DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Major Step Toward Traffic Flow Improvement in Sukho: Wagon Stand Shifted to Tube Well Chowk

سکھو میں ٹریفک روانی کی جانب اہم اقدام: ویگن اڈا ٹیوب ویل چوک منتقل

گوجرخان ,سکھو(پوٹھوار ڈاٹ کام، 21 جون 2025):قصبہ سکھو میں ٹریفک کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے ایک اہم پیش رفت کے تحت دولتالہ-گوجرخان چلنے والی ویگنوں کا سٹاپ اب باقاعدہ طور پر ٹیوب ویل چوک، سکھو پیلس کے نزدیک منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کل بروز بدھ سے نافذ العمل ہوگا، جس کے بعد تمام ویگنیں اسی نئے مقام سے سواری اٹھائیں اور اتاریں گی۔

اس حوالے سے آج منگل کے روز ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صدر انجمن تاجران سکھو گلفام کیانی، سینیئر مسلم لیگی رہنما غضنفر علی کیانی اور سابق امیدوار برائے وائس چیئرمین نعمان اسلم کیانی نے ویگن ڈرائیورز کے ساتھ شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ سکھو میں ٹریفک کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، جس سے طلباء، تاجر اور عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ویگن سٹاپ کو ٹیوب ویل چوک منتقل کرنے کا فیصلہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس سے تاجر برادری کو بھی آسانی میسر آئے گی۔ ٹیوب ویل چوک پر مسافروں کے لیے انتظار گاہ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

ویگن ڈرائیورز نے اس فیصلے پر مکمل اتفاق کیا اور بدھ سے ویگنیں نئے مقام سے ہی چلائی جائیں گی۔ گلفام کیانی نے ویگن ڈرائیورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی قسم کی کوئی ضرورت یا مسئلہ پیش آئے تو مجھ سے رابطہ کریں، انشاء اللہ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ میٹنگ میں جنرل سیکرٹری مہربان ظفر، حاجی شاہد عطاری، شجاعت کیانی، رمضان جانی، عامر شہزاد اور دیگر معزز افراد بھی شریک تھے۔

Gujar Khan (Pothwar.com, June 21, 2025): In a significant development aimed at easing traffic congestion in Sukho town, the local wagon stop for the Daultala-Gujar Khan route has been officially shifted to Tube Well Chowk, near Sukho Palace. Starting from Wednesday, all wagons travelling between Daultala and Gujar Khan will now pick up and drop off passengers at the new location.

A key meeting was held on Tuesday between the President of Anjuman-e-Tajiran Sukho, Gulfam Kayani, senior PML-N leader Ghazanfar Ali Kayani, and former Vice Chairman candidate Nauman Aslam Kayani, along with wagon drivers. During the discussion, it was highlighted that traffic in Sukho was frequently congested, causing daily difficulties for traders, students, and the general public.

The decision to relocate the wagon stand to Tube Well Chowk is expected to significantly improve traffic flow in the town and bring convenience to the business community. A proper waiting area for passengers has already been completed at the new location.

Wagon drivers present at the meeting agreed unanimously to begin operations from Tube Well Chowk starting Wednesday. Gulfam Kayani thanked the drivers for their cooperation and assured them of full support in case of any issues or needs. Other participants in the meeting included General Secretary Mehrban Zafar, Haji Shahid Attari, Shujaat Kayani, Ramzan Jani, Aamir Shehzad, and other respected community members.

مندرہ میں مشترکہ سرچ آپریشن: ملزم کے ڈیرے سے غیر قانونی افغان باشندے، خواتین اور بچے تحویل میں لے لیے گئے

Joint Search Operation in Mandrah: Illegal Afghan Nationals Detained from Suspect’s Compound, Including Women and Children

