16 June 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Massive Forest Fire Rages for Days in Pharri Near River Jhelum; Authorities Remain Inactive

دریائے جہلم کے کنارے پھری کے جنگلات میں خوفناک آگ، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 16 جون، 2025) — دریائے جہلم کے مغربی کنارے پر واقع پھری کے جنگلات میں کئی دنوں سے شدید آگ لگی ہوئی ہے۔ آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اور وسیع جنگلاتی رقبہ اور جنگلی حیات اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

صورتحال کی سنگینی اور ماحولیاتی نقصان میں اضافے کے باوجود متعلقہ سرکاری ادارے تاحال آگ پر قابو پانے یا اسے بجھانے کے لیے کوئی مؤثر قدم اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔ مقامی شہریوں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حکام صرف تماشائی بنے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

یہ آگ نہ صرف قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کے لیے خطرہ بن چکی ہے بلکہ نزدیکی آبادیوں کے لیے بھی شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے ایمرجنسی ردعمل کے فقدان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید تباہی سے بچا جا سکے۔

ماحولیاتی ماہرین اور مقامی سماجی کارکنان نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر آگ پر قابو نہ پایا گیا تو اس سے علاقے کی حیاتیاتی تنوع اور قدرتی مناظر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – June 16, 2025) — A large-scale forest fire has been raging for several days in the Pharri forest area, located along the western bank of the River Jhelum. The intense flames have reached alarming heights, rising skyward, as vast areas of forest and local wildlife continue to be consumed by the fire.

Despite the dangerous situation and increasing environmental damage, no responsible government department has taken effective action to control or extinguish the fire. Local witnesses and residents allege that authorities are acting as mere spectators, allowing the blaze to spread unchecked.

The fire poses a serious threat not only to the natural ecosystem but also to nearby human settlements. Residents have voiced strong concerns about the lack of emergency response and have urgently appealed to the Commissioner to take immediate and decisive action before the fire causes further destruction.

Environmentalists and local activists warn that continued delay in response could result in irreversible damage to the region’s biodiversity and landscape.

سنی علماء کونسل کلر سیداں کے زیر اہتمام یومِ عثمانؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا، چوآ روڈ سے جلوس نکالا گیا

Sunni Ulema Council Kallar Syedan Observes “Youm-e-Usman (RA)” with Enthusiasm; Large Rally Held on Choa Road

