DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan, Choa Khalsa: Three Children Drown in Dhok Baba Jammat Nala Sareen, Two Rescued
چوآخالصہ کے قریب ڈہوک بابا جماعت نالہ سریں میں تین کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق، دو کو بچا لیا گیا

کلر سیداں: چوآ خالصہ اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام | 8 جولائی 2025–کلر سیداں کے نواحی علاقے چوآ خالصہ کے قریب واقع موسمی نالے “نالہ سریں” میں نہاتے ہوئے تین کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جب کہ دو بچوں کو موقع پر موجود مشینری آپریٹرز کی بروقت کارروائی کے باعث بچا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ ڈھوک بابا جماعت کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ بچے دوپہر کے وقت نالہ سریں میں نہانے گئے۔ پانی کی گہرائی اور تیز بہاؤ سے ناواقف بچے آہستہ آہستہ نالے کے گہرے حصے میں چلے گئے جہاں وہ پانی کی لپیٹ میں آ گئے۔
خوش قسمتی سے قریبی مقام پر کام کرنے والے ایکسکیویٹر ڈرائیوروں نے بچوں کو ڈوبتے دیکھا اور فوری طور پر مدد کے لیے پہنچ گئے۔ انہوں نے دو بچوں کو زندہ بچا لیا، تاہم باقی تین بچے پانی میں ڈوب چکے تھے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری سرچ آپریشن شروع کیا۔ کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد تینوں بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں۔ جاں بحق بچوں کی شناخت درج ذیل ہے:
عثمان ولد ندیم، عمر 10 سال
طیبہ دختر ندیم، عمر 9 سال
حمزہ ولد آفتاب، عمر 6 سال
عثمان اور طیبہ بہن بھائی تھے، جس سے اس سانحے نے متاثرہ خاندان کے غم کو مزید بڑھا دیا ہے۔
واقعے کی اطلاع پر تحصیلدار بابر اسلام اور ایس ایچ او سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین موقع پر پہنچے اور جاں بحق بچوں کی میتیں لواحقین کے سپرد کی گئیں۔
یہ دلخراش واقعہ پورے علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑا گیا ہے۔ مقامی لوگوں اور انتظامی افسران نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی ہے کہ برسات کے موسم میں نالوں اور دیگر آبی مقامات کے قریب بچوں کو جانے سے روکا جائے، کیونکہ ان کی گہرائی اور تیز بہاؤ دھوکہ دہ ہو سکتا ہے۔
Kallar Syedan; Ikram-ul-Haq Qureshi | Pothwar.com | July 8, 2025 —A heart-wrenching incident occurred near Choa Khalsa in the Kallar Syedan, where three young children tragically drowned while bathing in the seasonal stream, Nala Sareen. Two other children were rescued in time thanks to the swift action of nearby machinery operators.
According to details, the incident took place in the area of Dhok Baba Jammat, where five children from the same family had gone to bathe in the stream during the afternoon. The children, unaware of the depth and current of the water, found themselves in danger when they ventured into deeper sections.
Fortunately, some escalator drivers working nearby noticed the children struggling and rushed to help. They managed to rescue two of the children. However, the remaining three had already gone under by the time further help arrived.
Rescue 1122 teams quickly reached the scene after being informed and launched a search operation. After some effort, they recovered the bodies of the three children, who were sadly found dead. The deceased have been identified as:
-
Usman, son of Nadeem, aged 10
-
Tayyaba, daughter of Nadeem, aged 9
-
Hamza, son of Aftab, aged 6