گوجرخان,مندرہ(پوٹھوار ڈاٹ کام، 21, جون 2025):صدر ڈویژن پولیس کا مندرہ کے علاقہ میں مشترکہ سرچ آپریشن،ملزم کے ڈیرے سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا گیا،ملزم افغان شہری ہے جس کا افغان کارڈ زائد المیعاد تھا،دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے ڈیرے پر مزید افغان شہری بھی موجود ہیں،تحویل میں لیے گئے باشندوں میں 2 مرد،12 خواتین اور 35 بچے شامل ہیں،ملزم کو چند روز قبل اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت صدر بیرونی کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا،ملزم جڑواں شہروں میں دہشت گردی سمیت قتل،اقدام قتل،مزاحمت کار سرکار،جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے,حراست میں لیے گئے افراد کو دستاویزی کارروائی کے بعد منتقلی کا پراسس کیا جائے گا۔

Body of 60-Year-Old Man Goes Missing from Grave in Changa Maira; Police Launch Investigation

چنگا میرا میں 60 سالہ بزرگ کی میت قبر سے غائب، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

گوجرخان، چنگا میرا (پوٹھوار ڈاٹ کام، 21 جون 2025):چنگا میرا کے مقامی قبرستان سے ایک غیر معمولی اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 60 سالہ بزرگ محمد اشفاق کی میت قبر سے غائب ہو گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، کامران نامی مقامی شہری نے ایمرجنسی نمبر 15 پر اطلاع دی کہ اس کے سسر محمد اشفاق، جو تین ماہ قبل انتقال کر گئے تھے، کی قبر کھلی ہوئی ہے اور میت غائب ہے۔ کامران کا کہنا ہے کہ وہ صبح معمول کے مطابق قبر پر فاتحہ کے لیے گیا تو قبر کی حالت دیکھ کر دنگ رہ گیا — نہ صرف قبر کھلی ہوئی تھی بلکہ اس میں میت بھی موجود نہیں تھی۔

اطلاع ملنے پر پولیس حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔ ابتدائی تحقیقات میں قبر سے تقریباً ایک میٹر کے فاصلے پر تازہ مٹی ملی، جس سے شبہ ہوتا ہے کہ میت کو قبر سے نکال کر قریبی جگہ منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، میت کو قبر سے نکال کر تقریباً 100 میٹر دور کسی اور مقام پر دفن کرنے یا چھپانے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم حتمی تصدیق باقی ہے۔

پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے کیس کو دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں کالا جادو، ذاتی دشمنی یا ذہنی مریض کی کارروائی جیسے امکانات شامل ہیں۔

یہ غیر معمولی واقعہ علاقے میں خوف اور بے چینی کا باعث بن گیا ہے۔ مقامی افراد نے قبرستانوں کی حرمت اور سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، اور شواہد کی روشنی میں جلد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، اور تفتیش جاری ہے۔

Mirza Gulfraz (SHO Islamabad Police) Passes Away in Jand Najjar Road, Dhok Kashmrian, Gujar Khan

مرزا گلفراز (ایس ایچ او اسلام آباد پولیس) جنڈنجار روڈ ڈھوک کشمریاں گوجرخان میں تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئے

Mirza Gulfraz

گوجرخان(پوٹھوار ڈاٹ کام، 19 جون 2025):اسلام آباد پولیس کے فرض شناس اور قابل افسر مرزا گلفراز (ایس ایچ او) آج افسوسناک طور پر جنڈنجار روڈ، ڈھوک کشمریاں، گوجرخان میں تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئے۔ ان کی وفات کی خبر سنتے ہی علاقے میں غم و افسوس کی فضا چھا گئی، مرحوم کی اچانک جدائی نے دوستوں، عزیزوں اور محکمہ پولیس کو صدمے سے دوچار کر دیا۔

مرزا گلفراز نہایت ایماندار، نڈر اور فرض شناس افسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنی سروس کے دوران جرائم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کو نہ صرف محکمہ پولیس میں بلکہ عوامی حلقوں میں بھی بے حد سراہا گیا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ کا اعلان جلد کیا جائے گا، جس میں اعلیٰ پولیس افسران، اہل علاقہ، دوست احباب اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
اہلِ علاقہ اور ساتھی افسران نے مرزا گلفراز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

Show More

Related Articles

Back to top button