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –16،جون، 2025) —سنی علماء کونسل تحصیل کلرسیداں کے زیر اہتمام یوم عثمان ؓ بھرپور طریقے سے منایا گیا اتوار کی شام چوآ روڈ سے مدح صحابہ ؓ مطالباتی جلوس حافظ محمد احسان و مفتی سلیم محمود ربانی و دیگر کی قیادت میں نکالا گیا۔جن میں کارکنان وعوام اہلسنّت نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے خلیفہ سوم صحابی رسول ﷺ سیدناحضرت عثمان غنی ؓ کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انکے یوم شہادت پر حکومت سے عام تعطیل کا مطالبہ بھی کیا،سنی علماء کونسل تحصیل کلرسیداں کے ترجمان محمد وسیم معاویہ نے کہا کہ ملک بھرمیں سنی علماء کونسل نے فرقہ واریت کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا اورجلوسوں میں ہمیشہ اصحاب رسول ﷺ کے کردار اور اسلامی خدمات پر روشنی ڈالی جس سے عوام میں محبت اور بھائی چارگی کا پیغام عام ہوا اور مسلکی تفریق بھی کافی حد تک کم ہوئی۔
مدح صحابہؓ مطالباتی جلوس میں شرکاء سنی علماء کونسل تحصیل کلرسیداں کے رہنماؤں مفتی قاسم چلاسی،حافظ محمد احسان،قاری عبدالحفیظ،مولانا سلیم محمود ربانی،مولانا ظاہر فارقی،مفتی آکاش عباسی، عدنان بھٹی، شیخ عمران، مولانا عمر، مولانا ہاشم ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ کا یومِ شہادت 18 ذی الحجہ ہے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ خاندانِ بنو امیہ سے تھے، آپ کاتب وحی بھی تھے اور ناشر قرآن بھی، آپ رضی اللہ عنہ نبی کریمﷺ پر ایمان لانے والے چوتھے فرد تھے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺکے دوہرے داماد تھے، آپ کی ولادت عام الفیل سے چھٹے سال ہوئی ایمان لانے کے جرم میں حضرت عثمان غنیؓ کو ان کے چچا حکم بن ابی العاص نے لوہے کی زنجیروں سے باندھ کر دھوپ میں ڈال دیا، کئی روز تک علیحدہ مکان میں بند رکھا گیا، چچا نے آپ سے کہا کہ جب تک تم نئے مذہب (اسلام ) کو نہیں چھوڑو گے آزاد نہیں کروں گاچچا کے ظلم و ستم سہہ اور دھمکیاں سن کر آپؓنے جواب میں فرمایا کہ:چچا! اللہ کی قسم میں مذہب اسلام کو کبھی نہیں چھوڑ سکتا اور اس ایمان کی دولت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گاحضرت عثمان غنیؓکا سلسلہ نسب پانچویں پشت میں عبدِ مناف پر رسول اللہﷺ سے جاملتاہے۔
آپ کے عقد میں حضورﷺ کی دو صاحبزادیاںؓ آئیں اس طرح آپ “دوہرے ذوالنورین” ہوئے!سیدنا عثمان غنیؓ 12 سال تک خلیفہ رہے اور کئی ممالک فتح کرکے خلافت اسلامیہ میں شامل کیئے آذر بائیجان، آرمینیا، ہمدان کے علاقوں میں بغاوت ہوئی، جس کا قلع قمع سیدنا عثمان غنیؓ کی خلافت میں ہی ہوا، اس بغاوت کا سدباب سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے دور کی بغاوتوں کے سدباب کی طرح ہی اہم تھا۔ایران کے جو علاقے مثلاً بیہق، نیشاپور، شیراز، طوس، خراسان وغیرہ بھی خلافت عثمانی میں ہی فتح ہوئے اور قیصر روم بھی حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کے دور میں ہی واصل نار ہوا۔خلافتِ سیدنا عثمانؓ میں حضرت امیر معاویہؓ نے اسلامی بحری بیڑا بنانے کا مطالبہ منظور کرایا۔سیدنا عثمان کے دور خلافت میں ہی بحری جہاد کا آغاز ہوا۔بحری جہاد کی ابتداءکرنے والے لشکر کے لیے جنت کی خوش خبری نبی کریم ﷺاپنی لسان مبارکہ سے ارشاد فرما چکے تھے۔سیدنا عثمانؓ پیکرِشرم وحیا و جود و سخاتھے۔متعدد مرتبہ نادار اور مجبور مسلمانوں کیلئے اپنا مال فی سبیل اللہ خرچ کیا۔ اور کئی دفعہ جہاد کے لیے مالی طور پر نبی کریمﷺکی خدمت میں مال و زر پیش کیا۔امامِ جود و سخا، پیکرِ شرم و حیا، کاتبِ ِوحی، ذوالنورین، خلیفہؓراشد، ہمزلفِ سیدنا علیؓ، حضرت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو 40 دن کے محاصرے کے بعد بالاآخر 18ذی الحجہ، 35 ہجری کو دورانِ تلاوت شہید کر دیے گئےجیسے سیدنا عثمان غنی ؓ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا لیکن اپنے وطن مدینہ منورہ میں خون نہیں بہایا اسی طرح ہم بھی ہر طرح کا ظلم برداشت کر رہے ہیں لیکن پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی کی کبھی سپورٹ نہیں کی ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا جنہوں نے پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگ پاکستان میں ہمیشہ اقتدار کے مزے لوٹتے رہے، مودی کے یار آج بھی پاکستان میں کلیدی عہدوں پر فائز ہیں حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے اور 18ذوالحجہ یوم شہادت سیدنا عثمان غنی ؓ پر عام تعطیل کا اعلان کرے۔
جلوس میں کثیر تعداد میں کارکنان و عوام اہلسنت نے شرکت کی اور حکومت پاکستان سے اس دن عام تعطیل کر کے اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کیا۔

