DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Ghazala Nursing Home hospital Sealed After Botched Surgery of a girl

کلر سیداں ;غزالہ نرسنگ ہوم میں بچی کو ہائی ڈوز انجکشن لگانے پر نجی ہسپتال سیل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05,جولائی، 2025): کلر سیداں کے ایک نجی ہسپتال غزالہ نرسنگ ہوم میں گلے کے ٹانسز کے آپریشن کے دوران 11سالہ بچی کو ہائی ڈوز انجکشن لگانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی ہدایت پر نرسنگ ہوم کو سر بمہر کر کے رپورٹ محکمہ صحت راولپنڈی کو ارسال کر دی ہے جبکہ نوید لیبارٹری کو پی ایچ سی ایکٹ 2010کے تحت رجسٹریشن کی عدم موجودگی پر سر بمہر کر دیا جبکہ خان کلینک اینڈ لیبارٹری کو ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر چالان جاری کر دیا گیا ہے ۔ادھر محکمہ صحت کلر سیداں نے الرحمان ڈینٹل کلینک کو بھی چیک کیا جہاں ڈینٹل سرجن اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا ۔کلینک انتظامیہ کو پرانے بورڈ اتارنے اور موجود ڈاکٹر کے نام اور ان کے اوقات کار کلینک کی نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت جاری کی۔یاد رہے کہ کلرسیداں میں عطائی ڈاکٹروں اور دیگر نجی ہسپتالوں پر حکومتی اداروں کا سرے سے کوئی کنٹرول ہی نہیں یہی وجہ ہے کہ کلرسیداں میں نجی ہسپتال مریضوں کی کھال ادھیڑ لیتے ہیں کلرسیداں کے کئی ہسپتالوں کی لیبز میں بلڈ ٹیسٹ کے بعد مریض کی ظاہری علامت کے مطابق جعلی رپورٹ بھی جاری کردی جاتی ہے مگر کلرسیداں کی انتظامیہ تمام خرابیوں میں بدرجہ اتم خود شریک ہونے کے ساتھ ساتھ بینیفشری بھی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | July 5, 2025):
A serious medical negligence incident in Kallar Syedan has prompted swift action from health authorities. An 11-year-old girl reportedly received a high-dose injection during a tonsil surgery at Ghazala Nursing Home, a private hospital in the area. Acting on the orders of the CEO of the District Health Authority Rawalpindi, Deputy District Health Officer (DDHO) Dr. Farhat Ibrahim sealed the nursing home and submitted a detailed report to the Rawalpindi Health Department.

In a wider crackdown, Naveed Laboratory was also sealed under the Punjab Healthcare Commission Act 2010 for operating without proper registration. Khan Clinic & Laboratory was issued a challan due to the absence of a qualified doctor on-site.

The health department also inspected Al-Rehman Dental Clinic, where the dental surgeon was found to be present. However, the administration was instructed to remove outdated signage and clearly display the name and working hours of the current doctor at a prominent location on the premises.

It is important to note that illegal and unregulated medical practices are rampant in Kallar Syedan. Many private hospitals are accused of exploiting patients financially and issuing fake lab reports tailored to apparent symptoms. Critics allege that the local administration not only turns a blind eye to these malpractices but also benefits from them directly.

پولیس نے 14 سالہ لڑکے کیساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Man Charged for Allegedly Assaulting a 14-Year-Old Boy

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05,جولائی، 2025): کلر سیداں پولیس نے 14 سالہ لڑکے کیساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔محمد رشید سکنہ سالگراں نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا 14 سالہ بھتیجا محمد شہزاد صدیق آٹھویں کلاس کا طالب علم ہے وہ اکاش محمود کے ہمراہ میلہ دیکھنے گیا تو وہ اسے راستے میں زبردستی جنگل میں لے گیا اور بدفعلی کی اور اس دوران وہ ویڈیو بھی بناتا رہا اور دھمکی بھی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو میں یہ ویڈیو وائرل کر دونگا۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Processions Held Across Kallar Syedan in Observance of Muharram; More Scheduled Today

