16 June 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Devastating Forest Fire Engulfs Several Kilometers in Kotli Sattian’s Malot Area

کہوٹہ: کوٹلی ستیاں کے ملوٹ علاقے میں ہولناک جنگلاتی آگ، کئی کلومیٹر رقبہ لپیٹ میں

کہوٹہ ( پوٹھوار ڈاٹ کام – 16 جون 2025) — جنگل نمبر 17 ملوٹ ستیاں کے نواحی علاقے میں خوفناک جنگلاتی آگ بھڑک اُٹھی، جس نے کئی کلومیٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خشک موسم اور گھنے جنگلات کی موجودگی کے باعث آگ نے تیزی سے پھیلاؤ اختیار کیا، جس کے نتیجے میں سرسبز و شاداب چیڑ کے درخت جل کر خاکستر ہو گئے اور جنگلی حیات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

آگ کا سلسلہ دومات اور سمریاٹ کے علاقوں تک پھیل گیا، جو رات گئے تک جاری رہا۔ ہر طرف دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے، جس سے قریبی دیہاتوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی اور لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی عینی شاہدین نے منظر کو انتہائی ہولناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ شعلے درختوں کی چوٹیوں تک پہنچ رہے تھے اور جنگلی جانور گھبرا کر ادھر ادھر بھاگتے نظر آئے۔ بدقسمتی سے، متعدد جنگلی جانور آگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

صورتحال کی سنگینی کے باوجود، محکمہ جنگلات کے پاس ایسی آگ پر قابو پانے کے لیے جدید آلات اور وسائل کی شدید کمی ہے۔ نہ تو فضائی طور پر آگ بجھانے کی سہولت موجود ہے، اور نہ ہی جدید پانی بردار آلات یا تربیت یافتہ عملہ بروقت مہیا کیا جا سکا۔

ماحولیاتی ماہرین نے خطے میں بار بار لگنے والی جنگلاتی آگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ماحولیاتی تبدیلی، غفلت اور ناقص جنگلاتی انتظامات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ متاثرہ علاقہ ماحولیاتی لحاظ سے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے، جہاں مختلف اقسام کے پودے اور جانور پائے جاتے ہیں، جو اب خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے سانحات سے بچنے کے لیے جنگلاتی آگ کی روک تھام اور تیز رفتار رسپانس سسٹم میں سرمایہ کاری کی جا سکے۔ آگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز متاثرہ علاقے کے محفوظ ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

Kahuta (Pothwar.com – June 16, 2025) – A massive forest fire broke out on the outskirts of Jungle No. 17, Mloot Sattian, engulfing several kilometres of land in flames. The fire, which spread rapidly due to dry weather and thick forest cover, consumed lush green chir pine trees (Pinus roxburghii) and caused significant damage to the region’s wildlife.

The blaze extended through the Domat and Samriyat areas, continuing late into the night. Large clouds of smoke blanketed the surrounding villages, causing panic among residents and posing a serious health hazard.

Local eyewitnesses described the scene as catastrophic, with flames reaching tree canopies and animals fleeing in desperation. Unfortunately, some wildlife species are believed to have perished in the fire.

Despite the severity of the situation, the Forest Department lacks modern equipment and resources to combat such blazes effectively. There were no aerial firefighting capabilities, advanced water-carrying equipment, or sufficient manpower to quickly contain the inferno.

Environmentalists have raised serious concerns over the repeated forest fires in the region, linking them to climate change, negligence, and lack of forest management. The affected area is considered ecologically important, home to various plant and animal species, many of which are now under threat.

Local authorities have urged provincial and federal governments to take immediate action and invest in wildfire prevention and response systems to avoid such disasters in the future. An inquiry into the cause of the fire is expected to begin once the area is declared safe.

کہوٹہ میں سردار ارشد مجید کے کاروباری سنٹر “پاک کشمیر باولی ہوٹل” کی شاندار افتتاحی تقریب

Grand Inauguration of Sardar Arshad Majeed’s Business Center “Pak Kashmir Baoli Hotel

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جون2025)
کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت سردار ارشد مجید کے کاروباری سنٹر (پاک کشمیر باولی ہوٹل) کی افتتاحی تقریب،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،سابق امیدوار برائے ایم پی اے عمرارن ستار جنجوعہ دیگر کی شرکت،افتتا حی تقریب کی دعا دربار عالیہ منیند شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ سائیں زاہدمحبوب صابری آف منیند شریف نے کروائی، افتتاحی تقریب جلسہ کا روپ دھار گئی، سینکڑوں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تاجر برادری، پراپر ٹی ڈیلر ز، صحافی، وکلا ء اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی، پاک کشمیر باولی ہوٹل کہوٹہ کے اونر سر دار ارشد مجید کو مبارکبادیں، اس موقع پر پاک کشمیر باولی ہوٹل کے اونر سردار ارشد مجید نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز پاک کشمیر باولی ہوٹل کہوٹہ کا شاندار افتتا ح کردیا گیا، افتتا ح میں پی ٹی آئی کے سینر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،سابق امید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات راجہ عمران ستا ر، دربار عالیہ منیند شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ سائیں زاہدمحبوب صابری آف منیند شریف،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی،صد ر لیبر ونگ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ عدیل افضل، سابق صد ر لیبر ونگ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ مظہر حسین قریشی، رہنماء تحریک انصاف فیصل جرال، راجہ افضال آف کھڈیو ٹ، راجہ طفیل آف کھڈیوٹ، راجہ عابد، سماجی شخصیت ارسلان نصیر، سر دار یاسر مجید، شعیب ستی سرکار، محمد اشفاق سوئی گیس، ملک ارشد سو ئی گیس، داود ستی محکمہ سوئی گیس،سردار مطیع، حاجی ملک عطا اللہ، ساجد ستی، سردار فیضان خانزادہ سمیت دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی، تقریب کے آخر میں اونر سر دار ارشد مجید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم کہوٹہ میں معیاری کھانے لیکر آئے ہیں، کم قیمت پر بہترین کھانا فراہم کرنا ہمارا مشن ہے، انشا اللہ پاک کشمیر باولی ہوٹل عوام کی تواقعات پر پورا اترے گا۔

