DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Federal Ombudsman Haroon Pasha Holds Open Court in Kahuta; Citizens Voice Concerns

وفاقی محتسب ہارون پاشا کی کہوٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں کا احتجاج

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ,11,جولائی2025)— وفاقی محتسب میجر جنرل ہارون پاشا کی کہوٹہ کلب میں کھلی کچہری اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر سمیت وفاقی محکمو ں کے مقامی سرکاری افسران اور اہلیان علاقہ کی بھر پور شرکت۔ واپڈا، نادرہ، بیت المال، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بارے شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ سابق کونسلر دکھالی اور انجمن تاجران کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ شاہد اجمل نے نادرہ آفس کی کہوٹہ شہر سے باہر منتقلی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نادرہ آفس کو کہوٹہ شہر کے اندر فوری شفٹ کیا جائے۔ کیونکہ عوام نارہ،لہڑی،دکھالی،ہوتھلہ، بیور، مواڑہ اور دیگر دور دراز علاقوں سے گاڑیوں کے ڈبل کرائے خرچ کر کے نادرہ آفس کہوٹہ آتے ہیں۔ جس سے نہ صرف مالی نقصان بلکہ طویل سفر سے سائلین ذلیل و خوار ہوتے ہیں۔ صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر نے کہوٹہ شہر اور گردونواح میں واپڈا وولٹیج کی کمی اور لو وولٹیج بارے بتایا کہ کہوٹہ شہر کی آبادی آئے روز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ نئے مکانات اور کروباری مراکز قائم ہونے سے بجلی کے پولز اور ٹرانسفارمر کی کمی کا مسلہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ مقامی واپڈا آفس کے پاس مذکورہ ٹرانسفارمر زاور وولٹیج کی کمی کو فوری پورا کرنے کے لیئے نئے بجلی پولز اور ٹرانسفامرز فوری مہیا کیے جائیں۔ اس موقع پر وفاقی محتسب میجر جنرل ہارون پاشا نے متعلق محکموں سے جواب طلب کیا اور تمام شکایات کے حل کے لیئے موقع پر احکامات جاری کیئے۔ کہوٹہ بائی پاس اور کہوٹہ پنڈی روز کے حوالے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے کیخلاف شہریوں نے شکایات کیں کہ عرصہ سات سال سے زائد گزرنے کے باوجود متاثرین کہوٹہ سٹی بائی پاس کو زمینوں کا معاوضہ تک نہ دیا گیا بلکہ سٹی بائی پاس میں آنے والی سینکڑوں کنال اراضی کی حیثیت تبدیل کر کے متاثرین کو لاکھوں مالیت کا نقصان کیا گیا۔ مگر تا حال متاثرین کو عرصہ سات سال گزرنے کے باوجود کسی قسم کی ادائیگی نہ کی گئی ہے۔

Kahuta (Pothwar.com — Imran Zamir, July 11, 2025):
Federal Ombudsman Major General Haroon Pasha presided over an open court at the Kahuta Club, attended by Assistant Commissioner Ayusha Zafar, local officers from federal departments, and a large number of residents. Citizens raised numerous complaints regarding departments such as WAPDA, NADRA, Bait-ul-Mal, and the Benazir Income Support Program.

Raja Shahid Ajmal, former councillor of Dakhali and Information Secretary of Anjuman Tajran Kahuta, strongly protested the relocation of the NADRA office outside Kahuta city. He demanded its immediate return to the city, noting that people from remote areas like Nara, Lehri, Dukhali, Hothla, Bhiur, and Moarah are forced to spend double transport fares, facing both financial loss and physical hardship.

President of the Kahuta Press Club, Imran Zamir, highlighted severe voltage issues due to WAPDA’s failure to meet growing demand. He emphasized the urgent need for new electric poles and transformers to accommodate the city’s rapid population and commercial growth.

Citizens also lodged complaints against the National Highway Authority (NHA), particularly regarding the Kahuta City Bypass and Rawalpindi Road projects. They stated that even after seven years, compensation for land acquired for the city bypass has not been paid. Many affected citizens suffered huge financial losses as land use classifications were changed without notice.

In response, Federal Ombudsman Haroon Pasha demanded immediate answers from the concerned departments and issued on-the-spot directives to resolve public grievances.


