ ن کے ورکروں اور رہنماوں کو عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانا ہو گی انہوں نے بعد ازاں پی ٹی آئی کے رہنما راجہ اظہر اقبال کی رہائشی گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button