لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ – 25 مئی 2025): بریڈفورڈ کے علاقے لیڈز اولڈ روڈ پر ایک افسوسناک سڑک حادثے میں 72 سالہ شات بی بی جاں بحق ہو گئیں۔ شات بی بی کو حادثے کے بعد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب شات بی بی اپنے بیٹے کے گھر کی جانب پیدل جا رہی تھیں۔ اسی دوران ایک الیکٹرک موٹرسائیکل نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔
حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور راستہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ موٹرسائیکل سوار، جو کہ 17 سالہ نوجوان ہے، کو حادثے سے متعلق مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا، تاہم بعد ازاں اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
شات بی بی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ان کے بیٹے بابر اقبال، جن کی عمر 42 سال ہے، نے گزشتہ ہفتے تصدیق کی کہ ان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔
شات بی بی کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی، اور وہ 1996/97 کے آس پاس شادی کے بعد برطانیہ منتقل ہوئیں۔ ان کے انتقال پر خاندان اور دوستوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے، اور انہیں ایک شفیق، محبت کرنے والی ماں اور باہمت خاتون قرار دیا گیا۔
مقامی برادری کی جانب سے بھی شات بی بی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی ہے۔ پولیس حادثے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja – May 25, 2025) — Shaat Bibi, 72, died in hospital after suffering life-threatening injuries in a road traffic collision in Leeds Old Road, Bradford.
Tragically, she was walking to one of her son’s homes nearby when the collision happened, which involved an electric motorcycle. Police cordons were put in place on the busy route following the collision.
The rider of the bike, a 17-year-old male, was arrested on suspicion of offences relating to the collision. He has been released on police bail.
Shaat was rushed to hospital but sadly her son, Babar Iqbal, 42, confirmed last week that she had passed away.
Shaat was born in Pakistan and then came over to Bradford in around 1996/97 after getting married. Family and friends have paid tribute.
سلاؤ ہائی اسٹریٹ پر پوٹھواری “سلاؤ ٹک شاپ” کا شاندار افتتاح، محمد زاہد راجہ نے فیتہ کاٹا
Grand Opening of Pothwari “Slough Tuck Shop” Held on High Street, Inaugurated by Businessman Zahid Raja
سلاؤ۔یوکے (پوٹھوار ڈاٹ کام، – 25 مئی 2025): ہائی اسٹریٹ میں پوٹھوار کی سلاؤ ٹک شاپ کا شاندار افتتاح ہوا۔ سلاؤ ٹک شاپ کا افتتاح کاروباری شخصیت محمد زاہد راجہ نے کیا۔ جبکہ ان کی معاونت سرپرست اعلیٰ راجہ شیراز جنجوعہ نے کی۔ سلاؤ ہائی اسٹریٹ انگلینڈ یوکے میں سلاؤ ٹک شاپ کا افتتاح سولہ 16 مئی دو ہزار پچیس 2025 بروز جمعہ کو معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت و ہر دلعزیز کمیونٹی راہنما محمد زاہد راجہ نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ جبکہ انکی معاونت مردم خیز و سرسبز و شاداب خطہ پوٹھوار سے تعلق رکھنے والے برطانیہ میں مقیم نامور لیڈر، شان مٹور ( کہوٹہ، راولپنڈی، پنجاب پاکستان ) سابق سنیئر نائب صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ ، برٹش پاکستانی جناب راجہ شیراز جنجوعہ نے کی۔ مٹور کے راجہ عمیر جنجوعہ نے سلاؤ میں نیا بزنس شروع کیا ہے۔ جس مین انکی ٹک شاپ کے علاوہ او پی سکیورٹی سروسیز لمیٹڈ کا آفس قائم کیا گیا ہے۔ جبکہ وائکنگ کارز کا بُکنگ آفس بھی شامل ہے۔ فخر پوٹھوار راجہ عمیر جنجوعہ کی ولایتی شاپ کے مبارک افتتاح کے موقع پر درجنوں افراد موجود تھے۔