DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Heavy Rain and Flash Floods Hit Kallar Syedan; Housing Society Guard Swept Away

کلر سیداں میں موسلا دھار بارش اور ندی نالوں میں طغیانی، سوسائٹی کا سیکورٹی گارڈ پانی میں بہہ کر جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 07,جولائی، 2025):—کلرسیداں و گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش،ندی نالوں طغیانی،ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کا سیکورٹی گارڈ تیزرفتار پانی میں بہہ گیا سہالہ کے قریب سے نعش برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب شدید آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی گرج و چمک کے ساتھ بادل خوب برسے جس سے تمام ندی نالوں میں طغیانی آ گئی تل خالصہ میں پانی کا بہاو پل سے ٹکرا رھا تھا نالہ کانسی کلرسیداں میں طغیانی سے اتفاق ٹاؤن میں حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچا کئی نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا نالہ سریں چوآخالصہ نالہ گولین اور نالہ شاہ خاکی میں بھی طغیانی دیکھی گئی جبکہ تھانہ کلرسیداں کی حدود شاہ باغ پیر گڑاٹہ سیداں میں شدید بارش کے باعث نالہ میں اچانک طغیانی آ گئی جس کے نتیجے میں مقامی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا شکیل نامی سیکورٹی گارڈ پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ کر جاں بحق ہو گیا جس کی نعش سہالہ کے قریب سے برآمد کر لی گئی ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور کوششوں کے بعد متوفی کی نعش سہالہ سے برآمد کر لی۔متوفی کا تعلق چکوال سے بتایا جاتا ہے جو گزشتہ دس برسوں سے بطور سکیورٹی گارڈ اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | July 07, 2025):
A powerful thunderstorm accompanied by torrential rainfall struck Kallar Syedan and its surrounding areas last night, causing flash floods in local streams and water channels. As a result, a security guard from a private housing society was swept away by the strong water current and was later found dead near Sihala.

According to details, the storm brought intense wind, lightning, and heavy rain, which led to flooding in various streams and nullahs. In Tal Khalsa, water levels rose high enough to strike the bridge, while in Nala Kansi near Kallar Syedan, floodwaters damaged the protective wall of Ittifaq Town and entered several low-lying areas.

Flash floods were also reported in Nala Sareen, Choa Khalsa, Nala Goleen, and Nala Shah Khaki. In the Shah Bagh Peer Garata Syedan area, which falls under the jurisdiction of Kallar Syedan Police Station, a sudden flood struck the stream, sweeping away a security guard named Shakeel.

Rescue 1122 teams quickly arrived at the scene and, after extensive efforts, recovered the deceased’s body near Sihala. The victim, a resident of Chakwal, had been working as a security guard for the past ten years.

تحصیل کلر سیداں میں یوم عاشور کے جلوس پرامن طور پر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر

Ashura Processions Held Peacefully Across Kallar Syedan with Full Religious Reverence

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 08,جولائی، 2025):—یوم عشور اتوار کے روز تحصیل کلرسیداں میں تین مقامات سے جلوس علم نکالے گئے یوم عاشور کا مرکزی جلوس چوآخالصہ میں حاجی صادق علی کے گھر سے برآمد ہوا جس کے شرکا سینہ کوبی کرتے ہوئے حویلی سید آصف علی شاہ پہنچے جہاں سے شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی اس کے بعد شرکا حیدری چوک پہنچے جہاں علمائے کرام نے خطاب کیا جس کے شرکا ماتم زنی زنجیر زنی کرتے ہوئے مین بازار بنک چوک سے ہوتے ہوئے دربار حسینی پہنچے جہاں مجلس شام غریباں ہوئی۔ پیر گراٹہ سیداں سے سید سجاد حیدر کے گھر سے جلوس علم برامد ہو کر امام بارگاہ قصر بنی ہاشم پیر گراٹہ سیداں اختتام پذیر ہوا،تریل میں جلوس علم فضل حسین کے گھر سے برآمد ہوگا جو امام بارگاہ قصر فاطمہ تریل میں اختتام پذیر ہوا،اس دوران ایس ایچ او کلرسیداں سید سبطین الحسنین اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جلوسوں کے ساتھ ساتھ رہے اس طرح تحصیل کلرسیداں میں عشرہ محرم الحرام پورے عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

Residents of Dhok Bangyal Thank Local Leaders for Rs. 2.4 Million Road Construction Project

