DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Fake Transgender Exposed in Begging Dispute on Choa Road

چوآ روڈ پر بھیک مانگنے کے تناز جعلی خواجہ سرا بے نقابع میں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11,جولائی، 2025):—بھکارنوں اور خواجہ سرا میں بھیک مانگنے پر جھگڑا بھکارنوں نے ایک ساتھ مل کر چوآ روڈ پر جب خواجہ سرا پر حملہ کیا تو وہ جعلی خواجہ سرا اس وقت ثابت ہو گیا جب بھکارنوں کے حملے میں اس کے سینے کے دونوں اطراف لگے مصنوعی فوم نکل کر باہر سڑک پر آ گرے اور وہ مرد تھا جس نے خواجہ سرا کا بھیس بنا رکھا تھا اس لڑائی سے راہ چلتے مسافر محظوظ ہوئے اور کئی نے تو اس معرکہ کی فلم بندی بھی کی یاد رہے کہ کلرسیداں میں خواجہ سراؤں کی کثیر تعداد مقیم ہے جن میں ننانوے فیصد سے زائد شادی شدہ مرد ہیں جنہوں نے حلیہ خواجہ سراؤں جیسا بنا رکھا ہے جو یہاں اخلاقی برائیوں میں پوری طرح سے ملوث ہیں مقامی شہریوں نے جعلی خواجہ سراوں اور بھکاریوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں کلربدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | July 11, 2025):
A bizarre incident occurred on Choa Road in Kallar Syedan when a group of female beggars got into a dispute with a person pretending to be a transgender person. The argument escalated into a physical altercation, during which the so-called transgender was revealed to be a man in disguise. The truth came out when the foam padding he had placed on his chest fell onto the street during the scuffle.

Bystanders were amused by the scene, with many capturing videos of the confrontation. The incident has highlighted a growing concern in the area, where locals claim that the majority of individuals presenting as transgender are actually married men posing to exploit the community.

Residents have demanded strict action against both fake transgender persons and beggars, calling for their removal from the area. They stress the need for moral and social reforms in Kallar Syedan, where such deceptions are reportedly on the rise.

چوآ خالصہ میں تین بچوں کے المناک حادثے کے بعد فریقین میں صلح، دباؤ کے باعث پٹواری کو دل کا دورہ

After Tragic Drowning of Three Children in Choa Khalsa, Settlement Reached; Patwari Suffers Heart Attack Due to Stress

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11,جولائی، 2025):—چوآخالصہ کے برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تین کمسن بچوں کے حادثہ میں فریقین میں معاملات طے ہو گئے مگر شدید ذہنی دباؤ نے مقامی حلقہ پٹواری احسان اختر کو نڈھال کردیا انہیں دل کا دورہ پڑا انہیں فوری طور پر راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں ان کی ایمرجنسی میں اینجوگرافی کرکے اسٹنٹ ڈال دیا گیا یاد رہے کہ چوآخالصہ کے برساتی نالے میں تین کمسن بچوں کے ڈوب کے مرنے کے واقع پر ان پر کئی اطراف سے شدید دباؤ تھا رات دو دو بجے تک یہ کلرسیداں موجود رہے ایک نجی ادارے کے خلاف مقدمہ کے اندراج میں بھی یہی مدعی بنائے گئے تھے تحصیلدار بابر اسلام و دیگر نے ہسپتال پہنچ کران کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی دوسری جانب کئی اطراف کی کوششیں رنگ لے آئیں اور تحصیل امن کمیٹی کے رکن چوہدری امتیاز حسین کی موجودگی میں فریقین کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے اور انہوں بچوں کے والدین کو فی کس دس دس لاکھ کی ادائیگی کردی گئی ادہر اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر تحصیلدار بابر اسلام، پٹواری راجہ بابر مصطفی جنجوعہ نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی فاتحہ خوانی کی تعزیت کی اور کہا کہ انہوں نے پوری کوشش کی کہ ہم وقت میں لواحقین کی مالی امداد کو یقینی بنایا جا سکے جو ان کے نقصان کا مداوا ہر گز نہیں ہے متاثرہ خاندانوں نے تحصیل انتظامیہ کے رویے اور کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Swimming and Gatherings Banned in Streams Amid Heavy Rains; Monitoring Teams Deployed in Kallar Syedan

کلر سیداں میں حالیہ بارشوں کے باعث ندی نالوں میں نہانے اور اجتماعات پر پابندی، نگرانی کے لیے ٹیمیں تشکیل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11,جولائی، 2025):— حالیہ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس کی نگرانی کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر نے بتایا کہ کلر سیداں تحصیل کی حدود میں آبی گزر گاہوں میں نہانے،تیرنے،پانی میں کھیل کود،اجتماعات اور غیر ضروری نقل حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے لہذا شہری حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں اور خطرناک موسم کے دوران احتیاط برتیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملات کی نگرانی کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گی۔