ان میں صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے برطانیہ میں اوورسیز ایڈوائزر چوہدری محمد شعبان خان، بیرسٹر محمد وقاص، وجاہت میر علی المعروف رِکی لُوبو، راجہ بابر محمود، راجہ فراز، سابق چیئرمین کولن بروک اینڈ پوائل پیریش کونسل کونسلر رانا نوید، چوہدری عامر، چوہدری نذیر ھسین، سیّد یاور عباس بخاری، آزاد جرال، سردار عظمت، راجہ امیر اللہ خان، عمران خان، ملک نوید اعوان، راجہ وسیم کیانی، چوہدری محمد صابر، غلام محی الدین، چوہدری طارق نذیر، حاجی راجہ قیصر خان، راجہ محمد اختر جنجوعہ، شیخ فیاض، اللہ دتہ، راجہ نوید خان، راجہ ارسلان، رانا ناصر،طارق محمود، غلام مصطفیٰ، راجہ الطاف، راجہ خرم، حاجی چوہدری بشیر، راجہ عرفان، حاجی چوہدری منظور، جمیل الرحمان اور راجہ فیصل خان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ دکان کے افتتاح کا رِبن محمد زاہد راجہ نے کاٹا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر بیرسٹر وقاص نے تلاوت قرآن مجید کی۔ نظامت کے فرائض وجاہت میر علی نے سرانجام دئیے۔ مقررین میں سرپرست اعلیٰ راجہ شیراز خان اور محمد زاہد راجہ نے اپنے خطاب میں راجہ عمیر کے کاروبار کو ایک اچھا بزنس قرار دیا۔ برکت اور ترقی کی دعا کی۔ میزبان راجہ عمیر جنجوعہ نے سرپرست اعلیٰ اور مہمان خصوصی کو تحائف پیش کیے۔ تقریب کی کوریج کےلئے میڈیا بھی موجود تھا۔ مہمان خصوصی نے راجہ عمیر کی حوصلہ افزائی کی۔ افتتاح کے موقع پر تمام مہمانوں کا مٹھائی سے منہ میٹھا کروایا گیا۔ ریفریشمنٹ کے طور پر سموسے، پکوڑے اور جیلبیاں و دیگر لوازمات موجود تھے۔ گرم چائے کا دور چلا جبکہ پانی اور مشروبات بھی تھے۔ راجہ عمیر جنجوعہ نے تمام مہمانوں کا اپنا قیمتی وقت نکال کر یہاں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔
Raja Shabbir Narvi Pays Tribute to Ujala Foundation Chairman Zulfiqar Ali Warsi for Community Services in Slough
راجہ شبیر ناڑوی کا اُجالا فاؤنڈیشن کے چیئرمین ذوالفقار علی وارثی کو خراجِ تحسین، کمیونٹی خدمات پر شیرینی پیش کی
سلاؤ۔یوکے (پوٹھوار ڈاٹ کام، – 25 مئی 2025): اُجالا فاؤنڈیشن کے چیئرمین ذوالفقار علی وارثی کی خدمات پر راجہ شبیر ناڑوی نے ہدیہ تبریک پیش کیا۔ بیس 20 مئی دو ہزار پچیس 2025 کو برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی لیڈر و کاروباری شخصیت راجہ محمد شبیر خان ناڑوی نے اُجالا فاؤنڈیشن سلاؤ میں جا کر چیئرمین ذوالفقار علی وارثی سے ملاقات کی۔ انکی کمیونٹی کےلئے گرانقدر خدمات کو سراہا۔ ہدیہ تبریک کے طور پر شیرینی پیش کی۔ جس پر چیئرمین اُجالا فاؤنڈیشن سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ (یوکے) جناب قاری ذوالفقار علی وارثی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
Pakistani Community in Slough Appreciates Pakistan Army’s Role in Peace, Anti-Terrorism Operations
سلاؤ میں پاکستانی کمیونٹی کا پاک فوج کے امن و دہشتگردی کے خلاف کردار کو سراہا
سلاؤ۔یوکے (پوٹھوار ڈاٹ کام، – 25 مئی 2025): زمانہ امن و جنگ اور دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی۔ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ ، انگلینڈ یوکے کا ایک اجلاس صدر محمد شبیر راجہ کی زیر صدارت ٹاؤن سینٹر، ہائی سٹریٹ آفس میں منعقد ہوا۔ اکیس 21 مئی دو ہزار پچیس 2025بروز بدھ کو منعقدہ اجلاس میں سابق میئر آف سلاؤ کونسلر راشد بٹ، سابق کونسلر و فیؤچر فاؤنڈیشن کے روح رواں نذر لودھی، طارق علی، رانا ارشد سہروردی، حاجی محمد عارف، ماجد بٹ، محمد رفیق، صوفی چوہدری محمد صابر میرپوری، شیخ فیاض، راجہ اللہ دِتہ خان، حاجی راجہ حق نواز خان، غلام اختر، ساجد جنجوعہ اور علی محسن کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ محمد شبیر راجہ نے طعام کا اہتمام کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے منعقدہ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان دنیا میں ایک امن پسند مُلک ہے۔ برطانیہ کی تعمیر و ترقی اور معاشی استحکام کےلئے اوورسیز پاکستانیوں کی محنت بھی شامل ہے۔ پاکستانی کمیونٹی یہاں کے ملٹی کلچرل معاشرے میں سب کے ساتھ مل جل کر رہتی ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل پُرامن طور پر مذاکرات کے ذریعہ چاہتا ہے۔ ہم زمانہ امن و جنگ اور دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ پاکستان کی سالمیت کے لئے فوج کی ضرورت ہے۔ پاکستانی قوم نے بھرپور ملی جذبہ کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارتی جارحیت کے خلاف جنگ لڑی۔ اور سرخرُو ہوئی۔ ہم اہلیان وطن کو ملکی دفاع پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کا وقار بڑھا جبکہ قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔ ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ چوکیدار وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرے اور فوج کو سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔ مُلک میں صاف ستھری سیاست اور جمہوریت کو فروغ حاصل ہو۔ہم پاکستان میں سیاحت، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں اور کاؤشوں کو سراہتے ہیں۔
Bashir Bhatti Congratulates COAS Gen. Asim Munir on Promotion to Field Marshal
جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر بشیر بھٹی کی مبارکباد، آپریشن بنیان المرصوص میں شاندار قیادت کو خراج تحسین
سلاؤ۔یوکے (پوٹھوار ڈاٹ کام، – 25 مئی 2025):پاک آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر بشیر بھٹی کی مبارکباد۔ برطانیہ میں مقیم نوجوان کشمیری قیادت بشیر بھٹی نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر کو معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی، دلیرانہ قیادت، مُلک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شکست دینے پر حکومت پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ جنہوں نے دس مئی کو بھارتی جارحیت کے خلاف منہ توڑ جواب دیا کہ دشمن کے دانت کٹھے ہو گئے۔ بھارت کے آپریشن سندُور کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑی اور وطن کے دفاع کا عظیم فریضہ سرانجام دیا۔ جبکہ بھارت کو رافیل جنگی طیاروں کی تباہی سمیت بھاری جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ بشیر بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے۔ پاکستان کی وجہ سے دنیا چین کی نیند سوتی ہے۔ پاک فوج نے وطن کی سالمیت کی خاطر قربانیوں کی ایک داستان رقم کی ہے۔ جسے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ ہم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔
Abid Bhatti Wilayati Congratulates Armed Forces
پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد، پاک فوج کی جنگی حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا گیا — عابد بھٹی ولایتی
ہائی ویکمب۔ انگلینڈ (پوٹھوار ڈاٹ کام، – 25 مئی 2025):پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد۔ عابد بھٹی ولایتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پوری عالمی برادری نے پاکستان کے اصولی مؤقف کی ترجمانی کی ہے کہ پاکستان نے صبر اور قوت برداشت سے کام لیا۔ مگر جب بھارت میں نہ مانوں والی پالیسی اپنا کر پاکستان پر حملہ آور ہوا تو پاک افواج نے اسے ناکوں چنے چبوائے۔ پاکستان کو معرکہ حق میں زبردست کامیابی ملی۔ جبکہ بھارت کو عزیمت اٹھانا پڑی۔ ہم پاکستان کی جنگ میں فتح پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج کی اپنے محدود وسائل کے ساتھ جنگی حکمت عملی کے ساتھ کامیابی کی عالمی برادری بھی معترف ہوئی۔ جبکہ بھارت اپنے ہی آپریشن سندُور کی ڈُھول چانٹے پر مجبور ہوا۔ اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بھی بھارت کے قبضہ سے آزاد ہو گا۔