Dawat-e-Islami Organises Cold Drink Stall Under FGRF in Skot and Milad Chowk Dhamali

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت سکوٹ اور میلاد چوک دھمالی میں سبیل کا اہتمام

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جون2025)
دعوت اسلامی کے شعبہ (ایف جی آرایف) کے تحت سکوٹ اور میلاد چوک دھمالی میں سبیل کا اہتمام،شدید گرمی میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام کو ٹھنڈا میٹھا شربت پلایا گیا، سابق امیدوار برائے ایم پی اے راجہ ندیم احمد، راجہ محمد جاوید آف سکوٹ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تفصیل کے مطابق دعوت اسلامی کے عہدیدار معروف مذہبی شخصیت حافظ محمد توفیق قادری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز دعوت اسلامی کے شعبہ (ایف جی آرایف) کے تحت سکوٹ اور میلاد چوک دھمالی میں سبیل کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق امیدوار برائے ایم پی اے،سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمد، سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ محمد جاوید،حاجی عبد القدوس سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی اس موقع پر عوام الناس کو ٹھنڈا میٹھا پانی پیش کیا گیا جس پر تمام احباب نے دعوت اسلامی کے دینی اور بالخصوص فلاحی کاموں کو خوب سراہا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اللہ پاک معاونین کے رزق میں برکتیں عطا فرمائے اور دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

Negligence of Elected Representatives: PML-N Forgets Chhani Awan After Victory

منتخب عوامی نمائندوں کی غفلت: مسلم لیگ ن چھنی اعوان میں کامیابی کے بعد علاقہ کو بھول گئی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جون2025)
منتخب عوامی نمائندو ں کی غفلت و لا پر وائی، کہوٹہ شہر کے واحد پولنگ سٹیشن چھنی اعوان سے جیتنے والی مسلم لیگ ن کامیابی کے بعد اس علاقے کو بھول گئی، چھنی اعوان کی عوام پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے، پو رے شہر میں پانی کیلئے واٹر سپلائی کی لائنیں بچھائی گئی مگر اس علاقے کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلو ک کرتے ہوئے اس علاقے کو نظر انداز کردیا گیا، موجودہ پانی کے بحران کے بعد اس علاقے کی عوام پانی کی بوند بوند کو تر س گئے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں میں سخت غم و غصہ، وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق سابقہ الیکشن میں پو رے شہر سے ہارنے کے بعد واحد پولنگ اسٹیشن چھنی اعوان سے کامیاب ہونے والی مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آتے ہی اس علاقے کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلو ک کرنا شروع کردیا، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے جب بھی الیکشن ہوتے ہیں تو اس علاقے کی عوام شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کو کامیاب بناتی ہے جبکہ دوسرے پو لنگ اسٹیشنوں سے مسلم لیگ ن ہار جاتی ہے مگر کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے منتخب عوامی نمائندے دیگر علاقوں میں کام کرواتے ہیں اور اس علاقے کو علاقہ غیر سمجھ کر چھو ڑ دیتے ہیں، عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اگر اس مرتبہ اس علاقے کی عوام کو واٹر سپلائی کا پانی کا میسر کیا گیا تو آئندہ الیکشن میں رزلٹ مختلف ہو گا۔

Kahuta Police Conduct Major Operation, Arrest Drug Dealer with 520 Grams of Hashish

کہوٹہ پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 520 گرام چرس برآمد

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،16,جون2025) – پولیس تھانہ کہوٹہ کی بڑی کاروائی ملزم گرفتار کر کے منشیات بر آمد کرلی۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کے ڈی ایس پی کہوٹہ افضل لودھی کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر فرخ چوہان،ہیڈکانسٹیبل عمران حیدر، کانسٹیبل چوہدری ارشد اور کانسٹیبل چوہدری شاہزیب کے ہمراہ گشت کے دوران ایک کامیاب کاروائی کی۔
کاروائی کے دوران قیصر حنیف ولد محمد حنیف کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 520گرام چرس برآ مد کی گئی اور ملزم کے خلاف 9Bکا مقدمہ تھانہ کوٹہ میں درج کر لیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button