Stolen Vehicle Recovered by Shah Khaki Check Post in Kallar Syedan; Suspect from AJK Handed Over to Police

کلر سیداں شاہ خاکی چیک پوسٹ پر آزاد کشمیر کے شخص سے چوری شدہ گاڑی برآمد، تھانہ کلر سیداں کے حوالے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11,جولائی، 2025):—کلرسیداں دانگلی ڈڈیال روڈ پر واقع پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی کے اے ایس آئی جہانگیر بھٹی نے ناکہ بندی کے دوران آزاد کشمیر کے رہائشی سے چوری شدہ گاڑی برآمد کر کے اسے تھانہ کلرسیداں کے حوالے کر دیا۔ پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی کا عملے نے دریائے جہلم کے غربی کنارے پر دانگلی کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھا کہ اس دوران ایک گاڑی سوزوکی بولان ڈڈیال آزاد کشمیر کی طرف سے آئی جس کو مشکوک جان کر روکا تو ڈرائیور محمد عماد سکنہ رموڑضلع کوٹلی آزاد کشمیر کو موبائل ایپ کے ذریعے چیک کیا گیا تو گاڑی چوری کی نکلی جو تھانہ مزنگ لاہور میں چوری شدہ ظاہر ہوئی۔ تھانہ مزنگ کے محرر غلام محمود نے بتایا کہ گاڑی مزکورہ چوری شدہ اور مطلوب ہے ۔مدعی مقدمہ محمد احسن سے رابطہ پر پتہ چلا کہ یہ گاڑی اس کی ملکیت ہے جو 3 دسمبر 2017 سے چوری شدہ ہے جس پر ملزم محمد عماد کو مسروقہ گاڑی سمیت تھانہ کلرسیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Bail Plea of Prime Accused in Human Trafficking Case Rejected by Rawalpindi Court

انسانی سمگلنگ کیس کے مرکزی ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد، عدالت نے مدعی کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11,جولائی، 2025):—انسانی سمگلنگ کیس کے مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت خارج، مدعی کی جانب سے ممتاز قانون دان گلفراز احمد چودھری ایڈووکیٹ نے دلائل دییے۔ کوٹانہ روات کے صغیر اکبر اور اس کی فیملی پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ھونے کے الزام پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ھے جس میں ملزم صغیر اکبر گرفتار ھے۔ ملزمان پر الزام ھے کہ انھوں نے دھوکہ و فراڈ سے 93 لاکھ سے زائد رقم ہتھیا لی اور جعلی ویزا دیا۔ ملزم نیعدالت عبدالرحمن محمد عارف سپیشل جج سنٹرل راولپنڈی میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔ کونسل مدعی گلفراز احمد چودھری نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ ملزم مرکزی کردار ھے، پوری فیملی اس گھناونے جرم میں ملوث ھے، رقم لینا تسلیم کیا گیا، دستاویزی شہادت ملزم کو جرم سے قطعی جوڑ رھی ھے۔ معزز عدالت نے ان کے دلائل سے اتفاق کرتے ھوئے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔اس موقع پر تفتیشی افسر ایف آئی اے سب انسپکٹر اختر گوندل نے کیس کا ریکارڈ معزز عدالت میں پیش کیا۔

Mother of Muhammad Javed and Aunt of Contractor Rafaqat Hussain Passes Away in Chak Mirza

چک مرزا کی ڈھوک جبہ میں محمد جاوید کی والدہ اور ٹھیکیدار رفاقت حسین کی پھوپھی انتقال کر گئیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11,جولائی، 2025):—گاؤں چک مرزا کی ڈہوک جبہ کے محمد جاوید کی والدہ محترمہ اور ٹھیکیدار رفاقت حسین کی پھوپھی صاحبہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ میں گرداور چوہدری عبد القدوس ،راجہ زعفران ،راجہ عاصم صدیق ،راجہ قاسم ،آصف نورانی،ماسٹر اشفاق،عثمان وڑائچ ،سلطان وڑائچ، ملک رفاقت ،ملک نزاکت،حاجی دولت ،ملک جاوید اور دیگر نے شرکت کی۔

Allama Sajjad Sajid at Chehlum of Raja Muhammad Jameel

علامہ سجاد ساجد کا راجہ محمد جمیل کے دعائے چہلم پر خطاب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 11,جولائی، 2025):—علامہ سجاد ساجد نے کہا کہ مرحومین کے ایصال و ثواب کی محافل کا انعقاد انکی بخشش کا ذریعہ ہیں۔سنت کے مطابق زندگی گزارنے والا دنیا اور آخرت میں کامیاب ہے ہمیں اسلام محبت بھائی چارے کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز راجہ محمد جمیل کے دعائے چہلم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحصیل امن کمیٹی کے ممبر مسعود احمد بھٹی، صوبیدار غلام ربانی،ڈاکٹر شہباز باجوہ، راجہ مسعود،فاروق آزاد،محمد سیلم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button