کہوٹہ میں صفائی کے ملازمین کی دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج، اسسٹنٹ کمشنر نے فوری حل کی یقین دہانی کروائی

Kahuta Sanitation Workers Protest Over Two Months’ Unpaid Salaries; Assistant Commissioner Assures Resolution

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ,11,جولائی2025)— صاف ستھرا پنجاب کہوٹہ کے ملازمین کو دوماہ سے تنخواہ نہ ملنے پرعملہ صفائی کے درجنوں ورکرز سراپا احتجاج۔ کام بند کرکے عملہ صفائی کے ملازمین مین بازار کہوٹہ چوراہے میں جمع ہو گئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم روزانہ صبح سے شام تک صفائی کاکام کرتے ہیں۔ مگر ہمارے گھروں کے چولہے دو ماہ سے بند ہیں۔ ہمارے بچے بھوک سے نڈھال ہیں۔ گھروں میں فاقے ہیں۔ دو ماہ سے تنخواہ نہ ملی ہے۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ اور احتجاج کرنے والے عملہ صفائی کے ملازمین کو یقین دلایا کہ جلد ٹھکیدار سے رابطہ کر کے آپ کی تنخواہ کا معاملہ حل کیا جائے گا۔ آپ احتجاج ختم کرکے اپنا اپنا کام کریں۔ کسی ملازم کے ساتھ زیادتی نہ ہوگی۔تنخواہ آپ کا بنیادی حق ہے جو آپ کو ضرور ملے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین نے احتجاج ختم کر کے صفائی کام شروع کر دیا۔

Important Development in Kahuta Hospital Video Scandal: Incident Dates Back to 2022; Calls for Transparent Inquiry

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ کے ویڈیو سکینڈل میں اہم پیش رفت، واقعہ 2022 کا قرار، شفاف انکوائری کا مطالبہ

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ,11,جولائی2025)— تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ وڈیو سکینڈل بارے اہم پیش رفت۔ مذکورہ وڈیو اور منظر عام پر آنے والا واقع مبینہ طور پر 2022کا ہے۔ جسے بعض سوشل میڈیا صحافی حالیہ واقع ظاہر کرکے موجودہ ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی کی تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2022میں واقعہ کے وقت میڈیکل سپریٹینڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر ظہیر نظیر تھے۔ موجودہ ایم ایس کا اس وڈیو سکینڈل کے ساتھ تعلق جوڑنا سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ وڈیو سکینڈل 2022کی تحقیقات میرٹ پر کر کے شفاف انکوائری عمل میں لائی جائے اور ملوث کرداروں کو نہ صرف بے نقاب کیا جائے بلکہ کڑی سزادی جائے۔

Former PTI Kahuta President Raja Khurshid Ahmed Satti Condemns Silence Over THQ Hospital Scandal, Demands Immediate Inquiry


سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ خورشید احمد ستی کا تھ کیو ہسپتال واقعہ پر قیادت کی خاموشی پر شدید احتجاج، فوری انکوائری کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جولائی2025)
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق صدر PTI کہوٹہ راجہ خورشید احمد ستی نے ایک بیان میں کہا کہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹی ایچ کیو ہسپتال کے گھناؤنے واقعہ کی نہ ایم این اے نہ ایم پی اے اور نہ ہی کسی مسلم لیگی قیادت نے مذمت کی حالانکہ اس وقت تک شفاف انکوائری کرا کر ملزمان اور اس میں ملوث ہسپتال انتظامیہ کو معطل اور شامل انکوائری کیا جاتا ان سب کی خاموشی سوالیہ نشان ہے کئی سالوں سے اس ہسپتال میں یہ گھناؤنا کھیل جاری ہے لیڈیز ایکسرے روم میں میل حضرات کو کیوں تعینات کیا گیا عوام سے ووٹ لیکر منتخب ہونے والے لوگ عوام کے حقوق کا تحفظ تو کیا ماؤں بہنوں کی عزتوں کو بھی تار تار کر رہے ہیں ہسپتال میں ایک مافیا ہے جو سرکاری ہسپتال کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے نہ کسی سرجن کو نہ کسی ڈاکٹر کو نہ لیب کو مکمل فعال نہ الٹراساؤنڈ نہ دیگر سہولیات مہیا ہونے دیتا ہے اور پرائیوٹ ہسپتال و لیبارٹریوں کو نوازا جا رہا ہے راجہ خورشید احمد ستی نے ایف آئی اے ڈائیریکٹر محمود الحسن ستی کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے خود متاثرین کی شکایات پر ایکشن لیا انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایک سپیشل مافیا ہے جنہوں نے قبضے کر کے اپنے اپنے کاروبار چمکائے ہوئے ہیں عوام منتخب نمائندوں سمیت کسی ذمہ دار کو معاف نہیں کریگی انھوں نے مطالبہ کیا کہ فوری ہسپتال انتظامیہ کو معطل کر کے انکوائری کر کے پبلک کی جائے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے 75 کنال پر محیط ہسپتال کو سہولیات سے محروم رکھ کر پرائیویٹ ہسپتال اور لیبارٹریوں کو پروموٹ کیا جا رہا ہے اگر اتنے بڑے واقعہ کی شفاف انکوائری نہ کی گئی تو عوام شدید احتجاج کریگی ایکشن کمیٹی، جماعت اسلامی دیگر تمام مکاتب فکر کے لوگ اس واقع پر فوری ایکشن لیں۔