Mother of UK-Based Raja Muzzamil Hussain and Brothers Passes Away; Funeral Held in Dhok Bangial Near Choa Khalsa


برطانیہ میں مقیم راجہ مزمل حسین و برادران کی والدہ انتقال کر گئیں، نمازِ جنازہ ڈھوک بنگیال چوآ خالصہ میں ادا کی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –16،جون، 2025) —برطانیہ میں مقیم راجہ مزمل حسین،راجہ اجمل حسین،راجہ اکمل حسین،راجہ عامر حسین اور راجہ زاہد حسین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب ڈہوک بنگیال میں ادا کی گئی جس میں محمد ظریف راجا،کرنل خورشید اکبر،راجہ ندیم احمد،چوہدری مظہر حسین،چوہدری ابرار احمد گجرراجہ علی اصغر, چوہدری شاہد گجر،چوہدری رمضان گجر، چوہدری انور،چوہدری وقاص، تحصیلدار چوہدری محمد اشفاق،چوہدری طالب حسین،محمد شفیق وارثی،بابو محمد تنویر، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالقیوم،بابو منظور کیا نی،راجہ بابو محمد عجائب،چوہدری طارق، نصر محبوب سلطانی،ثاقب حمید نقشبندی و دیگر نے شرکت کی۔

Brother of Former UC Kallar Syedan Chairman Alimuddin Siddiqui Passes Away; Funeral Held at Kallar Syedan Stadium


سابق چیئرمین یوسی کلر سیداں علم الدین صدیقی کے بھائی محمد شریف صدیقی انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ کلر سیداں اسٹیڈیم میں ادا کی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –16،جون، 2025) —سابق چیئرمین یوسی کلرسیداں علم الدین صدیقی کے بھائی محمد شریف صدیقی انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،چوہدری شفقت محمود،شیخ حسن ریاض،چوہدری زین العابدین عباس،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم، حاجی طارق تاج،شاہد جمیل عباسی،حاجی محمد اسحاق،صوفی صابر حسین،شیخ حسن سرائیکی،عابداللہ سیٹھی، شیخ ندیم احمد،شیخ شعور اخلاق،جنید بھٹی،سیٹھ عبدالروف بٹ،مرزا اظہر محمود،بابو نور محمد صدیقی،مرزا تنویر الحق،عبدالجبار صدیقی،ندیم احمد صدیقی،اشتیاق صدیقی،شیخ سلیمان شمسی،نعیم بنارس و دیگر نے شرکت کی۔

Havaldar Ghalib Hussain, Son of Dr. Abdul Khaliq, and Muhammad Arsal, Nephew of Abdul Malik, Pass Away; Funeral Held in Dhok Babu Adalat

ڈاکٹر عبد الخالق کے بیٹے حوالدار غالب حسین اور عبد المالک کے بھتیجے محمد ارسل انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ ڈھوک بابو عدالت میں ادا کی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –16،جون، 2025) —ڈاکٹر عبد الخالق صاحب کے فرزند حوالدار غالب حسین اور عبد المالک کے بھتیجے محمد ارسل انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک بابو عدالت میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ محمد شجاع،راجہ محمد عباس، بابو راجہ ظفراقبال،مسعود احمد بھٹی،خان امجد،جنید ربانی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،اظہر اقبال،صوفی محمد سلیمان،یاسر مسعود،وسیم ستی،سعید احمد بھٹی،مولانا نسیم شوکت،طیب الرحمان چشتی،دانش سعید بھٹی،راجہ نعمان ظفر،جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button