DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Gunfire in Broad Daylight in Skot Bazaar: Law Enforcement Silent Despite Viral Video
کلر سیداں: سکوٹ بازار میں دن دہاڑے فائرنگ، ویڈیو وائرل، قانون خاموش
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22،جون، 2025) —کلرسیداں کے قریب قانون شکنی کا بدترین واقعہ ملزمان نے سرعام جدید اسلحہ کی نمائش کی اندھا دھند فائرنگ کرکے لوگوں کو جان بچانے کے لیئے بھاگنے پر مجبور کردیا مگر قانون واقعہ کے دو ایام گزر جانے کے باوجود چپ کا روزہ توڑنے کو تیار نہیں یہ واقعہ گزشتہ روز سکوٹ بازار کے صبح اس وقت پیش آیا جب ٹرانسپورٹروں کے دو گروہوں میں لڑائی چھڑ گئی تو تکرار گالم گلوچ کے بعد جدید اسلحہ کی نہ صرف سرعام نمائش کی گئی بلکہ اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی جس سے بازار میں موجود بچے خواتین اور عام افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں اس پورے واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی مگر قانون اپنی زمہ داریاں پوری کرنے اور اپنا راستہ خود بنانے میں مسلسل ناکام ہے جبکہ سوشل میڈیا پر واقعہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو بھی مقبولیت کو چھو رہی ہےگر قانون چپ سادھے ہوئے ہے جس سے یہ بات ایک بار پھر ثابت ہو گئی کہ آج قانون نہیں قانون شکن ہی بااختیار اور باوقار ہیں،مقامی حلقوں نے وزیراعلی مریم نواز سے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – June 22, 2025) –
In a shocking display of lawlessness near Kallar Syedan, armed men opened fire in a crowded marketplace, forcing terrified civilians, including women and children, to flee for their lives. The incident took place in the early hours of the day at Skot Bazaar during a violent clash between two groups of transporters.

What began as a verbal altercation soon escalated into chaos when both sides began brandishing modern firearms and firing indiscriminately in public. The entire episode was caught on video and has since gone viral on social media, sparking outrage and fear among local residents.
Despite two days having passed since the incident, law enforcement agencies have yet to take any visible action, maintaining a disturbing silence. The failure to respond has drawn severe criticism from the public, who now believe that those who break the law wield more power and respect than the law itself.
Local citizens have appealed to Chief Minister Maryam Nawaz to take immediate and strict notice of the incident and bring the culprits to justice.
کلر سیداں: بھٹو خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، صدر پیپلز پارٹی اعجاز بٹ
Kallar Syedan: Bhutto Family’s Sacrifices for Pakistan Are Unforgettable, Says PPP Leader Ijaz Butt

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22،جون، 2025) —پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ بھٹو خاندان کی ملک کی سالمیت کے لیئے جہدوجہد اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں نصیر اختر بھٹی،راجہ محمد فیاض کیانی،حاجی شوکت علی،سید طاہر شاہ کاظمی،عاطف اعجاز بٹ،شیخ عامر ازاد،امتیاز بھٹی،شیخ کامران و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ بھٹو خاندان نے قادیانیوں کو کافر قرار دیا ملک کو ایٹمی قوت بنایا میزائل ٹیکنالوجی ملک کو دی اس کے علاؤہ ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا خواتین کو بااختیار بنایا خواتین کو عدلیہ میں بطور جج تعینات کیا خواتین پولیس اسٹیشن بنائے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں ملک کے لیئے ان کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں اس خاندان نے ملک کے لیئے جانیں دیں مگر اقتدار کے لیئے کبھی کسی امر سے سودے بازی نہ کی پاکستان پیپلز پارٹی کے جمہوریت کے لیئے کوڑے کھائے کارکن پھانسی چڑھ گئے جلاوطن ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل کو بھٹو خاندان کے کارہائے نمایاں اور قربانیوں سے آگاہی دی جائے اس موقع پر لیک کاٹا گیا اور ملک کی سالمیت ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Kallar Syedan: Three Mobile Health Vans Launched Under Phase 2 of ‘Clinic on Wheels’ on CM Maryam Nawaz’s Directive
کلر سیداں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کلینک آن وہیلز فیز 2 کے تحت تین موبائل ہیلتھ وینز فراہم