Young Leader Raja Irfan Sarwar Resolves Electricity Issue in Mohallah Jamal, Residents Express Gratitude

نوجوان قائد راجہ عرفان سرور نے محل جمال کی بجلی کا مسئلہ حل کر دیا، اہل علاقہ کا تہہ دل سے شکریہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جولائی2025)
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عرفان سروراہلیان محل جمال کی بجلی کا مسلہ حل کر ا دیا،معززین علاقہ کی طرف سے نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور کا تہ دل سے شکریہ،تفصیل کے مطابق یوسی مٹور کے علاقہ محل جمال کے مکینوں کو بجلی کی تاروں کا بہت بڑا مسلہ تھا بجلی مین تاریں نے گھروں کے اوپر اور دیواروں کے ساتھ گزرتی تھی جس کہ سے ہر وقت جانی نقصان کا شدید اندیشہ تھا اہل علاقہ نے مسلم لیگ ن کی نوجوان سیاسی شخصیت نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹورسے رابطہ کیا جس پر انہو ں نے فی الفور محکمیں سے رابطہ کیا اور محکمیں والوں نے 24گھنٹوں کے اندر اندر اہلیان محل جمال کی بجلی کا مسلہ حل کر ا دیااور تمام تاریں شفٹ کر کے بجلی بحال کر دی، معززین علاقہ نے مسلم لیگ ن کی نوجوان سیاسی شخصیت نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹورکا شکریہ ادا کیا اور کہاہم اہلیان علاقہ عظیم باپ کے عظیم بیٹے راجہ عرفان سرور کی عوامی خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہیں موصوف دن رات عوام علاقہ کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں یہ ہر وقت ہم اہلیان علاقہ کے لیے حاضر رہتے ہیں جب بھی ان کو کوئی کام کہیں یہ اسی وقت چل پڑھتے ہیں اپنی گاڑی استعمال کرتے ہیں عوام پر کسی کا بوجھ نہیں ڈالتے نہ کوئی ناز نخرے دیکھاتے ہیں دن ہو یا رات ان کو جب بھی کسی کام کے لیے یہ اسی وقت حاضر ہو جاتے ہیں ہم تمام اہل علاقہ ان کے مشکور ہیں۔

Former UC Chairman Raja Ishtiaq Ahmad Condemns Police Raid on PTI Program at Thoa, Calls It Sabotage


سابق چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد نے تھوہا میں پی ٹی آئی پروگرام پر پولیس چھاپے کی مذمت کی، اسے سازش قرار دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جولائی2025)
گذشتہ روز قبل تھوہا کے مقام پر پی ٹی آئی کے پروگرام پرپولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہیں ہماری ہمددریاں پی ٹی آئی کے کارکنوں، ورکروں کے ساتھ ہیں پی ٹی آئی کے اس پروگرام کو حکومتی سطح پرسبوتاژکیا گیا باقاعدہ طور پر پولیس نے پہرہ دے کر کارکنوں کو روکا ہے جو کہ ایک جمہوری حکومت کوزیب نہیں دیتا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کے کارکنوں کو ہراساں کرنا اور ہاتھ پاؤں باندھ دینا تو پھر آمدہ بلدیاتی الیکشن میں کیسے حصہ لیں گے سابق چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمدنے مزید کہا پی ٹی آئی کے اس پروگرام میں ایک بیرونی نام نہاد سیاسی رہنماء نے بھی مختصر دورہ کیا اور تھوہا خالصہ کے ایمبولینس سروس اور بہترین ہسپتال کا ذکر کیا جبکہ ماضی میں جب بھی کوئی سیاسی میدان لگا تو موصوف کے والد نے کورین ویزے،کبھی گندم اور کبھی کپڑے دے عوام علاقہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی ہے جبکہ خود موصوف نے بھی2015کے بلدیاتی الیکشن میں کنویں دینے آ گے تھے اب پھر انہی ایجنٹوں پر دوبارہ کام کرنے آ گے ہیں مگر انشاء اللہ تھوہا کی غیور عوام ان کی باتوں میں نہیں آئے گی انشاء اللہ بھر پور مخالفت ہو گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button