DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Water Crisis in Kahuta: Citizens Deprived Amid Scorching Heat

کہوٹہ میں پینے کے پانی کا بحران، شہری بوند بوند کو ترس گئے

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،21,جون2025) –محکمہ پبلک ہیلتھ راولپنڈی کی نا اہلی کی وجہ سے کہوٹہ کے شہری واٹر سپلائی سے محروم اور شدید گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے۔ 70فیصد سے زائد آبادی پانی سے مکمل محروم جبکہ واٹر سپلائی کہوٹہ سے فراہم کیا جانے والا گندے نالے کا پانی شہریوں کو سپلائی ہونے سے بیماریا ں پیدا ہو نے کا خدشہ۔

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے سابقہ ادوار حکومت میں 70کروڑ سے زائد گرانٹ واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی اور سیوریج کی مد میں خرچ ہونے کے باوجود موقع پر سیوریج منصوبہ کانام و نشان تک نہ ہے۔ پانی کے 40سالہ پرانے سورس میں اضافہ نہ کرنے سے کہوٹہ سٹی واٹر سپلائی میں کروڑوں روپے کے واٹر سپلائی پائپ بچھانے کے باوجود کہوٹہ شہر کی 70فیصد آبادی واٹر سپلائی سے مکمل محروم ہے۔

گلیاں اور راستے اوکھاڑ کر محکمہ پبلک ہیلتھ راولپنڈی نے پانی کے پائپ ڈال کردوبارہ گلیوں کو مرمت نہ کیا ہے۔ جس سے شہر بھر میں گلیاں توڑ دی گئیں ہیں۔ اور آئے روز حادثات و گہرے گڑھوں کی وجہ سے پیدل چلنا بچوں۔خواتین، بزرگوں اور مریضوں کے لیئے محال ہو چکا ہے۔

محکمہ پبلک ہیلتھ راولپنڈی اور مقامی سیاسی شخصیات کی پشت پناہی اور ملی بھگت سے کہوٹہ میں اتنی بڑی گرانٹ کا ضیاع موجودہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو عوام میں بد نام کرنے کی سازش ہے۔ شہری شدید گرمی میں پانی کے حصول کے لیئے تڑپ رہے ہیں۔

شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب، کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انکوائری کر کے کہوٹہ کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے۔

Kahuta (Pothohar.com Correspondent, Imran Zamir – June 21, 2025): Due to the inefficiency of the Public Health Department Rawalpindi, residents of Kahuta are facing an acute water crisis. Over 70% of the population is completely deprived of water, while the water being supplied from Kahuta is allegedly contaminated and poses serious health risks.

Despite over Rs. 700 million being allocated and spent on the Kahuta city water supply and sewage projects during the past five years under the previous governments of PML-N and PTI, there is no visible sign of the sewerage infrastructure on the ground. Furthermore, no expansion has been made to the 40-year-old water source, resulting in the failure of the new water pipelines to benefit the majority of Kahuta’s population.

Public Health Department Rawalpindi reportedly laid new water pipelines after digging up streets and roads but failed to restore or repair them. As a result, the entire city is riddled with broken streets and deep pits, making it extremely difficult and dangerous for children, women, the elderly, and patients to walk safely.

Locals allege that the misuse of this massive grant — in collusion with local political figures and with the backing of the Public Health Department — appears to be a deliberate attempt to tarnish the image of the current PML-N government. Meanwhile, citizens are left desperate under extreme heat, struggling to access clean water.

The residents of Kahuta have appealed to the Chief Minister of Punjab, the Commissioner of Rawalpindi, and the Deputy Commissioner of Rawalpindi to immediately launch an inquiry and ensure the provision of clean drinking water to the people of Kahuta.

Punjab CM Maryam Nawaz Approves Rs. 800 Million for Road Projects in PP-7 on Request of Raja Usama Sarwar and Raja Sagheer

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،21,جون2025) – وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر کی درخواست پر حلقہ پی پی 7کی دو سڑکوں کے لیئے80کروڑو کے فنڈز جاری کر دیئے۔ چالیس کروڑ کی لاگت سے کلاہنہ ساعی تا
بملوٹ، گگاڑی تا کلاہنہ اور ساعی تا کرلائی سڑک تعمیر ہوگی۔ جبکہ کھڈ سے بناحل 12کلو میٹر سڑک کے لیئے 40کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دے کر فنڈز جاریکر دیئے۔ دیرینہ عوامی مطالبات پورا کر نے پر مسلم لیگ (ن) کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کے مشکور و ممنوں ہیں۔ عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں وکارکنوں کی جانب سے ایم این اے راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر نے مریم نواز سے کروڑوں روپے کے فنڈز لے کر حلقہ بھر کی عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔ جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزکورہ سڑکیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں۔ عوام علاقہ بلخصوص مریضوں، طلباء و طالبات، ملازمین اور بزرگوں اور خواتین کو مزکورہ سڑکوں پر چلنا محال ہو چکا ہے۔ عوام کا بڑا مسلۂ حل کرنے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اہلیان علاقہ کے دل جیت لیئے۔ اس موقع پر،ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بھرمیں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے عوامی مسائل کم ہونگے۔ حلقہ میں عوام کو سڑکوں اور دیگر ضروریات کے لیئے خطیر گرانٹس دینے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے مشکور ہیں۔

