05 June 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan : Robbery in Phanlina: Gold Jewellery Worth Rs. 3 Million and Sacrificial Sheep Stolen

پھلینہ میں چوری کی واردات، 30 لاکھ کے طلائی زیورات اور قربانی کی دو بھیڑیں چوری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –05،جون، 2025) —ایم سی کلر سیداں کی حدود میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان گھر کے تالے توڑ کر 30 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے محمد مشتاق سکنہ پھلینہ نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات جن میں دو عدد ہار سیٹ،چار عدد طلائی چوڑیاں،دو عدد مردانہ طلائی انگوٹھیاں،ایک جوڑی طلائی بالیاں،ایک عدد لاکٹ سیٹ بمعہ چین، اور ایک عدد جوڑی چھوٹی بالیاں جن کی کل مالیت 29لاکھ 75 ہزار روپے بنتی ہے چوری کر لی ہیں۔ادھر گل محمد نے پکار 15 پر کال کر کے بتایا کہ اس نے قربانی کی نیت سے دو عدد بھیڑیں مبلغ ایک لاکھ ساٹھ ہزار میں خرید کر اپنے گھر کے باہر باندھ دیں بیس منٹ بعد باہر نکلا تو ملزمان رسیاں کاٹ کر بھیڑیں چوری کر کے لے جا چکے تھے کلرسیداں پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – June 5, 2025) — In a robbery within the jurisdiction of MC Kallar Syedan, unidentified suspects broke into a house and stole gold jewellery worth approximately Rs. 2.975 million. Muhammad Mushtaq, a resident of Phalina, reported that the intruders broke the locks of his house and took away various items, including two gold necklace sets, four gold bangles, two men’s gold rings, a pair of gold earrings, a gold locket set with chain, and a pair of small earrings.

In a separate incident, Gul Muhammad called Police Helpline 15 and reported that he had bought two sheep for Rs. 160,000 for Eid sacrifice and tied them outside his house. When he came out 20 minutes later, the ropes had been cut and the sheep had been stolen.
Kallar Syedan police have registered both cases and initiated investigations.

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر وزیر قانون پنجاب شعیب احمد برتھ نے تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو تعمیراتی فنڈز جاری کر دیے

Punjab Law Minister Shoaib Ahmed Berth Releases Construction Funds to Tehsil Bar Associations on CM Maryam Nawaz’s Directives

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –05،جون، 2025) —وزیر قانون پنجاب شعیب احمد برتھ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو تعمیراتی فنڈز جاری کر دیئے اس موقع پر کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کو بھی پچیس لاکھ کا چیک دیا گیا جو کہ نائب صدر راجہ محمد اسرار اور جنرل سیکرٹری راجہ سمیر حسن نے بدست لامنسٹر اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد وصول کیا اس موقع پر وزیرقانون شعیب احمد برتھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فنڈز صرف اور صرف تعمیراتی ہیں اور روزمرہ کے اخراجات میں استعمال نہ کئے جائیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ٹیم عملی طور پر کام کرنے والے لوگوں پر مشتمل ہے نہ کے صرف سبز باغ دکھانے والی تاریخ میں پہلی بار اتنی ختیر رقم تحصیل بارز کو دی جا رہی ہے جس کا دو ماہ بعد مکمل معائنہ کیا جائے گا اور مزید فنڈز فراہم کئے جائیں گے جوکی تمام پارٹی افیلیشنز سے بالاتر ہونگے جس میں لیڈی بارز پر فوکس کیا جائے گا وزیر اعلی مریم نواز نے بلا تقریق فنڈز کا اجرا کیا ہے اور میں بطور آپ کا نمائندہ اور مریم نواز کا کارکن ہونے کے ناطے یہ توقع کرتا ہوں کہ آپ بھی بلا تفریق ہماری کارکردگی کو سراہیں گے جس طرح ہم آپ کے شانہ بشانہ ہیں آپ بھی اصولی اور حقائق پر تبصرہ کریں گے۔وزیر قانون نے ایم پی اے راجہ صغیر کی درخواست پر چیمبرز کے لیے فنڈز جاری کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

Stolen Goat Recovered During Police Checkpoint in Kallar Syedan, Three Suspects, Including a Woman, Arrested

کلر سیداں میں پولیس ناکہ بندی کے دوران مسروقہ بکری برآمد، خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –05،جون، 2025) —پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مسروقہ بکری برآمد کر کے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں سانول رحمان سکنہ کھاریاں،رحمت علی سکنہ ترلائی کلاں اور مہوش سانول شامل ہیں۔ملزمان نے گاڑی کی عقبی سیٹ پر ایک عدد بکری بٹھائی ہوئی تھی جس کے بارے میں وہ پولیس کو مطمئن نہ کر سکے اور حواس باختہ ہو گئے۔

Pindori Checkpoint Patrolling Post Releases May 2025 Performance Report: FIRs Registered, Traffic Fines Issued, and Wanted Criminals Arrested

پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی مئی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری، ایف آئی آرز، ٹریفک چالان، اشتہاری ملزمان گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –05،جون، 2025) —پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی نے ماہ مئی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی-محرر اجمل مقبول نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی محمد عرفان بٹ کی خصوصی ہدایت پر انچارج پوسٹ چوک پنڈوڑی عتیق الرحمان Si کی زیر نگرانی پیٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی نے ماہ مئی 2025 میں اوور لوڈنگ اور غیر معیاری سلنڈر کے استعمال پر 28 عدد ایف ائی ار درج کروا کر گاڑیوں اور ملزمان کو تھانہ میں بند کروایا گیا جبکہ راولپنڈی کے مختلف تھانوں کے چار عدد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے ائندہ قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ تھانہ جات کے حوالے کیا اور ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے پر 1272 افراد کو ٹریفک چالان کر کے چار لاکھ 53 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے جبکہ عوامی سہولیات دیتے ہوئے 70 افراد کو نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 150 افراد کو نئے لرننگ پرمٹ جاری کیے گئے,پیٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی شاندار کاروائیوں کو عوام نے سراہا۔

Married Man Dies After Wall Collapses During Storm in Dhoke Alif, Kallar Syedan

کلر سیداں کے گاؤں ڈھوک الف میں آندھی کے باعث فصیل گرنے سے شادی شدہ شخص جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –05،جون، 2025) —شادی شدہ شخص فصیل تلے دب کر جاں بحق ہو گیا یہ واقعہ کلرسیداں کے نواحی گاؤں ڈھوک الف میں چند ایام قبل اس وقت پیش آیا جب آندھی طوفان کی وجہ سے گھر کی فصیل اس کر ا گری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا نماز جنازہ بدھ کو ادا کی گئی جس میں ضمیر الرحمان،راجہ محمد تنویر،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،حاجی محمد امین و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button