ڈھوک بنگیال میں سڑک کی تعمیر پر علاقہ مکینوں کا ارکان اسمبلی اور چوہدری شفقت محمود سے اظہارِ تشکر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 08,جولائی، 2025):—ڈھوک بنگیال یوسی نلہ مسلمانوں کے مکینوں نےساڑھے 24 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر پر ارکان اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور، راجہ صغیراحمداورسابق چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا ہے۔ڈھوک بنگیال کے مکینوں نے کہا کہ لیگی ارکان اسمبلی اورچوہدری شفقت محمود نے راجہ افراسیاب ہاؤس تا یاسرمحمودراجہ ہاؤس تک 500 فٹ سڑک کی تعمیرکراکے ہمارے دل جیت لئے ۔علاقہ مکینوں نے مزیدکہا کہ سڑک کی تعمیرسے اہل علاقہ کو آمدورفت میں آسانی ہوگی ۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیرکیلئے سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمودکی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Muhammad Tauqeer Awan Appointed Acting Ameer of Jamaat-e-Islami Kallar Syedan After Javed Iqbal Steps Down

امیر جاوید اقبال کی معذرت کے بعد محمد توقیر اعوان عارضی طور پر امیر جماعت اسلامی کلر سیداں مقرر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 08,جولائی، 2025):—جماعت اسلامی کلرسیداں کی امارت میں تبدیل امیر جاوید اقبال کی معزرت کے بعد عارضی طور پر محمد توقیراعوان کو امیر جماعت اسلامی مقرر کردیا گیا،امیر جماعت اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال نے اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر امارت سے معزرت کی جس کے بعد قرطبہ مسجد کلرسیداں میں جماعت اسلامی کا اجتماع ارکان ہوا جس میں خصوصی شرکت امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی مولانا سید عارف شیرازی اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی محمد عثمان آکاش نے خصوصی شرکت کی جس میں تمام ارکان کی مشاورت اور باہمی رائے کے بعد محترم محمد توقیر اعوان کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی کلرسیداں زون منتخب کرلیا گیا ۔
محمد توقیر اعوان اس سے قبل صدر الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے طور خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔امیر زون منتخب ہونے کے بعد محمد توقیر اعوان نے کہا کہ جماعت نے جو زمہ داری لگائی اس کو نبھانے کی پوری کوشش کریں گے اور ان شاءاللہ اگلے چند دنوں میں اپنی ٹیم کا اعلان بھی کریں گے علاؤہ ازیں انہوں نے کہا کہ رابطہ عوام کمیٹیاں تشکیل دے کر عوامی سطح پر جماعت کی دعوت پہنچائی جائے گی ۔۔ اس وقت جماعت اسلامی ہی پاکستان کی واحد ایسی جماعت ہے جس کے پاس مسائل کا حل اور باصلاحیت افراد کی ٹیم موجود ہے ۔جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کے زریعہ خدمت کے میدان میں پہلے ہی سرگرم عمل ہے آئندہ کچھ عرصہ میں بنو قابل پروگرام کے تحت بھی نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت و تعلیم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ۔

Chaudhry Saqib Ayub Passes Away; Funeral Held in Meera Sood Gangal Near Rawat

چوہدری ثاقب ایوب انتقال کر گئے، نماز جنازہ میرا سود گنگال (روات) میں ادا کی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 08,جولائی، 2025):—ماسٹر محمد ایوب مرحوم کے فرزند،چوہدری آوف ایوب کے بھائی چوہدری ثاقب ایوب انتقال کر گئے نمازجنازہ روات کے قریب میرا سود گنگال میں ادا کی گئی جس کی امامت پیر صاحب زادہ محمود احمد نے کرائی جس میں راجہ نوید بھٹی،راجہ محمد یونس،چوہدری عبدالخطیب،راجہ بلال،راجہ ارشد،شبیر کیانی،راجہ عاصم مختار،عبدالوبور بھٹی،راجہ ساجد،فیصل نعیم کیانی،پروفیسر امجد منہاس،احسان الحق چشتی،ظہیر الحق ظہیر اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 08,جولائی، 2025):—جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سابق امیر راؤ محمد ظفر انتقال کر گئے نماز جنازہ ملتان میں ادا کی گئی ادہر جماعت اسلامی و الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے عہدیداروں محمد توقیر اعوان،چوہدری ابرار حسین، جاوید اقبال،مسعود بھٹی،عبدالودود عامر،اکرام الحق قریشی جے راؤ محمد ظفر کی فلاح انسانیت کے لیئے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی خصوصی دعا کی اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button