کلر سیداں میں عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں علم کے جلوس برآمد، آج مزید جلوسوں کا شیڈول

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05,جولائی، 2025): عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں ہفتہ کے روز تحصیل کلرسیداں میں دو مقامات اور آج بروز ہفتہ چار مقامات سے جلوس علم برامد ہوں گے۔ ہفتہ کے روز بٹاہڑی کلرسیداں میں غلام عباس جعفری کے گھر سے جلوس علم برامد ہو کر دربار حسینی بٹاہڑی میں اختتام پزیر ہوا دوسرا جلوس چوآخالصہ میں شیخ کلب عباس جعفری کے گھر سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار حسینی چوآخالصہ میں اختتام پذیر ہوا آج بروز ہفتہ تحصیل کلرسیداں کے پانچ قصبات چوآخالصہ، پیر گراٹہ سیداں،دھمالی، سکوٹ سے جلوس برآمد ہوں گے چوآخالصہ شہر سے دو جلوس برآمد ہوں گے چوآخالصہ میں پہلا جلوس علم سید قربان علی شاہ کے گھر سے برآمد ہو کر علی رضا کی حویلی پہنچے گا وہاں سے مرکزی جلوس حیدری چوک سے ہوتا ہوا دربار حسینی چوآخالصہ میں اختتام پذیر ہو گا دوسرا جلوس علم رات کو حیدری کاؤنٹی سے احسان عباس کے گھر سے برآمد ہو گا جو سحری کے وقت دربار حسینی چوآخالصہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا دن گیارہ بجے ڈہوک مہتاب سے برآمد ہو کر امام بارگاہ قصر بنی ہاشم پیر گراٹہ سیداں میں اختتام پذیر ہو گا،دھمالی میں سائیں امجد حسین کے گھر سے جلوس علم برامد ہو کر دربار حسینیہ دھمالی میں اختتام پذیر ہو گا،سکوٹ میں رات گئے سید نیاز حسین شاہ کے گھر سے جلوس برآمد ہو کر امام بارگاہ قصر آل عمران سکوٹ میں اختتام پذیر ہو گا،

Former City Naib Nazim Raja Zaffar Mehmood Returns After Performing Hajj

سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود حج کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05,جولائی، 2025): سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود حج کی سعادت حاصل کرنے کے وطن لوٹ آئے جےیوآئی کے صوبائی رہنماء مولانا احسان اللہ چکیالوی، بلدیہ کوٹلی ستیاں کےچیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر۔مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار وسیم خان،مبر امن کمیٹی مسعوداحمد بھٹی، چوہدری شاہد گجر،شیخ ندیم احمد،شاہد جمیل عباسی،ناصر منہاس،سعید احمد بھٹی،یاسر مسعود بھٹی، اکرام الحق قریشی،ابرار بھٹی،محمد فیصل،جاوید اقبال،دانش سعید بھٹی اور دیگر نے انکی رہائش گاہ موہڑہ مرید جاکر انہیں مبارکباد دی

JUI and PML-N Leaders Congratulate Masood Ahmed Bhatti on His Appointment to Kallar Syedan Peace Committee


جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی مسعود احمد بھٹی سے ملاقات، امن کمیٹی کلر سیداں کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،ریٹائرڈ ایس پی راجہ طاہر بشیر،سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن لیبر ونگ کلرسٹی کے صدر عابداللہ سیٹھی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،مرزا ساجد، چوہدری یاسر ولایت،گوجرخان سے محمد اویس و دیگر نے معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی سے ملاقات کی اور انہیں امن کمیٹی کلرسیداں کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. یہ دیہات قصبوں کے ڈاکٹر گندے اوزاروں کے ساتھ ھر اک کا ھرنیا یا اپینڈکس کا پریشن کر دیتے ھیں ان لٹیروں سے بچیں۔

Back to top button