لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ – 17 جولائی، 2025): برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پانچ سالہ پابندی ختم کر دی ہے، جس کے بعد یہ ایئرلائنز اب دوبارہ برطانیہ کیلئے پروازیں بحال کرنے کی درخواست دے سکتی ہیں۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب اسلام آباد اپنی قومی ایئرلائن، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے کوششیں تیز کر رہا ہے۔
یہ پابندی 2020 میں اُس وقت لگائی گئی تھی جب پاکستان میں ایک پی آئی اے طیارہ حادثے کے بعد پائلٹ لائسنسوں کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
برطانوی ہائی کمیشن نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے حفاظتی اقدامات میں بہتری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل یورپی یونین نے بھی اسی نوعیت کا اقدام کیا تھا۔
London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja – 17 July, 2025): Britain has lifted a five-year ban on Pakistani airlines, allowing them to apply to resume UK flights just as Islamabad steps up efforts to privatise its national carrier, Pakistan International Airlines.
The ban was imposed in 2020, days after Pakistan launched an investigation into the validity of pilot licences issued in the country following a PIA plane crash that killed 97 people.
The Reuters Daily Briefing newsletter provides all the news you need to start your day. Sign up here.
The British High Commission said on Wednesday the lifting of the ban followed safety improvements by Pakistani authorities. The decision comes just months after the European Union took similar steps.