کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –17،جون، 2025) —عظمت نواز سکنہ موہڑہ چاچیاں دوبیرن کلاں نے مضروبی حالت میں مقدمہ درج کروایا کہ میں گزشتہ دو تین ماہ سے والد کی بیماری کے سلسلے میں پاکستان آیا ہوا ہوں جو 12 یوم قبل فوت ہو گئے ہیں،گزشتہ روز پونے سات بجے کے قریب میں اپنے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنے کیلئے جونہی گھر سے نکلا تو محمد سجاد جس کے ہاتھ میں رائفل 12 بور تھی دو نامعلوم اشخاص کے ہمراہ سامنے آ گیا اور گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ تم پاکستان آئے ہو آج تمہارا بندوبست کرتا ہوں اور ساتھ ہی اس نے رائفل سے سیدھا فائر بانیت قتل مجھ پر کیا جو میری ٹانک پر لگا جس سے میں زخمی ہو گیا جس پر ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتیہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – June 17, 2025):
Azmat Nawaz, a resident of Mohra Chachiyan, Doberan Kalan, filed a case in an injured condition, stating that he had returned to Pakistan a few months ago due to his father’s illness. His father passed away 12 days ago. Yesterday, at around 6:45 PM, as he left his home to offer prayers at his father’s grave, Muhammad Sajjad appeared in front of him, accompanied by two unknown individuals. Sajjad, holding a 12-bore rifle, began hurling abuses and threatened him by saying, “Since you’re in Pakistan, I’ll deal with you today.” He then fired a shot with the intent to kill, which struck Azmat in the thigh, causing injury. The accused fled the scene while issuing further threats of serious consequences. The motive behind the attack is said to be a land dispute.
Kallar Syedan: TLP to Hold “Tajdar Khatm-e-Nabuwwat & Stability of Pakistan” Conference on June 22
کلر سیداں: ٹی ایل پی کے زیر اہتمام “تاجدار ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس” 22 جون کو چھپر گاؤں میں منعقد ہوگی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –17،جون، 2025) —ٹی ایل پی کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس 22 جون بروز اتوار بعد نمازمغرب روات کلر روڈ پر واقع چھپر گاؤں میں منعقد ہو رہی ہے جس میں علامہ محمد سعد حسین رضوی مہمان خصوصی ہوں گے کانفرنس سے پیر سید عنایت الحق شاہ،کرنل وسیم احمد جنجوعہ،مفتی ندیم رضوی،چوہدری تصورخالد،حافظ محمد جہانگیر،حافظ اسد شکوری،احتشام عمر،علامہ بلال ظفر،راجہ عامر بشیر،مصدق علی رضا اور دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔
Kallar Syedan: Annual Urs of Baba Chamba Peer Badshah Concludes in Village Kanoha Mohra Vaince
کلر سیداں: نواحی گاؤں کنوہا موہڑہ وینس میں بابا چمبہ پیر بادشاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –17،جون، 2025) —کلر سیداں کے نواحی گائوں کنوہا موہڑہ وینس میں ” بابا چمبہ پیر بادشاہ “کی ایک روزہ سالانہ عرس کی تقریبات ختم ہو گئیں۔ تقریب میں معروف شخصیت سائیں عباس سرکار نے اجتماعی دعا کروائی جبکہ اس سے قبل حاجی محمد غالب(مرحوم) کی رہائش گاہ پر محفل نعت کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں حافظ شوکت وارثی، عالمی شہرت یافتہ نعت خوان محمد رضوان الیاس،سید زبیب مسعود شاہ،محمد سبیل شاہد،محمد طیب الرحمان چشتی اور حافظ محمد عارف نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔پیر سید حامد علی شاہ،پیر سید خرم ظہیر شاہ گیلانی،پیر سید عامر ضمیر شاہ گیلانی نے مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی جبکہ حافظ آصف محمود نے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے۔عرس کی تقریبات راجہ محمد نذیر المعروف لال کی زیر نگرانی منعقد کی گئیں۔
Kallar Syedan: Muslims, Especially Iran and Pakistan, Are Brothers — Raja Shahid Rasheed
کلر سیداں: تمام مسلمان خصوصاً ایران اور پاکستان بھائی بھائی ہیں — راجہ شاہد رشید
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –17،جون، 2025) —ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل راجہ شاھد رشید نے کہا کہ سب مسلمان بالخصوص ایران پاکستان بھاٸی بھاٸی ہیں، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ کریم بصدقہ محمد و آل محمد صلى الله عليه واله وسلم ایرانی حیدریوں کو ہر میدان، ہر امتحان میں سرخرو اور کامران فرمائیں۔ کلرسیداں وارڈ 5 درکالی موہڑہ باغوالہ میں شاہ شہاب الدین گیلانی رح کے سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ مہمان خصوصی معروف کالم نگار مفکرِ پٹھوار راجہ شاہد رشید نے کہا کہ عصری تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اور زمینی حقاٸق کو دیکھتے ہوئے عہدِ موجود میں مسلم اُمہ کو اتحاد، اجتہاد اور جہاد کی اشد ضرورت ہے۔
Kallar Syedan: PML-N City Vice President Sheikh Tauqir Ahmed Returns After Performing Hajj
کلر سیداں: مسلم لیگ ن سٹی کے نائب صدر شیخ توقیر احمد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –17،جون، 2025) —مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے نائب صدر شیخ توقیر احمد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،انجمن تاجران مغل بازار کے صدر شیخ خورشید احمد،چوہدری توقیر اسلم،طاہر یاسین طاہر و دیگر نے ان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