کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 18 جون، 2025) —دوبیرن کلاں میں نوجوان ڈرائیور ملک مظہر حسین عرف ملکو کو رات گئے چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا مقتول کی ہمشیرہ کی درخواست پر کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے،مقتول کی ہمشیرہ نے پولیس کو درخواست میں بتایا کہ میرا بھائی مظہر حسین غیر شادی شدہ تھا اور ٹیکسی چلاتا تھا دوبیرن بازار میں الیاس مسلح چھری،عدنان مسلح چھری توقیر اور خان نجیب اللہ اس سے جھگڑا کر رہے ہیں الیاس اور عدنان نے چھریوں کے وار کیئے جس سے مظہر حسین شدید زخمی ہو گیا اسے ہسپتال لے جارہے تھے کہ وہ دم توڑ گیا ل کلرسیداں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ادہر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سب انسپکٹر سبطین الحسنین موقع پر پہنچ گئے۔مقتول کی نمازجنازہ موہڑہ چاچیاں میں ادا کردی گئی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – June 18, 2025) – In a tragic incident in Doberan Kallan, a young taxi driver, Malik Mazhar Hussain alias Malko, was stabbed to death late at night. Kallar Syedan police have registered a case on the complaint of the victim’s sister.
According to the police report, Mazhar Hussain was unmarried and worked as a taxi driver. The victim’s sister stated that her brother was attacked in the Doberan Bazaar by Ilyas and Adnan, both armed with knives, while Tauqeer and Khan Najeebullah were also involved in the altercation. Ilyas and Adnan allegedly stabbed Mazhar multiple times, leaving him severely injured.
He was being transported to the hospital but succumbed to his injuries on the way. Upon receiving information about the incident, SHO Sub-Inspector Sibtain-ul-Hussnain promptly arrived at the scene.
Kallar Syedan police have launched an investigation after registering a case against the suspects. The funeral prayers for the deceased were held in Mohra Chachiyan.
کلر سیداں میں اسپورٹس اسٹیڈیم اور ٹراما سینٹر کی منظوری، بجٹ میں فنڈز مختص
Approval Granted for Sports Stadium and Trauma Center in Kallar Syedan in Punjab Budget
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 18 جون، 2025) —مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی کوششوں کی بدولت پنجاب کے نئے سالانہ بجٹ میں کلرسیداں میں اسپورٹس اسٹیڈیم اور ٹرانس سینٹر کی منظوری فنڈز بھی مختص کر دیئے گئے ٹراما سینٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں بنے گا تو نیا اسپورٹس اسٹیڈیم مرید چوک کے قریب بیول روڈ پر تعمیر کیا جائے گا جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑنے کے مواقع میسر آئیں گے مسلم لیگ ن کے سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،مسلم لیگ ن کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار وسیم خان،مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،سابق وائس چیئرمین یوسی کنوہا چوہدری شاہد گجر،مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر نمبردار چوہدری وقاص گجر،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے سینئر نائب صدر حاجی غلام ربانی،شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،شیخ زین اخلاق نے کلرسیداں میں نئے اسپورٹس اسٹیڈیم اور ٹراما سینٹر کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Strong Armed Forces Essential for National Integrity in Changing Global Landscape: Zubair Kayani
بدلتی دنیا میں ملکی دفاع کے لیے مضبوط افواج ناگزیر ہیں: محمد زبیر کیانی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 18 جون، 2025) —مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ دنیا کے بدلتے حالات میں ملک کی سالمیت اور دفاع کے لیئے مضبوط اور جدید خطوط پر استوار مسلح افواج کی کلیدی اور فیصلہ کن حیثیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں جن کی افواج دلیر بہادر اور جذبہ ایمانی سے سرکار ہیں دنیا میں اب باوقار انداز میں زندہ رہنے کے لیئے مضبوط افواج ناگزیر ہیں اب جنگوں کے انداز اور طور اطوار ہی بدل گئے ہیں اب ٹینکوں اور توپوں کی جگہ ڈرون اور میزائل نے لے لی ہے جس نے پورے جنگی ماحول کو ہی بدل ڈالا ہے انہوں نے کہا کہ پم۔خوش نصیب قوم ہیں جنہیں جذبہ شہادت سے سرشار بہادر افواج اور اس کے حافظ قرآن سپہ سالار ہیں جن کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے فوج کے خلاف منافرت پھیلانے والے اپنی اصلاح کرلیں اب اقوام میں زندہ رہنے کے لیئے مضبوط افواج کا وجود کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے انہوں نے افواج کے شانہ بشانہ چلنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو بھی مبارکباد دی ہے۔
Manager of National Bank Kallar Syedan, Raja Abdul Jabbar Bhatti, Departs for Four-Week Private Visit to the UK
نیشنل بینک کلر سیداں کے منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی چار ہفتوں کے نجی دورے پر برطانیہ روانہ
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 18 جون، 2025) —نیشنل بنک کلرسیداں کے منیجر راجہ عبد الجبار بھٹی چار ہفتوں کے نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے۔