Approval of Rs. 2 Billion Grant for Construction of 9 Roads in PP-7 Constituency, Wave of Joy Among Locals

حلقہ پی پی 7 کے لیے 9 سڑکوں کی تعمیر کے لیے 2 ارب روپے کی گرانٹ منظور، علاقہ میں خوشی کی لہر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جون2025)
حلقہ پی پی سیون کے لیے 9سڑکوں کی تعمیر کے لیے 2ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری، عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،عوام علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سنیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا ہے،تفصیل کے مطابق حالیہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈز کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت نے حلقے کے نمائندوں کی در خواست پر حلقہ پی پی سیون کے لیے 9سڑکوں کی تعمیر کے لیے 2ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی حلقے کی جو جو سڑکیں منظور ہوئی ہیں ان میں کلاہنہ بملوٹ ڈھیری روڈ، سویڑی روڈ،کھڈبنائل،سالگراں، پینڈ بھینسوں،ہل جمیری،کھیتنل، بھگون روڑ، مائلی ملکاں،چوآ روڈ،ڈھوک بلندیا ں کی روڈ کے علاوہ کلر سیداں سپورٹس کمپلیکس اورٹراما سنٹر کی بھی منظوری ہوئی ہے عوامی حلقوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان روڈوں کی تعمیر سے علاقے میں خوشحالی آئے گئی ہم اہلیان علاقہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سنیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Kahuta Administration Confined to Air-Conditioned Offices, Public at the Mercy of Greedy Traders – Soaring Prices and Unhygienic Food Spark Health Crisis


کہوٹہ انتظامیہ اے سی والے کمروں تک محدود، عوام تاجروں کے رحم و کرم پر – اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر، ناقص کھانوں سے بیماریوں کا پھیلاؤ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جون2025)
کہوٹہ انتظامیہ(ائر کنڈیشن) والے کمروں تک محدود، عوام تاجروں کے ہاتھوں لٹنے لگے، فروٹ، سبزی، گوشت اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ دوکانداروں کی من مانی کی وجہ سے عام آدمی اور سفید پوش طبقہ آخری سانسیں لینے پر مجبور ہوٹلوں میں ناقص کھانوں کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ اور گر د نواح میں اشیائے خوردو نوش اتنی مہنگی ہو چکی ہیں کہ عام آدمی خرید بھی نہیں سکتا۔ عید کے بعد گوشت، مرغی اور مچھلی وغیرہ لینے کے لیے غریب آدمی سوچ بھی نہیں سکتا لاغراور بیمار جانوروں کو اکثر اوقات ذبح کیا جاتا ہے۔ کریانہ دو کا مداروں نے ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔ فروٹ اور سبزی فروشوں نے عوام دن میں تارے دکھا دیئے ہیں اور دوکاندار خود ساختہ ریٹ لگا کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔ ہوٹلوں میں ناقص کھانوں اور مختلف مصالحہ جات کی وجہ سے لوگ معدہ، جگر اور پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ سیالکوٹ کی عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنرراولپنڈی اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے۔

Increase in Petroleum Prices Adds to Public Misery — PTI Leader Raja Gulraiz Condemns Government’s “Cruel Policy”


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، حکومت کا ظالمانہ اقدام ناقابل قبول ہے — راجہ گلریز جنجوعہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جون2025)
پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھانا عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کے مترادف ہے پریم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے اشیائے ضرورت کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ ہم حکومت کے ظالمانہ اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ آئے روز قیمتوں کو بڑھانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ حکومت ہر ماہ پٹرولیم مصنوعات کو بڑھا کر غریب عوام کے ساتھ دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافہ کو فی الفور واپس لیا جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلریز جنجوعہ آف کلاہنہ راجگان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی 100 روپے سے تجاوز کر چکی ہے، جس سے مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے اور مزید مہنگائی کا طوفان آنے کو تیار ہے عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہیسولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس ماحولیاتی دشمنی اور عوام کے ساتھ بدترین دھوکہ ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف کی غلامی اور ناقص پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button