DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
South Korea: Pakistan Asian Youth girls team led by British Kallar Syedan girl win championship
جنوبی کوریا: برطانیہ میں مقیم کلر سیداں کی لڑکی کی قیادت میں پاکستانی ایشین یوتھ گرلز ٹیم نے چیمپئن شپ جیت لی

جنوبی کوریا(پوٹھوارڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ – 5 جولائی 2025):پاکستان نے جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں مالدیپ کو 60-35 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
یہ ٹیم حارونہ زمان کی قیادت میں تھی، جو اُلفت نازی اعظم کی بیٹی اور گاؤں میمیام، کلر سیداں اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مرحوم محمد اعظم کی پڑپوتی ہیں۔ جنہوں نے پاکستانی ٹیم کو پورے ٹورنامنٹ کے دوران ناقابل شکست رکھا۔ ٹیم نے شاندار مہارت اور مثالی ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل جیتا۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آریان، صدر سمین ملک اور سیکریٹری جنرل محمد ریاض نے ٹیم کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اسے پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ قرار دیا۔
ایک روز قبل سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 64-39 سے شکست دی تھی، جبکہ کوارٹر فائنل میں بھی پاکستان نے مالدیپ کو 49-39 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
یہ چیمپئن شپ 27 جون سے 4 جولائی تک جیونجو ہواسان جمنازیم، جنوبی کوریا میں منعقد ہوئی، جس میں گیارہ ٹیموں نے شرکت کی، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا:
گروپ اے: ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ، بھارت
گروپ بی: چائنیز تائی پے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ، سعودی عرب
پاکستان کی مسلسل فتوحات اور شاندار کارکردگی نے ملک میں یوتھ نیٹ بال کے روشن مستقبل اور بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا ہے۔

London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja – 05 July, 2025): Pakistan emerged as the champions of the Asian Youth Netball Championship after thrashing the Maldives 60-35 in the final match held on Friday in South Korea. The team was led by Haroona Zaman daughter of Ulfat Nazee Azam grand granddaughter of late Muhammad Azam of village Mamyam, Kallar Syedan and England.




