DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Ban Imposed on Bathing in Streams After Youth Drowns in Nala Ling

نالہ لنگ میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد کہوٹہ میں ندی نالوں پر نہانے پر پابندی عائد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،15جولائی2025)
نالہ لنگ کہوٹہ میں نہاتے ہوئے نوجوان کی ہلاکت کے بعد کہوٹہ انتظامیہ ایکشن میں آگئی، تحصیل انتظامیہ کہوٹہ نے ندی نالوں پر نہانے اور گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کردی،نالہ لنگ پر باقاعدہ طور پر بورڈ نصب کر دیا ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی مختلف برساتی نالوں کے کناروں پر پینافلیکس لگائے گئے ہیں جن پر ندی نالوں پر نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ جو بھی نہاتے ہوئے پایا گیا اسے حوالات میں بند کردیا جائے گااسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ انوشہ ظفر کی ہدایت پر تحصیلدارکہوٹہ نے متعلقہ پٹواریوں کے ہمراہ کہوٹہ اورملحقہ علاقوں کے دورے کئے اور لوگوں کو ندی نالوں سے دور رہنے کی سختی سے تلقین کی، تحصیلدارکہوٹہ نے کہوٹہ کے نالہ لنگ کے کنارے نہانے اور کپڑے دھونے پرسختی سے پابندی لگائی ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کر ے گا تو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

Nala Ling

Matore (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua | July 15, 2025) — Following the tragic drowning of a young man in Nala Ling, the Kahuta administration has taken swift action. The Tehsil administration has officially imposed a ban on bathing and recreational activities in local streams and water channels.

Warning boards have been installed at Nala Ling, and additional banners and panaflex signs have been placed along various seasonal streams, clearly stating that bathing is strictly prohibited. The notices also warn that anyone caught violating the ban will be detained.

Acting on the instructions of Assistant Commissioner Anusha Zafar, the Tehsildar of Kahuta, along with local patwaris, visited different areas of Kahuta and surrounding villages, urging people to stay away from the streams for their safety.

The Tehsildar also emphasised that any person found bathing or washing clothes in Nala Ling or other restricted areas will face legal action. The administration is committed to preventing further incidents and ensuring public safety.

آل پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا تنظیمی دورہ کہوٹہ

Office Bearers of All Pakistan Gakhar Federation Visit Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،15جولائی2025)
آل پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے عہدیداروں کا تحصیل کہوٹہ کاتنظیمی دورہ،کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر محمود کیانی تحصیل صدرجبکہ راجہ فرمان اصغر کیانی جنرل سیکریٹری منتخب، برداری کے معززین، سیاسی وسماجی شخصیات اور دوستوں عزیزوں کی طرف سے مبارکباد، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل آل پاکستان گکھڑ فیڈریشن تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام راجہ طاہر محمودکیانی آف بیور کے ڈیرے پر تحصیل کی کہوٹہ کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد قبیلہ پہلی باضابطہ کارنر میٹنگ جن میں بیور، ڈریاہ، سہالی فیروزال، نارہ، میرامٹور، چک امداد، نڑالہ، اور کہوٹہ شہر سے تعلق رکھنے والے معززین قبیلہ نے شرکت کی جس میں متفقہ طور پرتحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر محمود کو تحصیل صدر، راجہ فرمان اصغر کیانی کو جنرل سیکریٹری، راجہ محمد ظہیر کیانی کو سینئر نائب صدر، راجہ کوثر رحمان کیانی کو نائب صدر، راجہ خالد ظہور کیانی کو سیکریٹری انفارمیشن، اور محمد صغیر کیانی کو رابطہ سیکریٹری نامزد کر دیا گیا ہے آل پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے مرکزی و صوبائی قائدین نے اس کارنر میٹنگ میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر میزبان راجہ طاہر محمود کیانی نے اپنے میزبانوں کی پر تکلف کھانے کے تواضع کی

