DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Inauguration of “Maryam on Wheels Clinic” at THQ — A Revolutionary Step for Public Welfare
کہوٹہ ٹی ایچ کیو میں "مریم آن وہیلز کلینک" کا افتتاح، عوامی فلاح کیلئے انقلابی قدم

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جون2025)
کہوٹہ ٹی ایچ کیو میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے پروگرام ”مریم آن وہیلز کلینک” کا افتتاح،ممبر پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے ہمراہ لیگی رہنماؤں کے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور دعا مانگی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پنجاب بھر کی تحصیلوں کی طرع کہوٹہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوامی فلاح کیلئے ایک اور بڑا قدم، ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں ”مریم آن وہیلز کلینک” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد تھے انہوں نے ہمراہ لیگی رہنماؤں کے ”مریم آن وہیلز کلینک” کا افتتاح کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ،سابق ممبر ان ایم سی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ، قاضی عبد القیوم،انور ستی،حاجی سلیم، ملک زین کے علاوہ ہسپتال کے عملہ ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی،ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ سمیت دیگر عملہ موجود تھا اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”مریم آن وہیلز کلینک” وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا صحت کے حوالے سے تاریخی اور انقلابی پروگرام ہے انہوں نے کہا کہ صحت کی دستک آپکی دہلیز پر کے تحت علاج کی کئی سہولتیں عوام کو میسر آئیں گی متعدد ٹیسٹ کر کے بیماری کی تشخیص کی جائیگی خصوصی طور پر ماں اور بچوں کی پرورش کے حوالے سے تمام تر آگاہی اور علاج فراہم کیا جائے گااس موقع پر سب رہنماؤں نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, June 24, 2025):
Under the visionary leadership of Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif, the “Maryam on Wheels Clinic” was officially inaugurated at THQ Hospital Kahuta. The inauguration ceremony was led by Member of Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed, who, along with PML-N leaders, cut the ribbon and offered prayers.
This mobile clinic program is part of a broader public welfare initiative launched across tehsils in Punjab. At the inauguration ceremony, PML-N Youth Wing Kahuta President Rafiqat Janjua, former MC member Malik Ghulam Murtaza, Qazi Abdul Qayyum, Anwar Satti, Haji Saleem, Malik Zain, and hospital staff including MS Dr. Samina Bhatti and DDOH Kahuta were present.
Speaking at the event, MPA Raja Sagheer Ahmed praised the “Maryam on Wheels Clinic” as a historic and revolutionary healthcare program initiated by CM Maryam Nawaz Sharif. He stated that this initiative will provide doorstep healthcare services, including diagnostic tests, disease identification, and special awareness and treatment for maternal and child health.
All the attending leaders expressed their gratitude to the Chief Minister for this important step towards accessible healthcare for the people.
حلقہ پی پی سیون کیلئے 9 سڑکوں کی تعمیر کی منظوری، 2 ارب روپے کی گرانٹ؛ راجہ اسامہ اشفاق اور راجہ صغیر عوامی مسیحا قرار
Rs. 2 Billion Grant Approved for 9 New Roads in PP-7; Raja Usama Ashfaq and Raja Sagheer Praised as Saviours of the Constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جون2025)
ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد حقیقی معنوں میں حلقے کے مسیحا ہے،حلقہ پی پی سیون کے لیے 9سڑکوں کی تعمیر کے لیے 2ارب روپے کی گرانٹ کی منظورکرا کر عوام کے دل جیت لیے انشاء اللہ حلقے میں خوشحالی آئے گئی،سڑکوں کی مد میں اربوں روپے فنڈز کی منظوری پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سنیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا ہے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کی انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈز کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت نے حلقے کے نمائندوں ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیراحمد کی در خواست پر حلقہ پی پی سیون کے لیے 9سڑکوں کی تعمیر کے لیے 2ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی حلقے کی جو جو سڑکیں منظور ہوئی ہیں ان میں کلاہنہ بملوٹ ڈھیری روڈ، سویڑی روڈ،کھڈبنائل،سالگراں، پینڈ بھینسوں،ہل جمیری،کھیتنل، بھگون روڑ، مائلی ملکاں،چوآ روڈ،ڈھوک بلندیا ں کی روڈ کے علاوہ کلر سیداں سپورٹس کمپلیکس اورٹراما سنٹر کی بھی منظوری ہوئی ہے ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اس موقع پر کہا کہ ان روڈوں کی تعمیر سے علاقے میں خوشحالی آئے گئی اور کہا ہم پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سنیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
TLP Chief Allama Saad Hussain Rizvi Visits Kahuta, Meets TLP Leaders and Press Club Members at Col. Waseem Janjua’s Residence
امیر تحریک لبیک علامہ سعد حسین رضوی کی کہوٹہ آمد، کرنل وسیم جنجوعہ کی رہائش گاہ پر ٹی ایل پی رہنماؤں اور صحافیوں سے ملاقات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جون2025)
امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی کی کہوٹہ امیر ضلع تحریک لبیک پاکستان ضلع راولپنڈی کرنل وسیم جنجوعہ کی رہائش گاہ کہوٹہ آمد،پریس کلب کہوٹہ کے ممبران اور ٹی ایل پی رہنماؤں،کارکنان سے ملاقاتیں،میڈیا سے گفتگو، مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر ایران کا ساتھ دینا چاہیے یہود و نصاری کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے فلسطیں پر ظلم و بربیت کے پھاڑ ڈھانے اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے والے امریکی صدر ٹرمپ کو پاکستانی حکومت کی جانب سے نوبل ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کی سفارش انتہائی افسوس کن اور باعث شرمندگی ہے اسلام کبھی شکست حاصل نہیں کر سکتا اسلام صرف غالب ہونے کے لیے آیا ہے اسرائیل اور امریکہ اسلام دشمن ممالک ہیں انکے خلاف امت مسلمہ کو اکٹھا ہونا پڑے گا پاکستان کا اسرائیل ایران جنگ میں دو ٹوک اور واضع موقف آنا چاہیے تھا پہلے کفار نے پاکستان پر حملہ کیا اور اب اسرائیل امریکہ ایران پر حملہ آور ہے ایران کے بعد انکی لسٹ میں پاکستان سر فہرست ہوگا اللہ نے ہمیں ایسے دشمنان کے خلاف جہاد کا حکم دیا ہے ان خیالات کا اظہار امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی نے امیر ضلع تحریک لبیک پاکستان ضلع راولپنڈی کرنل وسیم جنجوعہ کی رہائش گاہ کہوٹہ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شمالی پنجاب کے امیر پیر عنایت اللہ شاہ سمیت دیگر قائدین بھی ہمراہ تھے اس موقع پر علامہ سعد حسین رضوی نے صحافیوں سے سوالات کے جوابات دیے علامہ سعد حسین رضوی نے کہا کہ مہنگائی اور پاکستان میں موجودہ صورتحال متعلق ہماری جماعت روزانہ کی بنیاد پر احتجاج اور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے مگر عوام اپنے حقوق کے لیے باہر نہیں نکلتے جب تک عوام اپنا حق چھین کر نہ کیں گے نہیں ملے گا انھوں نے مزید کہا کہ کرنل وسیم جنجوعہ درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں حلقہ PP7 کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرتے پیں انشااللہ کہوٹہ کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہیں گے کہوٹہ باب کشمیر ہے یونیورسٹی، سٹیٹ اف دی آرٹ ہسپتال، سڑکوں سمیت دیگر پراجیکٹ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
PML-N Youth Leader Raja Irfan Sarwar Attends Challenge Shooting Volleyball Match as Chief Guest; Warm Welcome with Horse Dance and Flower Petals
چیلنج شوٹنگ والی بال میچ میں راجہ عرفان سرور کی بطور مہمان خصوصی شرکت، والہانہ استقبال، ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کا رقص اور پھولوں کی پتیاں نچھاور




