DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Hospital Scandal: Two Employees Suspended and Arrested for Secretly Filming Women in X-ray Room

کہوٹہ اسپتال اسکینڈل: خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ، دو ملازمین معطل اور گرفتار

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،09جولائی2025)— تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کے ایکسرے روم میں شرم ناک سکینڈل،خواتین کی وڈیو بنا کر بلیک میلنگ کے الزام میں دو ملاز مین ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی نے معطل کر دیئے۔ جبکہ محکمہ سائبر کرائم ونگ نے دونوں ملازمین کو گرفتار کرکے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کسی سفارش اور دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے ملازمین کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

تفصیل کے مطا بق تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں سائبر کرائم ونگ نے چھاپہ مار کر ایکسرے روم میں ایکسرے ٹیکنیشن شکیل احمد اور وارڈ بوائے محمد ذین کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے بتایا کہ دونوں ملازمین بارے مبینہ طور پر ایکسرے روم میں خواتین سے نازیبا حرکات اور اور ان کی وڈیوز بنا کر بلیک میلنگ کرنے پر دونوں اہلکاروں ایکسرے ٹیکنیشن شکیل احمد اور وارڈ بوائے محمد ذین کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جبکہ ذرائع کے مطابق دونوں گرفتا ر ملاز مین کو سائبر کرائم ونگ نے راولپنڈی منتقل کر دیا ہے۔ ہسپتال میں اس شرم ناک وڈیو کے سامنے آنے پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ ایم ایس کہوٹہ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ایسی نازیبا حرکات کر نے والے عناصر سے ہسپتال کی بد نامی ہوئی ایسے عناصر کو کڑی سزا دی جائے گی۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | July 9, 2025):–A shameful scandal has emerged from the Tehsil Headquarters Hospital in Kahuta, where two employees were suspended for allegedly filming women in the X-ray room and using the videos for blackmail. The accused, X-ray technician Shakeel Ahmed and ward boy Muhammad Zain, were immediately suspended by Medical Superintendent (MS) Dr. Samina Khan Bhatti and later arrested by the Cyber Crime Wing.

MS Dr. Samina Khan Bhatti told media representatives that no recommendations or external pressure would be tolerated. She vowed strict action against those involved in unethical activities that have tarnished the hospital’s reputation.

According to details, the Cyber Crime Wing conducted a raid at the hospital and arrested the two accused from the X-ray room. The MS confirmed that both were involved in inappropriate behaviour with women and making objectionable videos to blackmail them.

Sources reported that the arrested employees have been transferred to Rawalpindi for further investigation. The scandal has sparked outrage among local citizens, who are demanding immediate and strict action. Dr. Bhatti assured the public that those responsible will face severe punishment.

کہوٹہ: اسسٹنٹ کمشنر، معززین، وکلاء اور تاجروں کی ملاقات، امدادی فنڈز کی شفافیت کا مطالبہ

Kahuta: Meeting of Assistant Commissioner, Notables, Lawyers, and Traders Demands Transparency in Relief Fund Collections

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،09جولائی2025)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر کے ساتھ معززین کہوٹہ شہر عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ، وکلاء تاجروں کی ملاقات۔ کہوٹہ میں بارش اور دیگر مواقع پر امدادی فنڈ جمع کرنے والوں کا ریکارڈ چیک کرنے کا مطالبہ۔ بعض لوگ اس موقع سے ناجائز فائدہ اٹھا کر لاکھوں روپے جمع کر رہے ہیں۔ بیرون ممالک اور پاکستان بھر سمیت کہوٹہ سے مخیر حضرات اور سماجی شخصیات نے ہمیشہ دل کھول کر لاکھوں روپے امداد نقدی اور اشیاء بھیج رہے ہیں۔ اس کا ریکارڈ بہت ضروری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے اس موقع پر مخیر حضرات سے کہا کہ آپ لوگ جو بھی امداد نقدی،فنڈ یا اشیاء وغیرہ دیں اس کا مکمل ریکارڈ اور چھان بین کریں۔ اس موقع پر چیئر مین عوامی ایکشن کمیٹی و سرپرست اعلی انجمن تاجران کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف سابق کونسلر ورہنما جماعت اسلامی، ممبر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، ایم اشرف بیگ اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران موجود تھے۔ معززین نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو بتایا کہ مخیر حضرات نے ہمیشہ دل کھول کر امداد دی ایسی امدادی رقوم کو ہر صورت مستحقین اور ضرورت مند لوگوں تک پہنچانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ ایک بہترین سسٹم اور چیک اینڈ بیلنس کے تحت امدادی رقوم کا ریکارد مرتب کر کے اپنا کردار ادا کریں۔

Kahuta: Loaded Truck Falls into Deep Ditch Near Panjar Village, No Casualties Reported

کہوٹہ: پنجاڑ گاؤں کے نزدیک کنیل کے مقام پر سبزی و فروٹ سے بھری گاڑی کھائی میں جا گری، کوئی جانی نقصان نہ ہوا

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،09جولائی2025)— کہوٹہ سے چند کلو میٹر دور پنجاڑ گاؤں کے نزدیک ”کنیل“ کے مقام پر مزدہ گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ سبزی فروٹ اور دیگر سامان سے لوڈ گاڑی سڑک کنارے کھڑی کی کہ اچانک ریورس ہو کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں کوئی مسافر اور ڈرائیور سوار نہ تھا جس کی وجہ سے کو ئی جانی نقصان نہ ہوا۔

Mator: Ashura Commemoration with Food Distribution at Najm Superstore, Community Leaders Emphasize Love and Service

مٹور: یوم عاشورہ پر نجم سپر سٹور میں فاقہ کشی و نیاز کی تقسیم، سماجی رہنماؤں کا محبت اور خدمت کا پیغام

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8جولائی2025)
یوم عاشور کے موقع پر نجم سپر سٹور ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں شہدائے کربلا کی یاد میں (فاقہ کشی) اور نیاز کی تقسیم،معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق نقوی،سابق امیدوار برائے ایم این اے راجہ طارق عظیم،سید نجم الحسن نقوی،راجہ کالا آف کوٹ سمیت دیگر شخصیات کی شرکت، اس موقع پر معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق نقوی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے، میری زندگی کا مقصد ہی اورں کے کام آنا بنا مقصد جینے کا کیا فائدہ، میں سستی شہرت کا کاہل نہیں مجھے اپنے علاقہ اپنے لوگوں سے بے انتہا محبت ہے اگر یہ مختصر سی زندگی کسی کے کام آجائے تو سودا مہنگا نہیں ان خیالات کا اظہار آغا مشتاق حسین شاہ نقوی نے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں اس علاقہ کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں اپنے ارگرد پسماندگی دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے لوگ جہاں پیار بھی کرتے ہیں وہاں مخالفت بھی ہوتی ہے تاہم میں نے سب اللہ کی ذات پر چھوڑا ہے بس وہی ذات ہمت و استحکامت دے کہ یہاں کھیلوں کے میدان ہوں اچھے ہسپتال ہوں نو جوانوں کو بہتر روزگار ہوں انکو ترقی کے مواقعے ملے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں مجھے کسی شہرت کی تمنا نہیں بس دعا ہے اپنی زندگی دکھی انسانیت کے وقف کر جاؤں۔

Show More

Related Articles

Back to top button