Maulana Qari Usman Usmani at Prayer Gathering for Sheikh Abdul Basit

قاری عثمان عثمانی کا دعائیہ محفل میں خطاب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،15جولائی2025)
جوان اولاد کی موت والدین کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ اور ناقابل برداشت ہوتا ہے۔مولانا قاری عثمان عثمانی کا خطاب۔
گذشتہ رو ز قبل نالہ لنگ میں ڈوبنے والے کہوٹہ معروف تاجر شیخ ساجی کے نوجوان شیخ عبد الباسط کے ایصال ثواب کے لیے دعائے محفل، کہوٹہ کے معروف عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی کا دل دہلا دینے والے خطاب،ہر آنکھ آشکبار ہو گی،دعائیہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،دعائے محفل سے معروف عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوان اولاد کی موت والدین کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ اور ناقابل برداشت درد ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا سانحہ ہے جو والدین کی کمر توڑ دیتا ہے اور ان کی زندگیوں میں گہرے دکھ اور غم چھوڑ جاتا ہے قرآن پاک میں ارشاد ہے ”ہرذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے“ اس ارشاد باری کی روشنی میں ظاہر ہے کہ موت ایسی اٹل حقیقت ہے جس سے کسی کو انکار ممکن نہیں اپنوں کی موت کا غم انسان کو نڈھال کردیتا ہے اور پھر اپنا جواں سال بیٹا اچانک دنیا چھوڑ کر چلا جائے تو اس باپ کے غموں اور دکھوں کا اندازہ کرنا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ ہر والدین کی دعا ہوتی ہے یا اللہ کبھی جوان بچوں کا صدمہ نہ دینا لیکن جن کے نصیب میں یہ غم ہو وہ اللہ کی رضا میں خود کو راضی کرنے کی کوشش ہی کرتے رہ جاتے ہیں اس موقع پر معروف مذہبی شخصیت حاجی مسعود عباسی خلیفہ مجاز دربار عالیہ بکھر شریف،سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ،پٹواری راجہ فیصل محمود،سہیل کیانی تھانہ کہوٹہ، حاجی انور ستی،حاجی محمد سلیم،صحافی کبیر جنجوعہ سمیت دیگر بڑھی تعداد میں شخصیات نے شرکت کی۔

Religious Scholar Dr. Sajid-ur-Rehman Inaugurates Electronics Shop of Malik Shoukat Mahan

کہوٹہ: مذہبی سکالر ڈاکٹر ساجدالرحمن کا ملک شوکت مہان کی الیکٹرانکس شاپ کا افتتاح

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،15جولائی2025)— مذہبی سکالر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمن سجادہ نشین بگھار شریف نے کہوٹہ شہر گھڑی چوک میں ممتاز تاجر رہنما اور کاروباری شخصیت ملک شوکت مہان کی الیکٹرانکس ڈالینس شاپ کا افتتاح کیا۔ ممبرصوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ یاسر۔ بیرسٹر احمد صغیرراجہ، سٹی صدر ڈاکٹر عارف قریشی،سابق کونسلر و رہنما جماعت اسلامی ملک عبدالر ؤف، جماعت اسلامی کے رہنما و چیئرمین پاکستان بزنس فارم راجہ جواد ظہیر، خالد فاروق قاضی، سابق چیئرمین راجہ ظفربگھاروی، سابق چیئرمین راجہ فیاض، سابق چیئرمین سجاد ستی، سابق چیئرمین راجہ شوکت، راجہ عرفان سرور، عمران ستار جنجوعہ، ملک خالد اعوان، رہنما مسلم لیگ (ن) حاجی سلیم، رہنما مسلم لیگ (ن) ذوہیب ستی، چوہدری اشفاق احمد، ملک عرفان، نبیل قریشی، ندیل جٹ، ملک زعفران، سرفراز قریشی، راجہ ابرار، ملک غلام نبی، سابق کونسلر قاضی اخلاق احمد،سابق کونسلر قاضی عبدالقیوم، راجہ رفاقت جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پر مذہبی سکالرپروفیسر ڈاکٹرساجد الرحمن نے دعا کی۔صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن اور مقررین ایم، پی، اے راجہ صغیر اور ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور کے کوآرڈینیٹر راجہ یاسر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رزق حلال عین عبادت ہے۔ محنت کار اللہ کا دوست ہے۔ رزق حلال عین عبادت ہے۔ آخر میں ملک شوکت مہان نے تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button